ارضیاتی سائنس کی وزارت
21 مئی کو انڈمان نکوبار جزائز کے الگ الگ علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں بہت تیز اور مغربی بنگال کے ہمالیائی خطوں، سکم، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں، پانم ، رائل سیما کے ساحلی، کرناٹک، کیرالہ اور ماہے کے جنوبی اندرونی علاقوں میں تیز بارش کا امکان
24 مئی کو تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اور ماہے کے الگ الگ علاقوں میں تیز بارش کا امکان
25 مئی کو تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اور ماہے میں ہوسکتی ہے تیز بارش!
Posted On:
21 MAY 2021 9:50AM by PIB Delhi
نئی دہلی،21؍مئی2021:
محکمہ موسمیات کے موسم کی پیشگوئی کرنے والے قومی مرکز کے مطابق کل ہند سطح پر موسم سے متعلق انتباہ جو 21 مئی 2021ء کو جاری کیا گیا۔
21 مئی(پہلا دن): ♦ انڈمان اور نکوبار جزائر کے الگ الگ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔(30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے)اسی طرح ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال میں گنگا کے ساحلی علاقوں، اڑیسہ، آسام اور میگھالیہ،تلنگانہ، رائل سیما،کیرالہ اور ماہے میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوا(30سے40 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے) اور الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ اتراکھنڈ، پنجاب، وِدربھ،چھتیس گڑھ، مغربی بنگال کے ہمالیائی خطہ اور سکم، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، کوکن اور گوا، آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں اور پانم، کرناٹک ، تمل ناڈو، پنڈوچیری اور کرائیکل اور لکشدیپ میں بارش ہوسکتی ہے۔
- انڈمان نکو بار جزائر میں ایک الگ مقامات پر تیزاور بہت تیز بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح مغربی بنگال کے ہمالیائی علاقوں اور سکم ، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں اور پانم،رائل سیما اور کرناٹک کے ساحلی و اندورنی علاقوں میں الگ الگ مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ کیرالہ اور ماہے میں بھی بھاری بارش کی پیش گوئی ہے۔
- جنوب مشرقی بحر عرب اور خلیج بنگال میں اس سے متصل مغربی وسط علاقوں اور تمل ناڈو-آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا (40اور50 کلو میٹر سے60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے)کے خطرناک ہوجانے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی خلیج بنگال کے مشرقی وسطی علاقوں اور اس سے متصل جنوبی انڈمان ساگر میں بھی تیز رفتار ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں میں نہیں جانے کی صلاح دی جاتی ہے۔
22 مئی (دوسرا دن): ♦ انڈمان ونکوبار جزائر اور مغربی راجستھان میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک اور تیزا ہوا (40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے)کے ساتھ آندھی آنے کا امکان ہے۔ تلنگانہ رائل سیما اور کیرالہ و ماہے میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوا( 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے)اور بہار، آندھراپردیش کےساحل، اورپانم کرناٹک کے وسطی اور ساحلی علاقوں ، جنوب وسطی کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور لکشدیپ کے الگ الگ مقامات پر بھی گرج چمک کےساتھ تیزی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
- انڈومان نکوبار جزائر میں الگ الگ مقامات پر بھاری اور تیز بارش کا امکان ہے۔ کیرالہ اور ماہے میں بھی الگ الگ جگہوں پر کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔
- جنوب مغربی بحر عرب میں تیز ہوا(40 سے 50کلو میٹرسے لے کر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے)کے چلنے کا امکان ہے۔ جنوب مشرق اور اس سے متصل خلیج بنگال اور تمل ناڈو ، ٓندھراپردیش کے ساحلی علاقوں، مشرقی وسطی ، خلیج بنگال اور انڈمان ساگر کے آس پاس کے علاقوں میں تیز ہوا(45 سے 55کلومیٹرسے لے کر 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے)چلنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں میں کام نہیں کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔
