پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
گردابی طوفان ’’تاکتے‘‘ میں او این جی سی کے جہازوں کے پھنسنے کےواقعات کی ترتیب کی جانچ کے لئے اعلی سطحی کمیٹی کا قیام
Posted On:
19 MAY 2021 7:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19مئی 2021/پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت ، حکومت ہند نے گردابی طوفان ’’تاکتے‘‘ میں او این جی سی کے جہازوں کے پھنسنے کی ترتیب کی جانچ کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی کا قیام کیا ہے۔ او این جی سی کے کئی جہاز، جن میں 600 سے زیادہ لوگ سوار تھے، گردابی طوفان تاکتے کے دوران سمندری ساحلی علاقےمیں پھنسے ہوئے تھے۔ پھنسے ہونے پانی کے بہاؤ میں اترنے اور اس کے بعد کے واقعات کی وجہ سے متعدد لوگوں کی جان چلی گئی۔
اس کمیٹی کا قیام جناب امیتابھ کمارا، جہاز رانی کے ڈائریکٹر جنرل، جناب ایس سی ایل داس، ہائیڈرو کاربن کے ڈائریکٹر جنرل اور محترمہ نازلی جعفری ، جوائنٹ سکریٹری اور وازارت دفاع کو شامل کرکے واقعات کی جانچ کرنے کےلئے کیا گیا ہے۔ اگر ضروری ہوتو کمیٹی کسی بھی دیگر رکن کو شامل کرسکتی اور کسی بھی شخص سے مدد حاصل کرسکتی ہے۔ کمیٹی کو ایک مہینے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنی ہے۔
کمیٹی کے لئے جانچ سے متعلق موضوع درج ذیل ہیں:
- جہازوں کے پھنسنے اور بہہ جانے کے واقعات کی ترتیب اور اس کے بعد کے واقعات کی جانچ۔
- کیا محکمہ موسمیات اور دیگر اتھارٹیز کے ذریعہ دیئے گئے انتباہ پر مناسب طریقے سے غورکیا گیا اور ان پر کارروائی کی گئی۔
- iii. کیا جہازوں کی حفاظت کے لئے اور آفات کے انتظام اور اس سے نپٹنے کے لئے اسٹینڈر آپریشن عملوں کی صحیح طریقے سے تعمیل کی گئی۔
- iv. نظاموں میں خامیوں اور کمیوں کا پتہ لگانا، جس کے سبب جہازوں کا پھنسنا اور بہہ جانا ہوتا ہے۔
- اس طرح کے واقعات کی دوبارہ رونمائی کو روکنے کے لئے سفارشیں دینا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-4644
(Release ID: 1720156)
Visitor Counter : 155