وزارت دفاع

سمندری طوفان تاؤتے: ہندوستانی بحریہ مغربی ساحل پر متعدد تلاشی اور بچاؤ مشن میں مصروف

Posted On: 17 MAY 2021 6:40PM by PIB Delhi

بحر عرب میں سمندری طوفان کی وجہ سے متزلزل ہوئے ہندوستانی ٹگ بوٹ ’کورومنڈل سپورٹر 9‘ کی پھنسی ہوئی ٹیم کو بچانے کے لیے ایک ہندوستانی جہاز کے ذریعے مدد مانگنے پر ہوئی فوری کارروائی میں آج 17 مئی کی صبح بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر بھیجا گیا۔ یہ ٹگ بوٹ کرناٹک میں منگلور کے شمال مغرب میں پھنسا ہوا تھا۔ سمندری طوفان تاؤتے کے سبب اتھل پتھل ہوئے سمندر میں پھنسے ایک جہاز کے مشینری والے حصوں میں پانی بھر گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ چلنے میں ناکام ہو گیا تھااور اسے بجلی کی سپلائی بند ہو گئی تھی۔ اتنا ہی نہیں، اس کو چلانے والی ٹیم بھی بے یارو مددگار ہو گئی تھی۔ کشتیوں کے ذریعے بچاؤ کی ناکام کوششوں کے بعد مدد مانگے جانے پر 17 مئی 2021 کی صبح ہندوستانی بحریہ کی مدد مہیا کرائی گئی۔ چلانے والی ٹیم کے چار ممبران کو محفوظ بچا لیا گیا ہے۔

بامبے ہائی ایریا میں ہیرا آئل فیلڈ سے دور پھنسے 273 ملازمین کے ساتھ ایک بجرے (کشتی) ’پی 305‘ کی مدد کے لیے درخواست موصول ہونے پر، آئی این ایس کوچی کو حالات کا جائزہ لینے اور ضرورت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے تیزی سے بھیجا گیا۔ آئی این ایس تلوار کو بھی روانہ ہونے کے لیے تیار کیا گیا۔

ممبئی سے تقریباً 8 سمندری میل پر 137 لوگوں کے ساتھ بجرے ’جی اے ایل کنسٹرکٹر‘ سے مدد کے لیے موصول ایک دیگر ایس او ایس پر ردعمل کے نتیجہ میں آئی این ایس کولکاتا کو بھی مدد پہنچانے کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

سمندری طوفان تاؤتے سے نمٹنے کی تیاریوں کو جاری رکھتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کی 11 غوطہ خور ٹیمیں تیار رکھی گئی ہیں، تاکہ طوفان متاثرہ ریاستوں سے درخواست موصول ہونے کی حالت میں ان کی خدمات مہیا کرائی جا سکیں۔ فوری کارروائی اور امدادی کاموں کے لیے بارہ سیلاب راحت ٹیموں اور طبی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سمندری طوفان کے بعد ضرورت پڑنے پر فوری ڈھانچے کی مرمت کرنے کے لیے مرمت اور بچاؤ ٹیم بھی بنائی گئی ہے۔

کئی کشتیوں کو متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق فوری مدد اور راحت کا سامان پہنچانے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ کچھ جہاز مغربی سمندری ساحل پر خراب موسم کے سبب پھنسی مچھلی پکڑنے والی کشتیوں/چھوٹی کشتیوں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ بحریہ کے طیارے بھی ماہی گیروں کو سمندری طوفان کی لگاتار معلومات فراہم کرنے اور وارننگ دینے کے لیے تعینات ہیں۔

جیسا کہ پہلے معلومات فراہم کی گئی تھی، کیرالہ کے کوچی میں بھی بحریہ کی ٹیموں کے ذریعے راحت مہم چلائی گئی تھی۔ سیلاب کے سبب پھنسے مقامی لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے جنوبی بحریہ کمان سے فوری کارروائی ٹیموں کے ساتھ تین غوطہ خور ٹیموں کو چیلنم (کوچی) میں تعینات کیا گیا۔ ان ٹیموں نے راحت کیمپوں میں کھانا، پانی اور دیگر ضروری سامان پہنچائے۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو جیمنی ربر کرافٹ کے ذریعے ان کے گھروں سے ایرناکولم اور چیلنم میں اونچائی والے مقامات پر بنے راحت کیمپوں میں لے جایا گیا۔ بحریہ کی ٹیم نے کورٹینا ہاسپیٹل چیلنم کو بھی پانی اور دیگر ضروری سامان مہیا کرایا جہاں پانی جمع ہوجانے کے سبب پہنچ پانا کافی مشکل کام تھا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4577

 



(Release ID: 1719526) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Telugu