23 مئی (تیسرا دن): ♦ انڈمان ونکوبار جزائر کے الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ دھول بھری تیز آندھی کے(50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) چلنے کا امکان ہے۔ مغربی راجستھان، کیرالہ اور ماہے میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا(30 سے 40کلو فی گھنٹہ کی رفتار سے) چلنےکا امکان ہے۔ اسی طرح وسط مہاراشٹر، آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں ، پانم اور تلنگانہ ، رائل سیما، کرناٹک کے ساحلی اور جنوب وسطی علاقوں، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور لکشدیپ میں بھی تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
- انڈمان ونکوبار جزائر کیرالہ اور ماہے کے الگ الگ مقامات پر بھاری اور کہیں کہیں زیادہ بھاری بارش کا امکان ہے۔
- جنوب مغربی بحر عرب میں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دھول بھری آندھی کے چلنے کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی اور اس سے متصل مغربی وسطی خلیج بنگال اور تمل ناڈو و جنوبی آندھراپردیش میں بھی 45 سے 55 کلو میٹر سے لے کر 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے۔ اڑیسہ کے ساحل مشرقی وسطی خلیج بنگال اور اس سے متصل انڈمان ساگر کے اوپر بھی 55 سے 65کلو میٹر سے لے کر 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دھول بھری آندھی کے چلنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں میں نہیں جانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
24مئی(چوتھا دن): ♦ انڈمان اور نکوبار جزائر کیرالہ اور ماہے میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا (30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ) کےچلنے کا امکان ہے۔ وسطی مہاراشٹر ،مراٹھ واڑہ، آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں الگ الگ مقامات پر بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ پانم، تلنگانہ ، رائل سیما، کرناٹک کے جنوبی اور وسطی علاقوں، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور لکشدیپ میں بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
- تمل ناڈو، پڈوچیری ، کرائیکل، کیرالہ اور ماہے میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔
- جنوب مغربی بحر عرب میں 40 سے 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائی چلی سکتی ہیں۔ جنوب مغرب اور اس سے متصل علاقوں اور مغربی خلیج بنگال اور تمل ناڈو و جنوبی آندھراپردیش میں 45 سے 55کلو میٹر سے لے کر 65کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔ اڑیسہ کے ساحلی علاقوں ، مشرقی وسطی خلیج بنگال اور اس سے متصل انڈمان ساگر کے اوپر بھی 55 سے 65 کلو فی گھنٹہ سے لے کر 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خطرناک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں میں نہیں جانے کی صلاح دی جاتی ہے۔
25 مئی(پانچواں دن): ♦ انڈمان نکوبار جزائر کیرالہ اور ماہے کے الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز رفتار (30 سے 40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے)دھول بھری آندھی چل سکتی ہے۔ وسط مہاراشٹر مراٹھواڑہ ، آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں الگ الگ مقامات پر بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ پانم، تلنگانہ رائل سیما کرناٹک کے ساحلی اور وسطی علاقوں، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور لکشدیپ میں بھی دھول بھری آندھی کا امکان ہے۔
- تمل ناڈو ، پڈوچیری ، کرائیکل اور ماہے میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔
- جنوب مغربی بحر عرب میں (40 سے 50فی کلو میٹر سے لے کر 60 کلا میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔جنوب مغرب اور اس سے متصل مغربی خلیج بنگال اور تمل ناڈو و مغربی آندھراپردیش کے الگ الگ مقامات پر بھی (45 سے 55سے لے کر 65کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔ اڑیسہ کے ساحلی علاقوں ، مشرقی وسطی خلیج بنگال اور اس سے متصل انڈمان ساگر کے اوپر سے (55 سے 65 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں میں نہیں جانے کی صلاح دی جاتی ہے۔
(Please CLICK HERE for details in graphics)
Kindly download MAUSAM APP for location specific forecast & warning, MEGHDOOT APP for Agromet advisory and DAMINI APP for Lightning Warning & visit state MC/RMC websites for district wise warning.
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4705)
(Release ID: 1720768)
Visitor Counter : 192