وزارت دفاع
سمندری طوفان ‘تاوتے ’سے متعلق تلاش اورامدادی کاررائیوں پرتازہ جانکاری
Posted On:
18 MAY 2021 8:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،18مئی : بھارتی بحریہ کے جہاز بیاس ، بیتوا اور تیغ ، بحری کشتی پی -305کے لئے تلاش میں آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس کولکاتہ کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں ۔ پی -305کشتی ممبئی سے تقریبا 35سمندری میل دور ایس اے آر کے علاقے میں ڈوب گئی تھی ، اس کی تلاش کے لئے پی 81اور دنیا کے ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی جارہی ہے جوعلاقے میں فضاسے تلاش کررہے ہیں ۔ 17مئی ، 2021 کو شروع کئے گئے ایس اے آرکے بعد سے اب تک 180لوگوں کو بچایاجاچکاہے ۔
بچاؤ کی ایک اورکارروائی کا آغاز بھارتی بحریہ کے ہیلی کاپٹرکے ذریعہ جی اے ایل کنسٹرکٹرکے عملے کے بچاؤ کے لئے شروع کیاگیاہے جو ممبئی کے شمال میں واقع ہے ۔ جی اے ایل کنسٹرکٹرکے عملے کے 35افراد کو بچایاجاچکاہے ۔
ایس اے آرکی کوششیں گجرات کے ساحل سمندرمیں بھی جاری ہیں جس میں تین جہاز ، سپورٹ اسٹیشن -3، گریٹ شپ آدیتی اورڈرل شپ ساگربھوشن شامل ہیں ، جو گجرات کے ساحل سے 15سے 20میل جنوب مشرق میں موجود ہیں ۔ آئی این ایس تلوار اس علاقے میں پہنچ گیاہے اوراس نے ایس اے آرکی کوششوں میں اپنا تعاون شروع کردیاہے ۔ بحریہ کی مغربی کمان نے اواین جی سی اور ڈی جی شپنگ کے تعاون سے امداد کے لئے پانچ کشتیاں روانہ کی ہیں ۔ گریٹ شپ آدیتی اور سپورٹ اسٹیشن -3لنگر ڈالے ہوئے ہیں ۔ اسی دوران سمندرسیوک اورایس وی چیل کے اوایس وی ساگربھوشن کی کوششوں میں شامل ہوگئے ہیں اورفی الحال صورت حال مستحکم ہے ۔
سمندراب بھی بری طرح طغیانی پرہے اور ہوا کی رفتار25سے 30ناٹس کے قریب ہے جس سے ایس اے آرکاررائیوں میں شامل جہازوں اور ہوائی جہازوں کو خطرہ ہوسکتاہے ۔
*****************
)19.05.2021 (ش ح ۔ و ا۔ع آ
U-4619
(Release ID: 1719851)
Visitor Counter : 184