صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 20.78 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں


لوگوں کو دیئے جانے کے لئے 1.94 کروڑ سے زیادہ خوراکیں اب بھی ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس موجود

Posted On: 18 MAY 2021 7:50PM by PIB Delhi

 

ملک گیر پیمانے پر چلائےجانے والی ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ ویکسین مفت مہیا کرا کر ان کی مدد کررہی ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان کی حکومت ان ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ سے متعلق ویکسین کی براہ راست خریداری کی سہولت بھی فراہم کررہی ہے۔ ٹیکہ کاری ہندوستانی حکومت کی ایک جامع حکمت عملی کا مضبوط ستون ہے۔  اس کا مقصد عالمی وباء کی روک تھام اور  اس کا علاج معالجہ اسی کے ساتھ ساتھ جانچ، تشخیص ، علاج اور کووڈ سے متعلق مناسب طرز عمل کو فروغ دینا ہے۔

 ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے اصلاح شدہ اور تیز رفتار تیسرے مرحلے کی حکمت عملی پر عمل درآمد یکم مئی 2021 سے شروع ہوچکا ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت ہندوستان کی حکومت کسی بھی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کا50 فیصد، جس کو سینٹرل ڈرگس لیباریٹری( سی ڈی ایل) کے ذریعہ کلیئرنس دیا جاچکا ہو، خریدے  گی۔ حکومت ریاستی حکومتوں کے لئے  ان ویکسینوں کو بلا قیمت فراہم کراتی رہے گی، جیسا کہ پہلے بھی کیاجاتا رہا ہے۔

 ہندوستان کی حکومت نے اب تک ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بلا قیمت اور براہ راست سرکاری خریداری کے ذریعہ، دونوں طریقوں سے 20.78 کروڑ سے زیادہ( 207804890) ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی ہیں۔ اس میں سے مجموعی طور پر اب تک استعمال کئے  جانے والی خوراکوں کی تعداد جس میں بیکار جانے والی خوراکیں بھی شامل ہیں،188347432 ہے۔( آج صبح آٹھ بجے تک موصولہ تفصیلات کے مطابق)۔

 لوگوں کو دیئے جانے کے لئے 1.94 کروڑ سے زیادہ(19457458) خوراکیں اب بھی ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس موجودہیں۔

مزید برآں  1 لاکھ(100000) ویکسین کی خوراکیں بھیجی جارہی ہیں اور ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اگلے تین روز کے دوران ان کو وصول کرلیں گے۔

مئی 2021 کی دوسری سہ ماہی(18 مئی سے 31 مئی 2021 تک) کے دوران ہندوستان کی حکومت تمام ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ایک کروڑ 95 لاکھ ویکسین کی خوراکیں بلا قیمت مہیا کرائی گی۔ یہ پیشگی اطلاع ہندوستانی حکومت کے ذریعہ ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو پہلے ہی دی جاچکی ہیں۔ اس کے علاوہ72.40 لاکھ خوراکیں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ براہ راست خریدے جانے کی غرض سے دستیاب رہیں گی۔

2.jpg

 

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 4614



(Release ID: 1719841) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi