ارضیاتی سائنس کی وزارت

سمندری طوفان ’’تاؤتے‘‘ 17تاریخ کی شام کے گھنٹوں کے دوران گجرات ساحل پر پہنچنے کی بہت زیادہ توقع ہے اور یہ 18 مئی کی علی الصبح کے گھنٹوں کے دوران ، توقع ہے کہ پوربندر اور مہوا(بھاؤنگر ضلع ) کے درمیان ، زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی طوفانی رفتار 155- 165 کلومیٹر فی گھنٹے سے بڑھ کر 185 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ، انتہائی شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا


مشرقی وسطی بحرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان’’ تاؤتے‘‘: گجرات اور دیو کے ساحلوں کے لئے طوفان کی وارننگ (اورینج میسج)

Posted On: 17 MAY 2021 9:01AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17 مئی 2021:   ہندوستانی محکمہ موسمیات  ( آئی ایم ڈی )، موسمیات کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز : (اجرا کا وقت: صبح 04.15 آئی ایس ٹی ، بتاریخ  : 17.05.2021، ہندوستانی محکمہ موسمیات )

مشرقی وسطی بحرہ عرب میں  موجود انتہائی شدید سمندری طوفان ’’تاؤتے  ‘‘ گزشتہ 6  گھنٹوں کے دوران تقریباََ 18کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ شمال – شمال – مغرب کی جانب بڑھ گیا اور انتہائی شدید سمندری طوفان کی صورت اختیار کرگیا نیز یہ 17مئی 2021  کی صبح ڈھائی  بجے ، آئی ایس ٹی ، مشرقی وسطی بحرہ عرب میں مرکوز ہوگیا جوکہ افقی ° 18.0 این  اور عمودی  71.7 ° ای کے قریب ہے ،جوپنجم-گوا کے شمال –شمال مغرب  میں  تقریباََ 360 کلومیٹر ،  ممبئی سے تقریباََ 170 کلومیٹر مغر ب – جنوب مغرب ، ویراول (گجرات ) سے  350 کلومیٹر جنوب – جنوب مشرقی ، دیوسے 310 کلومیٹر جنوب – جنوب مشرق اور کراچی ( پاکستان ) سے  900  کلومیٹر جنوب  - جنوب مشرق میں مرکوز  ہے۔

توقع  ہے کہ یہ شمال –شمال – مغرب کی جانب حرکت کرے گا اور 17تاریخ کی شام کے وقت گجرات ساحل تک پہنچے گا نیز 18 مئی کی علی الصبح کے گھنٹوں کے  دوران  ، انتہائی شدید  سمندری طوفان کی شکل اختیار کرکے پوربندر اور مہوا کےدرمیان  گجرات کے ساحل کو پار کرلے گا ،جس کی  زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی ہوائی رفتار 155-165 کلومیٹر فی گھنٹہ سے  185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

درج ذیل ٹیبل میں  پیش گوئی کا ٹریک اور شدت دی گئی ہے:

 

تاریخ /وقت

 (آئی ایس ٹی )

پوزیشن

(افقی 0N/ عمودی 0E)

زیادہ سے زیادہ پائیدارسطحی ہوا کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)

سمندری طوفان کا زمرہ

17.05.21/02.30

18.0/71.7

 160سے لے کر  175 تک -150

انتہائی شدید سمندری طوفان

17.05.21/05.30

18.2/71.4

155-165سے لے کر 185 تک

انتہائی شدید سمندری طوفان

17.05.21/1130

19.0/71.0

155-165سے لے کر 185 تک

انتہائی شدید سمندری طوفان

17.05.21/17.30

19.7/70.9

سے لے کر  185 تک150-160

انتہائی شدید سمندری طوفان

17.05.21/23.30

20.5/70.9

165-155سے لے کر 185 تک

 انتہائی شدید سمندری طوفان

18.05.21/11.30

21.8/71.1

100-110سے لے کر 120تک

 شدید سمندری طوفان

18.05.21/23.30

23.4/71.7

50-60سے لے کر 70تک

        گہرا ہوا  کا دباؤ

19.05.21/11.30

24.9/72.4

30-40سے لے کر 50تک

         ہوا  کا دباؤ

 

وارننگ :

(i) بارش :

  • کیرالہ : 17 مئی کو بہت سے مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کے ساتھ ساتھ کسی کسی مقام پر تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • جنوبی کانکن اور گوا: 17 مئی کو اکثر مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی  بارش  ہونے جبکہ  جنوبی کانکن اور گوا اور متصل گھاٹ کے علاقوں  میں کہیں کہیں بہت زیادہ شدید بارش ہونے کا امکان ہے  ۔علاوہ ازیں 18 مئی کو شمالی کونکن کے علاقے پر کہیں کہیں  بھاری  بارش ہوسکتی ہے۔
  • شمالی کونکن : 17 مئی کو اکثر مقامات  پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • گجرات: سوراشٹر کے ساحلی اضلاع میں  آج سہ پہرسے  بہت سے مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔
  • 17 اور 18  مئی کو بہت سے  مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش  ہونے جبکہ چند مقامات  پر بہت زیادہ شدید بارش  ہوسکتی ہے اسی مدت کے دوران  کَچھ  میں  بھی توقع ہے کہ بعض  بعض مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ  بھاری بارش ہونے کا امکان ہے نیز سوراشٹر ، دیو اور گجرات اکثر جنوبی خطے میں 17 مئی کو کسی کسی جگہ پرانتہائی  شدید بارش ہونے کا امکان ہے ۔جبکہ 18 مئی کو سوراشٹر  اور کچھ  اور دیو نیز جنوبی گجرات کے خطے میں چند مقامات  پر شدید سے بہت زیادہ شدید جبکہ  بعض  مقامات  پر انتہائی شدید ( 20 سینٹی میٹر) بارش ہوسکتی ہے۔
  • راجستھان: 18 تاریخ کو جنوبی راجستھان میں  بہت سے مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش  ہوسکتی   ہے جبکہ  19 مئی کو کہیں کہیں بہت زیادہ بھاری بارش سے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

(ii) ہوا سے متعلق  وارننگ :

  •  مشرقی وسطی بحرہ عرب میں 150-160 کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر  175  کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی  طوفانی ہوائیں چل رہی  ہیں۔ 17مئی کی دوپہرسے قبل سے توقع  ہے کہ ان کی رفتار بڑھ کر 155-165 کلومیٹر فی گھنٹےسے  لے کر 185 کلومیٹر فی گھنٹے تک ہوسکتی ہے۔جنوبی مہاراشٹر – گوا اور متصل کرناٹک کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور طوفانی ہواؤں کی رفتار سے 60-70  کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے  80  کلومیٹرفی گھنٹی کی رفتارسے چل رہی ہیں۔آئندہ 12  گھنٹوں کے دوران یہ شمالی   مہاراشٹر کے ساحل  کے ساتھ ساتھ   اور اس سے دور  50-60  کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر 70  کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑسکتی ہے۔ اس کا، 17 کی صبح سے  لے کر  18  کی صبح تک  مہاراشٹرکے ساتھ ساتھ  اوراس کے ساحل سے  دور65-75فی گھنٹے سے لے کر  85 کلومیٹر فی گھنٹہ  تک  کا ہونے کا امکان ہے۔
  • شمال مشرقی بحرہ عرب میں 90-100 کلومیٹر فی  گھنٹے کی رفتار سے لے کر 110 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی  شدید طوفانی ہوائیں  چل رہی ہیں۔توقع ہے کہ ان  تندہواؤں  کی رفتار  میں ،سہ پہر سے لے کر آئندہ  بارہ  گھنٹوں تک، بتدریج  اضافہ   ہوکر  یہ  170-180  کلومیٹر فی گھنٹے سے لےکر 200 کلومیٹر فی گھنٹےکی خوفناک رفتار  پکڑسکتی ہیں اور اس کے بعد  ان  کی رفتار میں بتدریج  آنے کی  توقع ہے۔
  • شمال مشرقی  بحرہ عرب   اور جنوبی گجرات، اور دمن اور دیو کے ساتھ ساتھ اورن کے  ساحلوں سے دور طوفانی ہوا کی رفتار  60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 80  کلومیٹر فی گھنٹے کی  رفتار بن رہی ہے۔اس    کی شدت میں بتدریج   مزید   اضافہ ہونے کی توقع ہے جو  انتہائی شدید طوفانی ہوا کا روپ اختیار کرسکتے ہیں اور یہ  شمال مشرقی بحرہ عرب   اور اس کےساستھ ساتھ نیز  گجرات کے ساحل سے دور اور گجرات کےساتھ ساتھ  (پوربندر ، جونہ گڑھ ، گرسومناتھ ، امریلی ، بھاونگر ) میں  ،155سے   165  کلومیٹر فی گھنٹے کی طوفانی رفتار سے لے کر   185  کلومیٹر فی گھنٹہ کی  طوفانی  رفتار پر چل  رہی ہیں  اور یہ بھڑوچ  ، آنند ، جنوبی احمدآباد  ،  بوتاڈ میں   120-140 کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر  165 کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتارسے  جبکہ گجرات کے   دیو بھومی دوارکا ، جام نگر ، راجکوٹ  ، موربی  ، کھیڑا کے  اضلاع  میں 90- 100کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ،   آج 18  تاریخ کی علی الصبح   کے اوقات میں چل سکتی ہیں۔ 70 -90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے لے کر  100 کلومیٹر کی فی کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی طوفانی ہوائیں   ، 17 کی آدھی رات سے لے کر  18 کی صبح تک  ،  دادرا ، ناگر حویلی ،دمن ، ولساڈ ، نوساری ،سورت  ،  سندر نگر اضلاع  کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور کے علاقوں  میں   چلنے کا امکان ہے۔

(iii) سمندر  کی صوتحال :

  • مشرقی وسطی اور متصل شمال مشرقی بحرہ عرب میں 17  تاریخ کی صبح سے 18 تاریخ کی دوپہر تک سمندر کی صورتحال غیر معمولی رہے گی  اور اس کے بعد اس میں بتدریج بہتری آئے گی۔
  • آئندہ 12  گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر- گوا کے  ساتھ ساتھ اور ان کے ساحلوں سے دور ، سمندرکی صورتحال میں  بہت زیادہ شدت سے انتہائی شدت رہے گی اوراس کے بعد اس میں بہتری آنے کی توقع ہے۔ اس بات کا بہت زیادہ امکا ن ہے کہ 17 مئی کی صبح سے 18 مئی کی دوپہرسے قبل تک  گجرات کے ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور بہت زیادہ  تیزہوائیں چلیں گی اور اس کے بعد بتدریج  ان میں بہتری آئے گی

   (iv) طوفان میں تناؤ کی وارننگ  :

  • سمندری  معمول کی لہروں میں مدوجزر  کے باعث  شدت  آنے کی توقع ہے ،جس کی درج ذیل دی گئی تفصیلات کے مطابق ساحلی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں:
  • طوفان کی  آمد کے وقت  کے دوران ،امریلی  ، گیر سومناتھ ،دیو ،  بھاؤنگر  میں  تقریباََ 3 میٹر ( ایم ) اونچی ، بھڑوچ  ،  آنند ،  احمد آباد کے جنوبی حصوں میں 2-3  میٹر اور  سور  ت ، نوساری  ،  ولساڈ میں  1-2 میٹر  نیز گجرات کے  باقیماندہ ساحلی اضلاع میں، طوفان کی آمد کے وقت ،   0.5  -1 میٹر اونچی   لہریں    اٹھنے کا امکان ہے۔(تفصیلات  جدول اول میں دی گئی ہیں)

(v) ماہی گیروں کے لئے وارننگ :

