سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈی ایس ٹی انسٹی ٹیوٹ ٹی آئی ایف اے سی نے مربوط کووڈ – 19 کمانڈ مرکز کی تجویز پیش کی
Posted On:
19 MAY 2021 4:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19مئی، 2021/کووڈ – 19 کا ایک کمانڈ مرکز ہر ایک ضلعے میں قائم کیا جائے جہاں ضروری بنیادی ڈھانچہ اور افرادی قوت موجود ہو تاکہ کووڈ – 19 کمانڈ مرکز اور گاؤوں کے درمیان دوطرفہ جانکاری کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سے دستیاب ذرائع کے استعمال میں زیادہ سے زایادہ مدد ملے گی۔ نیز دیگر سائنسی مقاصد کے لیے اعداد و شمار کا استعمال ہو سکے گا۔ یہ تجویز ٹکنالوجی انفارمیشن فور کاسٹنگ اور اسسمنٹ کونسل (ٹی آئی ایف اے سی) نے پیش کی جو سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے ۔
کووڈ – 19 کے کیسز میں اضافہ پیش گوئی سے زیادہ ہےاس کے بڑھنے کی رفتار بھی زیادہ ہے خاص طور پر دوسری لہر کے دوران ۔ جبکہ یہ دیہی علاقوں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔ چونکہ بھارت کے گاؤوں میں یہ وبا الگ الگ شدت کے ساتھ پھیل رہی ہے ۔ لہذا انفیکشن کی شرح ، صحتیابی کی شرح ، اموات کی شرح دواؤں کی سپلائی ، میڈیکل بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کے بارے کے بارے میں صحیح معلومات دستیاب کرائی جا رہی ہے۔
ٹی آی ایف اے سی کے مطابق کووڈ – 19 سے متعلق سبھی ضلعوں میں کمانڈ مرکزوں کو کووڈ – 19 کے ریاستی کمانڈ مرکزوں سے مربوط کر دیا جانا چاہیے۔ جہاں پوری ریاست کے بارے میں معلومات یکجا کی جائے۔ پوری معلومات کو ڈیجیٹل طریقے سے منتقل کیا جانا چاہیے تاکہ پورے بھار ت کے لیے کووڈ -19 کے لیے مرکز ی کمانڈ سینٹر میں اعدد و شمار دستیاب ہوں۔
**********
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
19.05.2021
U –4632
(Release ID: 1720317)
Visitor Counter : 165