بجلی کی وزارت

پاور گرڈ میں ٹیکہ کاری کیمہم بلا رکاوٹ جاری

Posted On: 21 MAY 2021 6:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 مئی، 2021: پاور گرڈ، جو وزارت بجلی کے تحت سرکاری شعبے کا ادارہ ہے، ملک بھر میں کوویڈ-19 وبا سے اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بچانے کے لیے مسلسل ٹیکہ کاری مہم چلا رہا ہے۔ پاور گرڈ کے تمام اداروں میں ٹیکہ کاری کیمپوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ٹیکہ کاری مہم کا اہتمام قومی مشن کے ایک حصے طور پر کیا جارہا ہے۔

19 اور 20 مئی 2021 کو ریجنل ہیڈ کوارٹر پٹنہ میں دو روزہ ٹیکہ کاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کیمپ نے پٹنہ ریجنل ہیڈ کوارٹر کے ملازمین کے ساتھ ساتھ پٹنہ سب اسٹیشن اور بہار گرڈ کمپنی لمیٹڈ کے ملازمین کو بھی ٹیکے لگائے۔ یہ کیمپ پٹنہ ضلع ٹیکہ کاری محکمہ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا۔

پاورگرڈ کے مشرقی علاقے کے زیر اہتمام سب سے بڑے دو روزہ کیمپ کے دوران ملازمین، زیر کفالت خاندان کے افراد اور کنٹریکٹ ورکرز سمیت 350 سے زائد افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔

آرا، بہارشریف، سہرسہ اور مظفر پور سب اسٹیشنوں کے ملازمین، ان کے اہل خانہ، کنٹریکٹ ورکرز اور سیکورٹی اہلکاروں کے لیے بھی ٹیکہ کاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

****

U No. 4712

(ش ح – ع ا – ر ا)



(Release ID: 1720809) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil