جل شکتی وزارت

مرکز نے ریاستوں کو گنگا میں لاشوں کو بہانے(ڈمپنگ) روکنے، ان کے محفوظ بندوبست پر دھیان دینے اور عزت سے آخری رسومات کرنے کو یقینی بنانے کے لئے امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں


لاشوں کی ڈمپنگ پر روک کے ساتھ ساتھ ان کے محفوظ نبٹارے اور پانی کی کوالٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر جنگی پیمانے پر دھیان دینا ہوگا:سکریٹری جل شکتی

Posted On: 16 MAY 2021 5:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16 مئی 2021/ ملک ایک غیرمعمولی صورتحال کا  سامناکررہا ہے جس میں حال ہی کے  دنوں میں  کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں متعدد کووڈ-19 معاملے  اورا س کے   نتیجےمیں  ہونے والی اموات  بڑھ رہی ہیں۔  گنگا ندی اور اس کی معاون ندیوں میں  لاشوں / جزوی طو ر پر جلی ہوئی   یا   مسخ شدہ کو پھیکنے کی  اطلاع حال ہی میں  دی گئی ہے۔ یہ سب سے  ناپسندیدہ  اور تشویشناک  بات ہے۔

جل شکتی   کی وزارت کے  سکریٹری  پنکج کمار نے  مورخہ  15 مئی کو یوپی اور بہار ریاستوں کی  صورتحال اور  اٹھائے گئے قدموں کا  جائزہ لیا  ۔تازہ ترین صورتحال کا تجزیہ کیا  اور آئندہ  اٹھائے جانے والے  اقدام کے نکات پر   فیصلہ لیا گیا۔ سکریٹری نے  پہلے سے دی گئی  ہدایات پر  روشنی ڈالی  اور  فوری طور پر  کارروائی کرنی چاہی  اور گنگا اور  اس کی معاون  ندیوں کے ساتھ   شہری اور دیہی علاقوں میں   ایسے واقعات پر  مساوی توجہ دینے  کی ضرورت کو بھی  اجاگر کیا۔ لاشوں کی ڈمپننگ کو روکنے کے ساتھ ساتھ  ان کےمحفوظ نبٹارے  اور پانی کی کوالٹی کو  محفوظ رکھنے  کو جنگی پیمانے پر   یقینی بنانے پر  زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ  ریاستوں سے  پیش رفت جاننے کے بعد   سی ڈبلیو سی، سی پی سی بی   اور ریاستی   آلودگی  کنٹرول بورڈ بھی   اپنی فیڈبیک   اور عملی منصوبہ   فراہم کریں گے۔

 قومی سووچھ گنگا مشن کے ڈائریکٹر جنرل راجیو رنجن مشر نے   بتایاکہ  اناؤ، کانپور دیہی علاقہ، غازی پور، بلیا،  اور بہار کے  بکسر اور  سارن متعدد ضلعوں کے   صورتحال کو   دیکھاجارہا ہے۔ حالانکہ   کچھ معاملے   دوسرے اضلاع سےبھی   سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے  ریاستی مشنوں سے  تمام ضلعوں کے ساتھ اٹھائے گئے اقدام کی  نگرانی  کرنے کے لئے  کہا۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کو جلانے اورآخری رسومات کے لئے کنبوں کی سہولت اور امداد کے لئے  نظام کو  مضبوط کرنے ، نگرانی بنائے رکھنے   اور محرک طریقے سے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے اور ریاستی مشنوں سے   اس پر خصوصی طور سے  رپورٹ دینے کو  کہا گیا ہے۔اگرضروری ہوتو  پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایم سی جی کو  اطلاع دیتے ہوئے  ان کے پاس دستیاب  ایم ایم سی جی  طریقوں میں سے اس کے لئے  ضلع گنگا کمیٹیوں کو   مطلع کرتے ہوئےتعاون بھی  دے سکتے ہیں۔

اترپردیش کی نمائندگی شہری فروغ کے محکمے  کے چیف سکریٹری  جناب رجنیش دوبے اور  اترپردیش سرکار کے  جل شکتی سربراہ  اور ریاستی گنگا مشن کے  پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب انوراک شری واستو نے کیا۔ جناب شری واستو نے کہا  کہ  ریاست کے تمام  افسران کو  اس معاملے کے بارے میں الرٹ کردیا گیا ہے اور ایم ایم سی جی کے   ڈائریکٹر کے ساتھ    مشترک کیا گیا ہے۔ یہ آبی افسران  گنگا میں لاشوں کو    پھینکنے سے روکنے کے لئے  دستیاب کرائے گئے ہیں۔  بتایا گیا ہے کہ  شہری علاقوں میں  مالی مدد کے لئے   احکامات جاری   کردیئے گئےہیں۔ جناب دوبے نے بتایا کہ   پنچایتی راج محکمے کے ذریعہ    شہری علاقوں کی طرح  دیہی علاقوں کے لئے بھی   پانچ ہزار روپے کی مالی امداد کے لئے   اسی طرح کے  احکامات جاری کئے گئےہیں اور  ایس ڈی آر ایف   اور دیگر دستوں کو بھی   گشت کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اتھارٹی  پنچایتوں اور شہری مقامی  اداروں یعنی  یو ایل بی کے   رابطےمیں ہیں۔

بہار حکومت کے  ریاستی گنگا مشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور شہری ترقی میں چیف سکریٹری  جناب آنند کشور نے بتایا کہ   ریاست میں فیصلہ لیا ہے  کہ کووڈ -19 کے اثر کے سبب مرنے والے لوگوں  کی آخری رسومات  یعنی جلانا یا دفن  کیا جائے اور مذکورہ حالات میں اس کام کو بہار حکومت برداشت کرے گی۔  انہوں نے کہاکہ بھلے ہی   مرنے والے کے پاس انفیکشن کی مثبت  رپورٹ نہیں ہے  اور اس میں کورونا کی علامات دکھائی ہیں تو کنبے کو یہ تعاون فراہم   کیاجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ندی میں لاشوں کو پھیکنے سے  روکنے کے لئے  گشت کی جارہی ہے، خاص طور پر  سارنگ (چھپرا) جیسے حساس اضلاع  میں۔  بکسر میں   ایک  بڑے  جال   کا استعمال کرکے  لاشوں کو باہر نکالنے کا کام   کیاجارہا ہے۔ انہوں نے ضلعوں کے  بہاؤ سمیت  پلوں اور  دیگر حساس  علاقوں پر نگرانی  رکھنے کو  کہا گیا  تھا۔

مرکزی آبی کمیشن کے سربراہ  نے یہ بھی بتایا کہ  وہ اپنے اسٹیشنوں کے توسط سے  بہاؤ اور پانی کے معیار کی نگرانی   کررہے ہیں اور اس سے  فریکوئنسی میں اور اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی آلودگی بورڈ کے رکن سکریٹری   جناب پرشانت  نے آگاہ کرایا کہ گنگا اور اس کی معاون ندیوںکے کنارے تمام اسٹیشنوں کو   آگاہ کیا ہے۔ 

جل شکتی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری  جناب  دیو شری مکھرجی نے کہاکہ ای سی بی کے ذریعہ   ندی کے کنارے  بسے  معاشروں کے زخموں کے علاوہ   ، ندی کے پانی کے استعمال کے لئے  اور ندی  میں   لاشوں کو   پھیکنے کے   ایسے واقعات کو روکنے کے لئے   ندی کے کنارے  بسے  بیداری بڑھانے کے لئے    ضرورت ہے۔

مذکورہ حالات اور  اب تک اٹھائے گئے اقدامات کو ذہن میں رکھتے ہوئے   یہ بھی فیصلہ کیا گیا ندی میں   لاشوں کو پھیکنے  کی روکنے کی کارروائی  کے ساتھ ساتھ    ندی کے کنارے   ریت میں   لاشوں کودفنانے سے بھی روکا جانا چاہئے۔    ایسی رواجوں کے  برے نقصانات   کے خلاف   ایک مناسب  بیداری   مہم کا کام شروع کیا جانے کی ضرورت ہے۔   ریاستی  آلودگی کنٹرول بورڈ کو صحت محکمے کے ساتھ   مشورہ میں   زیادہ    مرتبہ    پانی کے معیار کے نگرانی کرنے کے    احکامات دیئے گئے تھے۔

ا س ہفتے کی شروعات میں  جل شکتی وزارت کے  تعمیر سووچھ گنگا مشن  نے ضلع انتظامیہ اور  ریاستی سرکاروں کو  خبردار کرنے کے لئے    قدم اٹھائے تھے۔    این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل  کے ذریعہ   آبی افسران کو جو ضلع گنگا کمیٹیوں کے    سربراہ بھی ہیں،   مورخہ 11 مئی  کو  ایک حکم  اور مشورہ  جاری کیا گیا تھا جس کے بعد   چیف سکرٹریز کو مورخہ 12 مئی کو   ایک خط دیا گیا  تاکہ   ندی میں لاشوں   کو پھینکنے کی  روک تھام کی سمت  میں کام کیا جاسکے۔خط میں  ریاستوں کو  آخری رسومات ادا کرنے کے لئے مالی امداد دینے کے ساتھ ساتھ  شمشان/تدفین کے عمل   اور  سامان  کی شرحوں کو  ریگولیٹ کرنے کی بھی صلاح دی گئ ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-4545



(Release ID: 1719453) Visitor Counter : 168