قبائیلی امور کی وزارت

سکم اوراروناچل بالترتیب 80اور85بندھن وکاس کیندرکلسٹروں کے تحت شامل کئے گئے 1250اور1330وندھن وکاس کیندرلانچ کرنے کے لئے تیار

Posted On: 15 MAY 2021 6:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15؍مئی:قبائلی امورکی وزارت کے محکمے ٹرائفیڈ نے شمال مشرقی ریاستوں سکم اوراروناچل پردیش کی ریاستی  ٹیموں اوروندھن وکاس کیندروں کے ساتھ حال ہی میں ایک آوٹ ریچ اجلاس کا انعقاد کیا۔ یہ اجلاس وندھن اقدام پر عمل آوری کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کئے جانے والے سرکاری سطح کے ویبناروں کے سلسلے کی ایک کڑی تھا۔ سکم اوراروناچل پردیش کی ریاستیں شمال مشرق سے شامل ہونے والی تازہ ترین ریاستیں ہیں ۔ دونوں ریاستوں سے اس اجلاس میں شرکت کرنے والے (ایس آئی ایز ، ایس این ایز، وی ڈی وی کے سیز) متحدہوچکے ہیں اور بالترتیب 1250اور1330وندھن وکاس کیندرشروع کرنے کے لئے تیاری کرچکے ہیں ۔ جن کو سکم میں 80وندھن وکاس کیندرکلسٹروں میں اور اروناچل پردیش کے 85وندھن وکاس کیندرکلسٹروں میں شامل کیاجائے گا۔

ویبنارکی شروعات ٹرائفیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹرجناب پراویرکرشنا کی تقریرسے ہوئی ، انھوں نے ایم ایف پی اسکیم کے لئے ایم ایس پی ،وندھن یوجنا اوردیگر اسی طرح کے منصوبوں کے نفاذ کی اہمیت اورضرورت پرزوردیا۔ ان منصوبوں سے قبائلی لوگوں کے لئے روزگارکے مواقع اورآمدنی کے ذرائع پیداکرنے میں مدد ملے گی ، اس کے ساتھ ہی ساتھ  عالمی وباء سے پیداشدہ صورت حال کے پیش نظراحتیاطی تدابیرپرپوری طرح عمل درآمد کو بھی ذہن میں رکھاجائے گا۔

اس کے بعد دونوں ریاستوں کے نمائندوں نے ایم ایف پی منصوبے اوروندھن یوجنا کے لئے کم از کم امدادی قیمت پرعمل آوری کی صورت حال میں ہونے والی پیش رفت کی تازہ ترین معلومات فراہم کیں ۔ ریاست اروناچل پردیش میں 85وندھن وکاس کیندرکلسٹروں کی نشانی کی جاچکی ہے اوراس سلسلے میں اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ان کو جلداز جلد منظوری دلائی جاسکے ۔

سکم میں وندھن یوجنا کے لئے 1200لاکھ روپے کی رقم پہلے ہی منظورکی جاچکی ہے ۔ تمام 80وندھن وکاس کیندرکلسٹروں کو جلد از جلد فعال بنانے کے لئے مخلصانہ کوششیں شروع کی جاچکی ہیں ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں اگلے فوری اقدامات کے ایک حصے کے طورپر یہ طے کیاگیاہے ۔ دونوں ریاستوں کی سرکاری ایجنسیاں کم از کم امدادی قیمت پرمبنی خریداری اور  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پروگراموں کے لئے تیاری شروع کریں گی ۔ ہرایک بندھن وکاس کیندرکلسٹرکے لئے پانچ اقدامات پرمبنی منصوبہ بھی تیارکیاجائے گا۔ پہلے قدم کے طورپر ہروندھن وکاس کلسٹرمیں ایم ایف پی ایس کی خریداری کے لئے آئٹمس کی نشاندہی کی جائے گی اوراسے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندترقی کے ذریعہ سے مضبوط کیاجائےگا جس میں شیڈوں اور گوداموں کی خریداری شامل ہے ۔ دوسرے اقدام کے طورپر جاری کردہ رہنماخطوط کے مطابق مقامی غیرسرکاری تنظیموں اور این آرایل ایم کے افسران کو ہرکلسٹرکے لئے نگراں کے طورپر مقررکیاجائے گااورہرکلسٹرکورقم جاری کی جائے گی جس کے لئے ہرکلسٹرکے اکاونٹ میں 10لاکھ روپے ٹرانسفرکئے جائیں گے ۔ تیسرے قدم کے طورپر ویلیوایڈیشن اوردیگر خانہ پوری کے کاموں کو نمٹانے لئے ہرکلسٹرکے لئے تجارتی منصوبے تیارکئے جائیں گے ۔ جس کے تحت بینک اکاونٹ کھولے جائیں گے اور ہروندھن وکاس کیندرکلسٹراوروندھن وکاس کیندرکی شناخت کے لئے سائنیج اوربورڈز لگائے جائیں گے ۔ چوتھے اقدام کے طورپر ہرکلسٹرکے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی اورسہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی منتخبہ مصنوعات کی بزنس پلان کے مطابق پیداوار ، برانڈنگ ، پیکیجنگ اورفروخت کرسکیں اورآخری یعنی پانچویں اقدام کے طورپرمتعلقہ کلسٹروں کے ساتھ رفتہ رفتہ ای ایس ڈی پی ، ایس ایف یوآرٹی آئی اور ٹرائفوڈ جیسے منصوبوں کو منسلک کردیاجائے گا جس کا مقصد پروگرام کی گنجائش کو توسیع دینا ہے ۔

