وزارت دفاع

  سمندری طوفان  ‘ یاس ’ سے متعلق  بچاؤ اور امدادی کاموں کے لئے بھارتی بحریہ کے جہاز اور طیارے پوری طرح تیار

Posted On: 22 MAY 2021 5:58PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 22 مئی / ایسے میں ، جب کہ شمالی انڈمان کے سمندر  میں  ہوا کے کم دباؤ کا حلقے کے   مزید شدت  اختیار کرکے  اگلے 24 گھنٹے  کے دوران سمندری طوفان ‘ یاس ’ میں تبدیل ہونے  اور خلیجِ بنگال   سے متصل  شمال مغربی سمت میں  پیش رفت کرکے شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے درمیان 26 مئی  کو ٹکرانے  کا اندیشہ ہے ، بھارتی بحریہ ، اِس سمندری طوفان  کی پیش رفت کی پوری طرح نگرانی کر رہی ہے ۔  مشرقی کمان کے صدر دفاتر  اور  مغربی بنگال  اور اڈیشہ کے علاقے میں  بحریہ  کے آفیسر  انچارج نے   سمندری طوفان  ‘ یاس ’ کے اثرات سے  نمٹنے کی خاطر تیاریاں شروع کر دی ہیں اور  ضروری امداد فراہم کرنے کے لئے ریاستی  انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔

         تیاریوں کے  ایک حصے  کے طور پر   موجودہ وسائل میں اضافہ کرتے ہوئے  سیلاب  سے متعلق  8 راحتی ٹیموں  اور  غوطہ خوروں کی 4 ٹیموں کو  پہلے سے اڈیشہ  اور مغربی بنگال  میں تعینات کیا گیا ہے ۔  بحریہ کے چار جہاز اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر   انسانی ہمدردی سے متعلق امداد اور آفات میں راحت کے ساز و سامان  ، غوطہ خوری کے سامان   اور طبی ٹیموں کے ساتھ  انتہائی متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کے لئے  تیار کھڑے ہیں ۔ بحریہ کے طیاروں  کو   ، بحریہ کے فضائی  اسٹیشنوں پر  تیار رکھا گیا ہے   ۔ وشاکھا پٹنم میں  آئی این ایس  دیگا  اور چنئی کے قریب  آئی این ایس  رَجالی   فضائی سروے کے لئے  تیار ہیں  تاکہ کسی بھی   پریشانی میں  لوگوں  کو نکال سکیں اور ضرورت کے مطابق  راحتی سامان   پہنچایا جا سکے ۔

 

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔22.05.2021 )

U.No. 4735



(Release ID: 1721002) Visitor Counter : 193