ارضیاتی سائنس کی وزارت

گردابی طوفان ’’تاؤتے‘‘ کے شمال – شمال مغرب کی جانب بڑھنے اور 17 مئی کی شام کو گجرات کے ساحل پر پہنچنے کا امکان، 17 کی شب (2300-2000 بجے آئی ایس ٹی) کے دوران پوربندر اور مہوا (بھاؤنگر ضلع) کے درمیان گجرات کے ساحل کو پار کرنے کا غالب امکان ہے، اس دوران 155-165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی آسکتی ہے

Posted On: 17 MAY 2021 1:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17/مئی2021 ۔ بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم پیش گوئی مرکز کے مطابق: (جاری کرنے کا وقت 1300 بجے آئی ایس ٹی، مورخہ 17.05.2021، بھارت کا محکمہ موسمیات)

مشرقی مرکزی بحر عرب کے اوپر انتہائی شدید قسم کا گردابی طوفان ’’تاکتے‘‘ (تلفظ تاؤتے): گجرات اور دیو ساحلوں کے لئے گردابی طوفان کا انتباہ اور گجرات و راجستھان کے لئے گردابی طوفان کے بعد کا منظر نامہ (ریڈ الرٹ)

مشرقی- مرکزی بحر عرب کے اوپر کل اٹھا بہت شدت کا گردابی طوفان شمال – شمال – مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے اور آج 17 مئی 2021 کی صبح (0530 بجے آئی ایس ٹی) ایک انتہائی شدت کے گردابی طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ یہ 0830 بجے آئی ایس ٹی پر مشرقی- مغربی بحر عرب عرض البلد 18.8 ڈگری شمال اور طول البلد 71.5 ڈگری مشرق کے قریب، ممبئی سے تقریباً 150 کلومیٹر مغرب، دیو سے 220 کلومیٹر جنوب- جنوب مشرق، ویراول (گجرات ) سے 260 کلومیٹر جنوب- مشرق اور کراچی (پاکستان) سے 490 کلومیٹر مشرق – جنوب مشرق میں مرکوز تھا۔

اس کے شمال – شمال مغرب کی جانب بڑھنے اور 17 مئی کی شام سے گجرات کے ساحل تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے 17 مئی کی شب (2000-2300 بجے آئی ایس ٹی) کے دوران پوربندر اور مہوا (بھاؤنگر ضلع) کے درمیان گجرات کے ساحل کو پار کرنے کا غالب امکان ہے۔ گردابی طوفان کے سبب زیادہ سے زیادہ 155-165 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مسلسل ہوا چلے گی، اس کے ساتھ ہی 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی بھی چلنے کا ادیشہ ہے۔

پیش گوئی کی تفصیل اور شدت درج ذیل ٹیبل میں دی گئی ہے:

تاریخ/ وقت

(بھارتی وقت کے مطابق)

محل وقوع

(شمال عرض البلد / مشرق طول البلد)

زیادہ سے زیادہ مسلسل چلنے والی ہوا کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)

گردابی اضطراب کا زمرہ

17.05.21/0830

18.8/71.5

180-190 اور 210تک پہنچنے کا امکان

انتہائی شدید گردابی طوفان

17.05.21/1130

19.2/71.4

180-190 اور 210تک پہنچنے کا امکان

انتہائی شدید گردابی طوفان

17.05.21/1730

20.2/71.1

170-180 اور 200تک پہنچنے کا امکان

انتہائی شدید گردابی طوفان

17.05.21/2330

21.0/71.1

150-160 اور 175تک پہنچنے کا امکان

بہت شدید گردابی طوفان

18.05.21/0530

21.9/71.3

110-120 اور 130تک پہنچنے کا امکان

شدید گردابی طوفان

18.05.21/1730

23.5/71.9

70-80 اور 90تک پہنچنے کا امکان

گردابی طوفان

19.05.21/0530

25.2/72.8

40-50 اور 60تک پہنچنے کا امکان

دباؤ کا علاقہ

 

انتباہ:

(i) بارش:

  • کوکن اور اس سے متصل وسطی مہاراشٹر:زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش اور 17 مئی کو بھاری سے بہت بھاری بارش اور اکا دکا مقامات پر انتہائی بھاری بارش اور 18 تاریخ کو شمالی کوکن میں کچھ مقامات پر بھاری بارش کا امکان۔
  • گجرات: زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش، کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور 17 تاریخ کو سوراشٹر، دیو اور گجرات کے مضافاتی علاقہ میں کچھ مقامات پر انتہائی بھاری بارش اور گجرات کے علاقہ میں کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ 18 تاریخ کو سوراشٹر کے کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے اور اسی مدت کے دوران کچھ میں بھی بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا اندیشہ ہے۔
  • راجستھان:اٹھارہ مئی کو جنوبی راجستھان میں بھاری سے بہت بھاری گراوٹ کے ساتھ کئی جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش اور کچھ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش اور 19 مئی کو راجستھان میں اکا دکا مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