  • مشرقی وسطی بحرہ عرب میں 18  مئی تک ماہی گیری کی تمام کارروائیاں  کلی  طور پر معطل کردی گئی ہیں۔
  • مشرقی وسطی بحرہ عرب ، شمال مشرقی بحرہ عرب  اور گجرات  کے ساتھ ساتھ اور اس کے ساحل سے دورکے سمندروں میں 17تاریخ سے  ماہی گیری کی تمام کاررائیاں  کلی  طور پر معطل کردی گئی ہیں۔
  • ماہی گیر وں  کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ  17  مئی کی صبح  تک  مشرقی وسطی  بحرہ عرب ،   مہاراشٹر کے ساتھ  ساتھ ا ور  اس کے ساحل سے  دورسمندر میں  ماہی گیری کے لئے نہ جائیں نیز  18 مئی تک  مہاراشٹر -گوا کے ساحلوں  اور شمال مشرقی بحرہ عرب   اور  گجرات کے ساحل  سے دور  کے سمندروں میں  ماہی گیری کے لئے قطعی نہ جائیں ۔ 
  • وہ لوگ جو شمالی  بحرہ عرب میں  سمندر میں  ماہی گیری کے لئے  پہلے سے موجود ہیں ،  انہیں  ساحل واپس آنے کی صلاح  دی گئی ہے۔

(vi) (اے )    پوربندر ، امریلی ،جونہ گڑھ ، گیر سومناتھ ، بوتاڈ اور بھاؤ نگر نیز احمد آباد کے ساحلی علاقوں میں ہونےو الے متوقع نقصانات :

  • چھپر والے مکانات  مجموعی طور پر تباہ ،  کچے مکانوںکو  بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔  پکے مکانوں کو کچھ نقصان ہوگا۔ ہوا میں تیرتی ہوئی اشیا سے زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
  • بجلی اور ٹیلی مواصلات کے کھمبوں کے مڑنے  نیز  جڑسے اکھڑنے کی امکانات  ۔
  • کچی اور پکی سڑکوں کو  بڑ انقصان  پہنچے گا۔ باہری راستوں  میں سیلاب  ۔ ریلویز اوپر کی بجلی کی لائنوں اور  سگنلنگ کے نظاموں میں  معمولی خلل پڑسکتا ہے۔
  • نمک کی جھیلوں  اور کھڑی فصلوںکو  بڑے پیمانے  پر نقصان پہنچے گا۔ چھوٹے پیڑوں کے جڑ سے اکھڑنے  کی توقع۔
  • چھوٹی کشتیاں  اور ،دیسی ساخت کی ناؤ کے لنگر ٹوٹ سکتے ہیں۔
  • بصری  صورتحال   بہت زیادہ متاثر ہوگی ۔

(بی) دیو بھومی دوارکا ، کچھ  ، جام نگر ،راجکوٹ اور موربی  ، ولساڑ ،سورت ، وڈودرا ، بھڑوچ  ، نوساری  ، آنند ، کھیڑا اور گجرات کے   احمدآباد اضلاع کے   اندرونی حصوں  میں   نقصان ہونے کا خدشہ :

  • چھپر والے گھروں  نیز جھونپڑیوں کو  بڑا نقصان ۔مکانوں کی چھتیں  ہوا کی شدت سے اُڑ سکتی ہیں۔  بنا نصب کی ہوئی   میٹل کی شیٹیں  بھی ہوا میں اُڑ سکتی ہیں۔
  • بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو معمولی نقصان ہونے کا خدشہ ۔
  • کچی سڑکوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ  پکی سڑکوں  کو  کچھ کم نقصان ہوگا۔ باہر جانے والے راستوں میں سیلاب کی توقع ۔
  • پیڑوں کی شاخیں  ٹوٹنے  نیز  لمبے ،سیدھے درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے کا امکان ۔  کیلے اور پپیتے کے درختوں کو  کچھ کم نقصان  ۔درختوں سے موٹی موٹی شاخوں کے ٹوٹ  کے گرنے کا امکان۔
  • ساحلی فصلوں کو بہت  زیادہ نقصان ۔
  • کنارے  اور نمک کے  ذخیروں کو نقصان

(vii) مجوزہ ایکشن :

  • طوفان سے امکانی طور پر زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے  انخلاء  میں استحکام ۔
  • ماہی گیری کی کارروائیاں کلی طور پر معطل  کردی گئی ہیں۔
  •  ریل اور سڑک  ٹریفک صورتحال کے مطابق    باضابطہ بنانا۔
  • متاثرہ علاقوں میں رہنے والے عوام الناس کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
  • موٹر بوٹوں اور چھوٹے جہازوںمیں  نقل وحرکت کرنا غیر محفوظ ہے۔

*************

ش ح۔اع۔رم

U- 4551


(Release ID: 1719313) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Bengali