ارضیاتی سائنس کی وزارت

ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ ، آسام ، میگھالیہ، گنگائی مغربی بنگال، کیرالہ، ماہے اور لکشدویپ میں الگ الگ جگہوں پر  20 مئی کو گرج چمک کے ساتھ چھینٹے ، بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں (30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ) چلنے کے قوی امکانات ہیں


ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال ، سکم، انڈمان نکوبار جزیروں، آسام اور میگھالیہ میں 21 مئی کو الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا قوی امکان ہے

انڈمان و نکوبار جزیروں میں الگ الگ جگہوں پر 24 مئی کو بھاری بارش کا امکان ہے

Posted On: 20 MAY 2021 12:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20مئی، 2021/بھارت کے محکمۂ موسمیات آئی ایم ڈی کے نئی دلی میں موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز  / موسم کے    علاقائی مرکز کے مطابق  :

20 مئی پہلا دن : ہماچل پردیش، اترا کھنڈ ، جھارکھنڈ آسام اور میگھالیہ، گنگائی مغربی بنگال ، کیرالہ اور ماہے اور لکشدویپ میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے ، بجلی چمکنے اور ہواؤں کے جھکڑ (30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کے قوی امکانات ہیں۔  اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ویدربھ، چھتیس گڑھ ، بہار، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال و سکم، اڈیشہ، انڈمان و نکوبار جزائز ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم و تریپورہ  ، کونکن  و گوا، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک  و تمل ناڈو، پڈو چیری و کرائیکل میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے کے امکانات ہیں۔

اترا کھنڈ اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال و سکم میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے قوی امکانات ہیں اور اروناچل پردیش، آسام و میگھالیہ، مغربی اتر پردیش اور تمل ناڈو، پڈو چیری و کرائیکل میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے امکانات ہیں۔

خلیج بنگال کے جنوب مشرق اور اِس سے متصل جنوبی انڈمان سمندر پر تیز ہواؤں (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں جو 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار  بھی اختیار کر سکتی ہیں) ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے کی جسارت نہ کریں۔

21 مئی دوسرا دن : انڈمان و نکوبار جزائر میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے ، بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں چلنے (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ) کے قوی امکانات ہیں۔  جھارکھنڈ، گنگائی مغربی بنگال ، اڈیشہ ، کیرالہ و ماہے اور لکشدویپ میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے اور ہواؤں کے جھکڑ (30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے کے قوی امکانات ہیں۔

ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، و سکم ، انڈمان و نکوبار جزائر اور آسام و میگھالیہ میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کے قوی امکانات ہیں۔

جنوب مغربی بحیرہ عرب ، جنوب مغرب اور اس سے متصل مغرب وسطی خلیج بنگال اور تمل ناڈو ، آندھرا پردیش، ساحلوں کے پاس اور ان سے کچھ دور مشرق وسطی خلیج بنگال اور اس سے متصل جنوبی انڈمان سمندر کے پاس اور اس سے کچھ دور تیز ہوائیں چلنے (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے  کے قوی امکانات ہے جو 40 کلو میٹر گی گھنٹہ کی رفتار بھی اختیار کر سکتی ہیں۔  ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے کی جسارت نہ کریں۔

22 مئی تیسرا دن :انڈمان و نکوبار جزائر  میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے ، بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں (40 سے 50 کلو میٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے )کے قوی امکانات ہیں۔ مغربی راجستھان، بہار اور کیرلہ اور ماہے میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں چلنے کے قوی امکانت ہیں۔  (30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ)۔ نیز دساحلی و جنوبی اندرونی کرناٹک ، تمل ناڈو، پڈو چیری و کرائیکل اور لکشدویپ میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے کے امکانات ہیں۔

انڈمان و نکوبار جزائر میں بھاری سے بہت بھاری بارش کے قوی امکانات ہیں ۔ جنوب مغربی بحیرہ عرب پر تیز ہوائیں چلنے (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کے امکانات ہیں جو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار بھی اختیار کر سکتی ہیں)۔

23 مئی چوتھا دن : انٖڈمان و نکوبار جزائر میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے اور بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں  (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ)۔

انڈمان و نکوبار جزائر میں  الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کے امکانات ہیں۔  جنوب مغربی بحیرہ عرب میں تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں  (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار جو 65 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار بھی اختیار کر سکتی ہیں)۔

24 مئی پانچواں دن :انڈمان و نکوبار جزائر میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے اور بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں چلنے کے قوی امکانات ہیں  (40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ) ۔ مغربی راجستھان، اور کیرالہ و ماہے میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے اور تیز ہوائیں  چلنے کے امکانات ہیں (30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ) ۔  ساحلی و جنوبی  اندرونی کرناٹک ، تمل ناڈو، پڈو چیری اور کرائیکل و لکشدویپ میں الگ الگ جگہوں پر بجلی چمکنے کے امکانات ہیں۔

انڈمان و نکوبار جزائر میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کے امکانات ہیں۔

جنوب مغربی بحیرہ عرب  میں تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ) جو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار بھی اختیار کر سکتی ہیں۔ جنوب مغربی اور اس سے متصل مغرب وسطی خلیج بنگال میں   45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں اور تمل ناڈو ، آندھرا پردیش، جنوبی اڈیشہ کے ساحل کے پاس اور اس سے کچھ دور 55 سے 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں جو 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے بھی چل سکتی ہیں۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے کی جسارت نہ کریں۔

(گرافکس کی تفصیلات کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں )

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

20.05.2021

U –4675



(Release ID: 1721004) Visitor Counter : 102