(ii) ہوا سے متعلق انتباہ:

  • آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران مشرقی مرکزی بحر عرب میں ہوا کی رفتار 180-190 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی اور 210 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے آندھی بھی چلنے کا امکان ہے۔
  • 17تاریخ کو مہاراشٹر کے ساحل کے ساتھ ساتھ 80-90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے۔
  • شمال- مشرقی بحر عرب سے متصل علاقے میں 90-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اور 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔ یہ 17 تاریخ کی شام سے بعد کے 6 گھنٹوں کے لئے دھیرے دھیرے 170-180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ کر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی اور اس کے بعد ہوا کی رفتار دھیرے دھیرے کم ہوجائے گی۔
  • جنوبی گجرات اور دمن و دیو کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ 70-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اور 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا اندیشہ ہے۔ گجرات کے ساحل (امریلی، بھاؤنگر) جوناگڑھ، گرسومناتھ میں 155-165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا چلے گی اور 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کے ساتھ ہوا کی رفتار بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاوہ بھڑوچ، آنند، جنوبی احمدآباد، بوٹاد میں 120-140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی بھی چلے گی۔ گجرات کے دیوبھومی دوارکا، جام نگر، پوربندر، راج کوٹ، موربی، کھیڑا اضلاع میں آج رات سے 18 مئی کی صبح تک 90-100 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا اور 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی بھی چلنے کا امکان ہے۔ 17 مئی کی شام سے 18 تاریخ تک دادر، نگر حویلی، دمن ولساڑ، نوساری، سورت، سریندر نگر اضلاع میں 80-90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے۔

(iii) سمندر کی صورت حال:

  • 18تاریخ کی صبح تک مشرقی – مرکزی اور قرب و جوار کے شمالی – مشرقی بحر عرب کے سمندر کی صورت حال غیرمعمولی ہوگی اور اس کے بعد دھیرے دھیرے صورت حال میں بہتری آئے گی۔
  • آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے ساحل سے متصل سمندر کی صورت حال بلند سے بہت بلند ہوگی اور اس کے بعد صورت حال میں بہتری آئے گی۔
  • آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران جنوبی گجرات، دمن، دیو، دادر اور نگر حویلی ساحلوں سے متصل اور اس کے اوپر اس کے کافی خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ 18 تاریخ تک یہ غیرمعمولی ہوجائے گی اور اس کے بعد رفتہ رفتہ صورت حال میں بہتری آئے گی۔

(iv) طوفان میں شدت کا انتباہ:

درج ذیل تفصیلات کے مطابق ایسٹرونومیکل ٹائیڈ کے سبب سمندری لہروں سے ساحلی علاقوں کے زیر آب ہوجانے کا اندیشہ ہے:

  • گجرات کے ساحلی اضلاع آنند اور امریلی، گرسومناتھ، دیو، بھاؤنگر کے ساحل پر تقریباً 3 سے 4 میٹر بلند، بھڑوچ پر 2 سے 3 میٹر، احمدآباد کے جنوبی حصے، سورت، نوساری، ولساڑ پر 1 سے 2 میٹر اور باقی جگہوں پر 0.5 سے 1 میٹر بلند لہریں (تفصیل ضمیمہ-I میں دی گئی ہے)

(v ) ماہی گیروں کو انتباہ:

  • مشرقی مرکزی بحر عرب، شمال مشرقی بحر عرب اور گجرات، دمن، دیو، دادر و نگر حویلی کے ساحلوں پر 18 تاریخ کی دوپہر تک ماہی گیری سے متعلق سرگرمیوں کا مکمل التوا۔
  • ماہی گیروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ 18 تاریخ کی دوپہر تک مہاراشٹر – گوا ساحلوں کے ساتھ ساتھ گجرات، دمن، دیو، دادر و نگر حویلی ساحل کے ساتھ ساتھ مشرقی- مرکزی بحر عرب میں اور شمالی- مشرقی بحر عرب میں نہ جائیں۔
  • جو ماہی گیر شمالی بحر عرب کے اوپر سمندر میں ہیں، انھیں ساحل پر لوٹنے کی صلاح دی جاتی ہے۔

(vi) (A)دیو، امریلی جوناگڑھ، گر سومناتھ، بوٹاڈ اور بھاؤنگر اور احمدآباد کے ساحلی علاقوں میں ممکنہ نقصان:

  • پھونس کے گھروں کی مکمل تباہی / کچے گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان۔ پختہ مکانوں کو معمولی نقصان۔ اڑنے والی اشیاء سے ممکنہ خطرہ۔
  • بجلی اور مواصلاتی کھمبوں کا جھکنا / اکھڑا
  • کچی اور پکی سڑکوں کو بھاری نقصان۔ بچنے کے راستوں میں سیلاب۔ ریلوے، مضافی بجلی لائن اور سگنلنگ نظام میں معمولی رخنہ۔
  • نمک کے میدان اور کھڑی فصلوں کو بھاری نقصان۔ جھاڑی دار پیڑوں کا گرنا۔
  • چھوٹی کشتیاں، دیسی کرافٹس سے الگ ہوسکتی ہیں۔
  • حد بصارت بری طرح متاثر

(vi) (B)دیوبھومی دوارکا، پوربندر، کچھ، جام نگر، راجکوٹ اور موربی، ولساڑ، سورت، وڈودرا، بھڑوچ، نوساری، آنند، کھیڑا اور گجرات کے احمدآباد اضلاع کے داخلی حصوں، دمن، دادر اور نگر حویلی میں ممکنہ نقصان:

  • پھونس کے مکانوں / جھونپڑیوں کو بھاری نقصان۔ چھت کے ٹاپ اڑ سکتے ہیں۔ ہلکی دھات کی چادریں اڑ سکتی ہیں۔
  • بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو معمولی نقصان
  • کچی سڑکوں کو بڑا نقصان اور پکی سڑکوں کو کچھ نقصان۔ بچنے کے راستوں میں سیلاب۔
  • پیڑ کی شاخوں کا ٹوٹنا، گلی کے بڑے بڑے پیڑوں کا اکھڑنا۔ کیلے اور پپیتے کے پیڑوں کو اوسط نقصان۔ پیڑوں کے بڑے بڑے حصے کا ٹوٹنا۔
  • ساحلی فصلوں کو بھاری نقصان۔
  • ساحلی پشتوں / نمک کے میدان کو نقصان۔

(vii) کرنے سے متعلق کاموں کے بارے میں مشورہ:

  • حساس  علاقوں کو خالی کرانا۔
  • ماہی گیری سے متعلق سرگرمیوں کا مکمل التوا۔
  • ریل اور سڑک آمد و رفت کا معقول طریقے سے ریگولیشن۔
  • متاثرہ علاقوں کے لوگ گھر کے اندر رہیں۔
  • موٹر کشتیوں اور چھوٹے جہازوں میں آمد و رفت غیر محفوظ۔

(viii) گجرات کے داخلی اضلاع کے لئے گردابی طوفان کے بعد کا منظرنامہ (مذکورہ انتباہ کے تحت مذکور اضلاع کے علاوہ):

  • گردابی طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اس کو پورے گجرات میں شمال- شمال مشرق کی جانب پھر سے مڑنے اور رفتہ رفتہ کمزور ہونے کا امکان ہے۔ گردابی طوفان کی شدت سے 18 مئی کی شام تک برقرار رہنے کا امکان ہے اور اس کے بعد یہ دھیرے دھیرے کمزور ہوکر جنوبی راجستھان کے اوپر ایک کم دباؤ والے علاقے میں تبدیل ہوجائے گا۔
  • اس کے اثر سے گجرات کے داخلی اضلاع میں 17 اور 18 مئی کی دوپہر تک اور 18 مئی کو جنوبی راجستھان میں کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • 18مئی 2021 کو گجرات کے اندرونی اضلاع (انتباہ کے تحت مذکور اضلاع کے علاوہ) میں نقصان کا اندازہ
  • (i)بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو معمولی نقصان (ii) کچی سڑکوں کو بھاری نقصان اور پکی سڑکوں کو کچھ نقصان۔ (iii) پیڑ کی شاخوں کا ٹوٹنا، چھوٹے پیڑوں کا اکھڑنا۔ (iv) کیلے اور پپیتے کے پیڑوں کو نقصان۔ (v) متاثرہ علاقے کے لوگ گھر کے اندر رہیں۔
  • نظام مسلسل نگرانی میں ہے اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کو مسلسل مطلع کیا جارہا ہے۔

مسلسل اپڈیٹ کے لئے براہ کرم www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.in پر جائیں۔

(گرافکس کی صورت میں تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں)

(Please CLICK HERE for details in graphics)

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4568


(Release ID: 1719482) Visitor Counter : 240


Read this release in: Gujarati , English , Hindi