ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مشرقی راجستھان اور آس پاس کے علاقوں کے اوپر دباؤ (انتہائی خطرناک سمندری طوفان ’’تاؤتے‘‘ کے باقیات)

Posted On: 19 MAY 2021 1:23PM by PIB Delhi

 

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسمی پیشن گوئی مرکز کے مطابق، (جاری کرنے کا وقت: 1130 بجے، ہندوستانی معیاری وقت، مورخہ: 19.05.2021 ہندوستانی محکمہ موسمیات)

جنوب مشرقی راجستھان اور آس پاس کے گجرات کے علاقہ کے اوپر دباؤ (خطرناک سمندری طوفان ’’تاؤتے‘‘ کے باقیات) گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران تقریباً 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت کی جانب بڑھا اور آج 19 مئی، 2021 کو ہندوستانی معیاری وقت 0830 بجے جنوب مشرقی راجستھان اور آس پاس کے علاقوں کے اور پر تقریباً 24.9 ڈگری شمال اور 73.7 ڈگری مشرق کے قریب، ادے پور (راجستھان) کے تقریباً 170 کلومیٹر مشرق، شمال مشرق میں مرکوز رہا۔ اس کے اگلے 12 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی سمت کی جانب بڑھنے اور دھیرے دھیرے کمزور ہوکر ایک واضح کم تر دباؤ والے علاقے میں بدل جانے کا امکان ہے۔ طوفان کا بقیہ اگلے دو دنوں کے دوران راجستھان سے اتر پردیش کی طرف اور شمال مشرقی سمت میں بڑھنے کا اندازہ ہے۔

وارننگ

  1. سال

19 مئی کو مشرقی راجستھان کے اوپر زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے متوسط اور الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

مغربی گڑبڑی کے ساتھ وابستہ مغربی ہواؤں میں ایک کم دباؤ کے علاقے کے ساتھ بقیہ کم تر دباؤ نظام کے باہمی رابطہ سے اتراکھنڈ میں زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے متوسط بارش اور الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری اور انتہائی بھاری بارش، ہماچل پردیش، ہریانہ، مغربی اتر پردیش کے الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور پنجاب، مشرقی اتر پردیش، شمالی مدھیہ پردیش اور مغربی راجستھان کے الگ الگ مقامات پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

  1. ہوا کی وارننگ

اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی راجستھان اور پڑوس کے مغربی مدھیہ پردیش کے اوپر 55-45 کلومیٹر فی گھنٹہ اور مزید بڑھ کر 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے والی خطرناک ہوا عام ہونے کا امکان ہے۔

(گراف میں تفصیل کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں)

*****

ش ح  –  ق ت –  ت ع

U: 4625


(Release ID: 1720060) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil