ارضیاتی سائنس کی وزارت

سمندری طوفان ‘تاؤتے’ کے اگلے بارہ گھنٹے کے دوران شمال مشرق کی جانب بڑھنے اور بتدریج کمزور ہوکر ہوا کے کم دباؤ کے حلقے میں تبدیل ہوجانے کا بہت زیادہ امکان ہے، کم دباؤ کے اس نظام کا پورے راجستھان میں مزید شمال مشرق کی جانب بڑھ کر اگلے دو دن میں مغربی اترپردیش پہنچنے کا بہت زیادہ امکان ہے

Posted On: 19 MAY 2021 8:57AM by PIB Delhi

نئی دہلی 19مئی 2021: بھارت کے محکمۂ موسمیات(آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز کے مطابق : (جاری کرنے کا وقت: بھارتی وقت کے مطابق صبح سات بجکر 45 منٹ، مورخہ 15.05.2021، بھارت کا محکمۂ موسمیات)

گجرات خطے میں ہوا کا بہت زیادہ دباؤ (انتہائی شدید سمندری طوفان تاؤتے کا بقایا) گزشتہ چھ گھنٹے کے دوران لگ بھگ سات کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال مشرق کی جانب بڑھ کر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے اوریہ آج 19 مئی 2021 کو بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے جنوبی راجستھان اور گجرات خطے سے متصل طول البلد24.3 ڈگری این اور عرض ا لبلد 73.3 ڈگری ای کے نزدیک اودے پور( راجستھان) کے 60 کلو میٹر مغرب- جنوب مغرب اور (دیسا گجرات خطے) کے 110 کلومیٹر مشرق- شمال مشرق میں مرکوز تھا۔ اس طوفان کے اگلے بارہ گھنٹے کے دوران شمال – مشرق کی جانب بڑھنے اور بتدریج کمزور ہوکر ہوا کے کم دباؤ کے حلقے  میں تبدیل ہوجانے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ اس نظام کے آئندہ دو دن کے دوران پورے راجستھان میں مزید شمال- مشرق کی جانب سے مغربی اترپردیش کی جانب بڑھنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔

وارننگ

  1. بارش

19مئی کو راجستھان میں زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے اور اکا دکا مقامات پر بہت تیز بارش ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ مغربی سمت سے آنے والی ہوا میں ہوا کے کم دباؤ کے ایک لمبے حلقے کے ساتھ ہوا کے کم دباؤ کے نظام کے تعامل کی وجہ سے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے اور اتراکھنڈ میں اکا دکا مقامات پر کہیں تیز کہیں بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اترپردیش میں کہیں تیز اور کہیں موسلادھاربارش ہوسکتی ہے اور  پنجاب، مشرقی اترپردیش، شمالی مدھیہ پردیش اور مغربی راجستھان میں کہیں کہیں موسلادھاربارش ہوسکتی ہے۔

  1. ہوا کے بارے میں وارننگ

اگلے بارہ گھنٹے کے دوران مشرقی راجستھان اور اس سے متصل گجرات کے خطے میں 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے آندھی اورہوا کے تیز جھکڑ چل سکتے ہیں جن کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار کے ہوا کے تیز جھکڑ میں تبدیل ہوجا نےکاقوی امکان ہے۔

 

******

U-NO.4612

ش ح۔ ع م۔ ف ر



(Release ID: 1719826) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil