وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت نے آج عجائب خانہ کے بین الاقوامی دن 2021 کے موقع پر ایک پینل مباحثہ کااہتمام کیا


جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے عجائب خانوں اوراپنی ثقافتی دولت کو عوام الناس تک پہنچانے میں ثقافتی مراکز کی اہمیت کو اجاگر کیا

Posted On: 18 MAY 2021 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی 18مئی 2021: ہرسال 18 مئی کو میوزیم یعنی عجائب خانے کا بین الاقوامی دن منایا  جاتا ہے۔ میوزیم کی بین الاقوامی کاؤنسل (آئی سی او ایم) کے اعلان کے مطابق میوزیم کے بین الاقوامی دن کا مقصد اس حقیقت کے بارے میں بیدا ری پیدا کرنا ہے کہ ‘‘عجائب خانے، ثقافتی تبادلوں، ثقافتوں کو  مالا مال بنانے،اور عوام کے درمیان باہمی مفاہمت، اشتراک اورامن کے فروغ کے اہم ذرائع ہیں’’۔

سال 2021 کے میوزیم کے بین الاقوامی دن کا موضوع ہے : میوزیموں کا مستقبل: پھر سے بازیاب کرنا اور از سر نو تصور قائم کرنا’’۔

اس موقع پر حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت (ایم او سی) نے سلسلسہ وار پینل مباحثوں کا انعقاد کیا  ہے تاکہ ثقافت کے شعبے میں  خاص طور پر عالم  گیر کووڈ-19 عالمی وبا کے تعلق سے اور میوزیم کے کردار سے متعلق از سر نو تصور کی گئیں ترجیحات کی عکاسی کی جاسکے۔

ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج میوزیم کے بین الاقوامی دن 2021 کے موقع پر ثقافت کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ ایک ایسے ہی ورچوئل پروگرام سے کلیدی خطاب کیا۔

ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب پٹیل نے کہاکہ ثقافت، کسی بھی ملک کی ترقی اور تہذیب کی سطح کی صحیح عکاسی کرتی ہے۔ بھارت، آثار قدیمہ کے خزانوں کاایک بھنڈار ہے اوراس کی مالامال ثقافت دنیا بھر میں مشہور ہے۔ البتہ ہم اس طرح اپنی لامحدود اور مالامال ثقافت کی شاندار طریقے سے نمائش اور تشہیر نہیں کرسکے جس طریقے سے بیرون ملک نمائش کی جاتی ہے۔ میوزیم، ہماری ثقافت کو مختلف طریقوں سے اس طرح اجاگر کرمیں اہم رول ادا کرتے ہیں کہ عوام الناس میں ان کے تئیں دلچسپی پیدا ہوسکے۔ ہمیں اپنی ثقافتی دولت کی نمائش کے لئے اور زیادہ ثقافتی مراکز تعمیر کرنے چاہئیں تاکہ اسے عام لوگوں تک پیش کیا جاسکے اور جو کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کابھی ایک خواب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LYP8.jpg

جناب پرہلاد سنگھ نے کہاکہ ہماری بہت سی رسوم، رواجوں اور علوم کی باضابطہ اور باوثوق دستاویزات دستیاب نہیں ہوں گی، جنہیں ‘‘شروتی’’ اور ‘‘اسمرتی’’ کے ذریعہ آگے لے جایا گیا ہے، اور یہ ہمارے تاریخ دانوں اور ماحولیات کے تحفظ کے حامیوں کو درپیش ایک اور چیلنج ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ‘‘ ہمیں صحیح تاریخ اور حقائق کو پیش کرنا ہوگا اور میوزیم اس سلسلے میں بڑے پیمانے  پر تعاون کرسکتے ہیں’’۔ وزیر موصوف نے ان افراد کے تئیں اظہار تشکر کیا جنہوں نے میوزیم کی ترقی سے متعلق مہم میں تعاون کیا ہے اور اب بھی کررہے ہیں، جس کی وجہ سے ہماری ثقافت کی دولت کو عوام کے سامنے پیش کیا جاسکا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HDWN.jpg

 

آج کے پروگرام کے تحت دوپینل مباحثوں کا انعقادکیا گیا ۔ ان مباحثوں کے موضوعات تھے،

  1. عجائب خانوں کے بارے میں از سر نو تصور قائم کرنا اور مستقبل کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کی غرض سے ثقافتی مطالعہ سے متعلق پروگرام۔
  2. آن لائن بات چیت اور رابطوں کی بہت سی شکلیں اور عجائب خانوں کے لئے اس کا مقصد۔

ان پینل مباحثوں میں ثقافت جیسے مختلف شعبوں کے ماہرین، عجائب خانوں کی تنظیم کے ماہرین، ثقافتی کاروبار سے متعلق پروگرام کے شعبے کے ماہرین تعلیم، ماہر بشریات، وراثت کے ماہرین سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین نےحصہ لیا۔

 

******

U-NO.4654

ش ح۔ ع م۔ ف ر



(Release ID: 1720230) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil