قبائیلی امور کی وزارت

ون دھن یوجنا :راجستھان میں دیہی خواتین کے لئے کاروبارکو فروغ


شری ناتھ راجیویکا میگواس وی ڈی وی کے سی کی دیہی خواتین نے اپنے پرانے طورطریقوں اور روایات کو برقراررکھتے ہوئے کاروباریت کی ایک حیرت انگیز داستان پیش کی

Posted On: 20 MAY 2021 11:44AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،20مئی :قبائلی امورکی وزارت کے محکمے ٹرائفیڈ کے ذریعہ کئے گئے اقدامات میں ون دھن قبائلی اسٹارٹ اپس اورایم ایس پی کے
ذریعہ ، چھوٹی جنگلاتی پیداوار کی مارکیٹنگ کا میکانزم ( ایم ایف پی  )اورایم ایف پی اسکیم کے لئے ویلیو چین کی ترقی جیسے پروگرام شامل ہیں ۔ جن کا کام جنگلاتی پیداوار کو اکٹھاکرنے والوں کے لئے ایم ایس پی فراہم کرنا اور قبائلی گروپوں اورکلسٹروں کے ذریعہ ویلیو ایڈیشن اورمارکیٹنگ کو متعارف کرانا ہے ۔ ان سے آج کے مشکل ترین دورمیں روزگارکے مواقع پیداکرکے قبائلیوں کے اقتصادی مشکلات کوکم کرنے میں مدد ملی ہے ۔ ابھی ماضی قریب میں مغربی ریاست راجستھان میں ون دھن وکاس کیندر کلسٹرکی ایک بہت کامیابی کی داستان چاروں طرف لوگوں کی گفتگوکا موضوع بنی رہی ۔

گذشتہ سال کے دوران راجستھان میں 3019ون دھن وکاس کیندر 189ون دھن وکاس کیندرکلسٹروں میں تقسیم ہوگئے اوریہ تقریبا 57292قبائلی فیض یافتگان کی مددکررہے ہیں ۔ آج کی تاریخ میں ملک بھرمیں 37259ون دھن وکاس کیندر(وی ڈی وی کے )  2224ون دھن وکاس کیندرکلسٹرز(وی ڈی وی کیز) میں منقسم ہوچکے ہیں اورہرکلسٹر300صحرائی باشندوں پرمشتمل ہے ۔ ان کلسٹروں کو دوسال سے بھی کم کے عرصے میں ٹرائفیڈ کی طرف سے منظوری دی جاچکی ہے ۔

ایک کہانی جس کی گونج ان کلسٹروں میں سنائی دے رہی ہے ،ون دھن وکاس کیندرکلسٹر، شری ناتھ راجیویکامگواس کی ہے :

A group of people standing outsideDescription automatically generated with low confidence A picture containing text, personDescription automatically generated

A picture containing different, severalDescription automatically generated

اپنی چیمپین انٹرپرینئرمحترمہ مگلی بائی کی سرگرم قیادت میں ، وی ڈی وی کے کلسٹرنے مختصرسے عرصے کے دوران جڑی بوٹیوں والے گلال کی بڑی مقدار میں فروخت کی ہے ، جس کی قیمت تقریبا 580000روپے ہے ۔

 اودے پورکے جھنڈول علاقے سے تعلق رکھنے والے قبائلی اس علاقے کے گھنے جنگلات والے علاقوں سے تازہ پھول اکٹھاکرتے ہیں ۔ یہ لوگ پلاش ، کنیر ، رنجکا اورگیندے کے پھول اکٹھے کرتے ہیں ۔ اکٹھے کئے گئے پھولوں کو اس کے بعد شری ناتھ ون دھن وکاس کیندر، منگواس میں جمع کرادیاجاتاہے ۔ ان پھولوں کو بڑے بڑے برتنوں میں پانی کے اندرڈال کر 2سے 3گھنٹے تک ابالاجاتاہے تاکہ پانی میں ان پھولوں کا قدرتی رنگ اچھی طرح جذب ہوجائے ۔ اس کے بعد رنگین پانی میں مکئی کا آٹا ملادیاجاتاہے ، اس میں گلاب کا پانی بھی ڈالاجاتاہے جس کے بعد اس پورے مرکب قبائلی لوگ اپنے ہاتھوں سے گوندھتے ہیں ۔ اس مرحلے کے بعد ہاتھ سے تیارکیاگیا جڑی بوٹیوں والے گلال کا یہ مرکب خشک کیاجاتاہے ، اس کے بعد میں اس کو چھاناجاتاہے تاکہ غیرضروری اجزا اس کے اندرنہ رہ جائیں ۔ یہ تیارشدہ گلال اس کے بعد ایسے پیکٹوں میں پیک کردیاجاتا ہے جن میں ذراسی بھی دراڑ نہیں ہوتی ۔ اس کے بعد اس کو فروخت کیاجاتاہے۔ 600سے زیادہ قبائلی خواتین ان پتیوں کو جڑی بوٹیوں والے گلال میں تبدیل کرنے کے عمل میں مصروف ہیں ۔

اپنے قدیم ترین رسم ورواج اورروایات کو برقراررکھتے ہوئے اس طرح کے بڑے کاروبار کو چلانے کی یہ حیرت انگیز داستان اس بات کی ایک مثال پیش کرتی ہے کہ ون دھن یوجنا سے قبائلی آبادی کو کتنے بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچ رہاہے ۔

ایک عام ون دھن وکاس کیندرمیں 20قبائلی ارکان ہوتے ہیں ۔ایسے 15ون دھن وکاس کیندروں کو ملاکر ایک ون دھن وکاس کیندرکلسٹرتشکیل دیاجاتاہے ۔ون دھن وکاس کیندرکلسٹرس ، ون دھن وکاس کیندروں کو روزگارکے مواقع اور مارکیٹ تک رسائی جیسی سہولیات فراہم کرتے ہیں ، اس کے ساتھ ہی 23ریاستوں اور 2مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تقریبا 6.67لاکھ جنگلاتی پیداواراکٹھاکرنے والوں کے لئے بڑے کاروبارکے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں ۔ اس پروگرام کی کامیابی کا اندازہ اس حقیقت سے لگایاجاسکتاہے کہ اب تک ون دھن اسٹارٹ اپس پروگرام کا فائدہ 50لاکھ قبائلیوں کو پہنچ چکاہے ۔

قبائلی افراد کے ذریعہ معاش کو بہتربنانا اور پس ماندہ طبقات اورپریشان حال قبائلیوں  کی زندگیوں میں بہتری لانا  قبائلی امورکی وزارت کے محکمے ٹرائفیڈ کا اہم مشن رہاہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ آنے والے دنوں میں ون دھن یوجنا پہل سے ، جو ووکل فارلوکل اورآتم نربھربھارت کے خطوط پر کام کرتی ہے ، ایسی ہی کامیابیوں کی مزید داستانیں ابھرکرسامنے آئیں گی اورقبائلی لوگوں کی آمدنی اورروزگارکو بہتربنائیں گی اوربلآخران کی زندگی میں ایک انقلاب کا باعث ہوں گی ۔

*****************

)20.05.2021 (ش ح ۔ س ب ۔ع آ

U-4657



(Release ID: 1720218) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu