وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ نے ’آکسیجن پلانٹ آن وہیلس‘تیار کیا

Posted On: 20 MAY 2021 10:30PM by PIB Delhi

مشرقی بحری کمان (این این سی)کے تحت بحری ڈاکیارڈ وشاکھاپٹنم کے ذریعے آکسیجن آن وہیلس کہے جانےوالے موبائل آکسیجن جنریشن پلانٹ کا نہ صرف ڈیزائن تیار کیا ہے، بلکہ اس کی تعمیر میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔ اس پلانٹ کا افتتاح وائس ایڈمرل اے بی سنگھ ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف  این این سی نے آج 20 مئی 2021ء کو کیا۔ بحریہ ڈاکیارڈ کی تکنیکی ٹیم نے 100 لیٹر فی منٹ صلاحیت والے دو آکسیجن جنریٹر پلانٹ تیا رکئے ہیں، جنہیں کسی بھی اسپتال کی پائپ لائن سسٹم کو براہ راست آکسیجن فراہم کرنے کے لئے ڈایزائن کیا گیا ہے۔

بحریہ کے ذریعے تیار شدہ ٹیلروں پر لگے آکسیجن پلانٹ کو آسانی سے دور دراز کے اسپتالوں میں لے جایا جاسکتا ہے اور اسپتال کے مستقل آکسیجن پائپنگ سسٹم سے جوڑا جاسکتا ہے۔ یہ 16 بستروں کے لئے اہم فیڈ (آکسیجن کی ضرورت)کو پورا کرنے میں اہل ہے۔ یہ آکسیجن سسٹم اسپتالوں میں کم آکسیجن کے دباؤ کے واقعات کو روکنے کے لئے ایک بیکپ کی شکل میں بھی کام کرسکتا ہے۔ ایسے سسٹم کا تصور اور اس کو عملی جامہ پہنانا ریاستی حکومت کی مدد کے لئے کیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ موجودہ وقت میں جاری آکسیجن بحران کے دوران خاص طورپر چھوٹے اسپتالوں اور دیہی علاقوں میں جہاں عام طورپر بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے، اس سسٹم سے آکسیجن کی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

 

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(23.05.2021)

(U: 4753)


(Release ID: 1721184) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi