ارضیاتی سائنس کی وزارت
ملک بھرمیں موسم کی صورت حال (صبح)
Posted On:
20 MAY 2021 10:27AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،20مئی :ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) کے قومی موسمیاتی پیش گوئی مرکز کے مطابق :( جمعرات 20 مئی ، 2021، اجراکا وقت :8بجے صبح ہندوستانی معیاری وقت ، صبح 5بج کر 30منٹ پر ہندوستانی معیاری وقت کے مشاہدات پرمبنی )
آج 20مئی ،2021ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق صبح 5بجکر 30منٹ پر راجستھان اوراس سے ملحقہ مغربی مدھیہ پردیش کے اوپرقائم واضح کم دباؤ کا علاقہ مزید کمزورہوکر ایک کم دباؤ والے علاقے میں تبدیل ہوچکاہے اور شمال مغربی مدھیہ پردیش اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پرمرکوز ہے ۔ اگلے 12گھنٹوں کے دوران اس کے شمال مشرقی سمت میں بڑھنے اور رفتہ رفتہ کمزورپڑتے جانے کا بہت زیادہ امکان ہے۔اگلے 24گھنٹوں کے دوران اس دباؤ کے نظام کے بقیے حصے کا شمال مشرقی سمت میں اترپردیش کی طرف مزید پیش قدمی کرنے کا امکان ہے ۔
- 21مئی ، 2021کے قریب جنوب مغربی مانسون کے جنوبی انڈمان کے سمندراوراس سے ملحقہ جنوب مشرقی خلیج بنگال کی طرف پیش قدمی کرنے کا امکان ہے ۔
- مغربی سمت سے ہونے والی موسمی تبدیلیاں جموں وکشمیر اوراس کے ہمسایہ علاقوں کے اوپرسمندرکی اوسط سطح سے 3.1اور3.6کلومیٹرکی درمیانی بلندی پرایک گردشی طوفان کی شکل اختیارکرچکاہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہواکے کم دباؤ کاعلاقہ جو سمندرکی اوسط سطح سے 5.8کلومیٹرکی بلندی پر مرکوز ہے، اس وقت طول ا لبلد71ڈگری مشرق سے عرض البلد 27ڈگری شمال کے طرف بڑھ رہاہے ۔
- وسطی آسام کے اوپر سمندرکی اوسط سطح سے 0.9کلومیٹرکی بلندی پرایک گردشی طوفان قائم ہے ۔
- ایک گردشی طوفان جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سمندری کی اوسط سطح سے 3.1کلومیٹراور 5.8کلومیٹرکی بلندی پر قائم ہے ۔
- تقریبا 22مئی ، 2021تک شمالی انڈمان کے سمندراور اس سے ملحقہ مشرقی مرکزی خلیج بنگال کے اوپرایک کم دباؤ والے علاقے کے قائم ہونے کا امکان ہے ۔
مزید تفصیلات کے لئے www.imd.gov.in پرجائیں یا رابطہ قائم کریں +91 11 24631913, 24643965, 24629798
*****************
)20.05.2021 (ش ح ۔ س ب ۔ع آ
U-4653
(Release ID: 1720217)
Visitor Counter : 148