ویبنارکے باقی حصے میں ریاستی ٹیموں یا وندھن وکاس کیندروں اورکلسٹروں کے نمائندوں کی طرف سے پوچھے جانے والے اس موضوع سے متعلق سوالات کے جوابات دینے پرتوجہ مرکوز رہی ۔ اس ویبنارمیں یونیسیف کے نمائندوں نے بھی وندھن وکاس کیندرکے ارکان کی کووڈ 19وباء کے دوران محتاط اقدامات کے سلسلے میں رہنمائی کرنے کے لئے شرکت کی ۔ اس پروگرام سے مذکورہ بالاسرگرمیوں کے لئے دی جانے والی امداد کی بنیاد پر قبائلی کنبوں کے لئے پائیدارروزگارفراہم کرنےمیں مدد ملے گی ۔ اس کے علاوہ ریاست کے خواہشمنداوردوردراز علاقوں کے لئے اس سے بہت افادیت والی فنڈنگ بھی ہوگی ، جس سے وہاں رہنے والے لوگوں کے مقامی اثاثے کی بنیاداورہنرمندی پرمبنی ترقی کو فروغ ملے گی ۔

Graphical user interface, applicationDescription automatically generated

ملک بھرمیں باقی رہ جانے والی شریک ریاستوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مزید ویبناروں کے ایک سلسلے کے انعقاد کا بھی منصوبہ بنایاگیاہے اوریہ اگلے دوہفتوں میں یعنی 28مئی ، 2021تک جاری رہے گی ۔

چھوٹے جنگلاتی مصنوعات اوراس کے ایک جز وندھن قبائلی اسٹارٹ اپس کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے میکانزم کی تیاری بھی کی جارہی ہے اوریہ اقدام  قبائلی امور کی وزارت کے محکمے ٹرائفیڈ کی جانب سے کیاجارہاہے ، جس کا مقصد قبائلی افراد کے لئے آمدنی اورروزگارکی فراہمی ہے ۔ قبائلی امورکی وزارت کے اس اہم منصوبے کو فوریسٹ رائٹس ایکٹ 2005، ایم ایف پی کے لئے کم از کم امدادی قیمت سے مضبوطی حاصل ہوتی ہے ۔ اس کا مقصد جنگلاتی پیداوار کو اکٹھاکرنے والے اور بیچنے والے قبائلیوں کے لئے مناسب قیمتیں مہیاکرنا ہے ۔یہ قیمتیں ان قیمتوں سے تین گنازیادہ ہیں جو انھیں ان کی آمدنی پرڈاکہ مارنے والے بچولیوں سے حاصل ہوتی ہیں ۔

وندھن قبائلی اسٹارٹ اپس ایک ایسا پروگرام ہے جو وندھن کیندرقائم کرکے چھوٹے جنگلاتی مصنوعات کی قدرافزودگی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لئے تیارکیاگیاہے ۔جس کا مقصد جنگلات میں رہنے والے قبائلیوں کے لئے پائیدارروزگارکی فراہمی میں مدد کرناہے ۔ ایک عمومی وندھن وکاس کیندرمیں 20قبائلی ارکان ہوتے ہیں ۔ ایسے 15وندھن وکاس کیندروں کو یکجاکرکے ایک وندھن وکاس کیندرکلسٹربنایاجاتاہے ۔ وندھن وکاس کیندرکلسٹرس (وی ڈی وی کے سیز) وندھن وکاس کیندروں کو اقتصادی ترقی ، روزگاراور مارکیٹ میں رسائی اوراس کے علاوہ بڑے کاروبارسے متعلق مواقع فراہم کرتے ہیں ۔

کل ملاکر ، دونوں اسکیمیں قبائلیوں کو ان کی آمدنی اور روزگارکو ترقی دینے کے لئے عظیم مواقع فراہم کرتی ہیں ۔ اس پروگرام پر عمل آوری میں حاصل ہونے والی پیش  رفت کو جاری رکھنے اوراسے اگلی سطح تک لے جانے کی غرض سے وندھن یوجنا کو کم از کم امدادی قیمت اور ایم ایف پی کے ساتھ منسلک کرنے کا منصوبہ بنایاگیاہے ۔ ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ وندھن یوجنا کو انٹرپرائز ماڈل کے ساتھ منسلک کردیاجائے :پروسیسنگ سے اسفورتی (اسکیم آف فنڈ فارری جنریشن آف ٹریڈیشنل انڈسٹریز) اورٹرائیفوڈ کے تحت کلسٹرکی تیاری تک ۔

اس مہینے منعقد کئے جارہے یہ ویبنارریاستی عملددآمدوالی ایجنسیوں  اور دیگر شراکت داروں کے لئے آپس میں جڑنے، جائزہ لینے ، اوراپنے اقدامات کو صحیح سمت میں لے جانے کے لئے ایک موقع ہے ۔اس کے ذریعہ ان منصوبوں پر خوش اسلوبی سے عمل درآمد کرکے اس علاقے کے قبائلی افراد کے لئے زیادہ سے زیادہ منافع مہیاکئے جاسکتےہیں ۔

ان منصوبہ بنداقدامات پرکامیابی سے عمل آوری کے ساتھ ، ٹرائفیڈ قبائلی ماحولیاتی نظام میں زبردست تبدیلی لانے اورملک بھر کے قبائلیوں کے درمیان امل کے انداز پرایک انقلاب لانے کی سمت میں کام کررہاہے ۔

***************

 ( ش ح ۔ س ب ۔ع آ 17.05.2021 )

U-4555



(Release ID: 1719269) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi