کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے مختلف ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی


انہوں نے برآمد کنندگان کی کارکردگی اور لچیلے پن کو سراہا

Posted On: 20 APR 2021 7:23PM by PIB Delhi

 

ریلوے ، تجارت اور صنعت اور صارفین سے متعلق امور ، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیرِ جناب پیوش گوئل نے آج مختلف ایکسپورٹ پروموشن کونسلز (ای پی سی) کے ساتھ  ایک اجلاس کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت ، جناب ہردیپ سنگھ پوری اور محکمہ تجارت اور ڈی جی ایف ٹی کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔گزشتہ ایک سال میں  تجارت و صنعت کی وزارت کی جانب سے ای پی سی کے ساتھ ہونے والی یہ 12 ویں میٹنگ تھی ، جو حکومت کے ذریعے برآمدات سے متعلق امور کو جلد سے جلد حل کرنے  کی آمادگی ظاہر ہوتی ہے۔

جناب پیوش گوئل نے برآمد کنندگان کی کارکردگی کی تعریف کی ، جو اس مشکل وقت میں اپنے لچيلے پن اور سخت محنت کے ذریعے ملک کو فخر محسوس  کر ارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2020-21 کے دوران ملک کی پوری برآمدات   کی مجموعی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں صرف 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔جبکہ کووڈ سال ہونے کے سبب ، اس وقت رکاوٹ ، غیر یقینی صورتحال ، لاک ڈاؤن ، بتدریج لاک ڈاؤن ، سپلائی چین کی قلت ، مزدوری کے مسائل اور آرڈر کی منسوخی جیسے مسائل موجود رہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بھی اس شعبے کی کارکردگی واقعتا شاندار رہی ہے۔  مارچ 2021 کے تجارتی اعداد و شمار برآمدات میں نمایاں بہتری کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ  مارچ 2021 میں ، تجارتی برآمدات میں مارچ 2020 کے مقابلے میں 60.29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔  جناب گوئل نے کہا کہ اس ماہ کے پہلے دو ہفتوں میں کارکردگی بھی بہت اچھی رہی ہے۔

جناب گوئل نے ای پی سی کے عہدیداروں کی مختلف تجاویز کو غور سے سننے کے بعد کہاکہ حکومت برآمد کنندگان کو مدد فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کے بہت سارے امور جو وزارت کے ماتحت آتے ہیں ان کا حل مقررہ مدت میں ہوجائے گا۔جناب گوئل نے کہا کہ بیشتر علاقوں میں برآمدات کی بہتات ہے ، جس کی نشاندہی کرنے اور استعمال میں لانے کی  ضرورت ہے۔انہوں نے برآمد کنندگان سے اپیل کہ وہ 400 بلین امریکی ڈالر مالیت کی اشیا کے برآمد کنندگان بننے کے لئے،  رواں سال میں 25 فیصد سے زیادہ کی مطلوبہ نمو حاصل کریں۔

******

U-NO.4694

 

ش ح۔ ع ح۔ ک ا

 



(Release ID: 1720570) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi