وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کی ٹیم نے آندھرا پردیش میں دو اہم آکسیجن پلانٹوں کی مرمت کی

Posted On: 16 MAY 2021 12:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16/مئی2021 ۔ بحریہ ڈاک یارڈ وشاکھاپٹنم کی ٹیموں نے نیلور اور شری کالاہستھی میں دو اہم آکسیجن پلانٹوں کی مرمت میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی، جس سے آندھرا پردیش میں چل رہے آکسیجن بحران کے دوران آکسیجن کی سپلائی میں کافی بہتری آئی۔ ریاستی انتظامیہ کی درخواست کی بنیاد پر مشرقی بحریہ کمان نے وشاکھاپٹنم سے بحریہ ڈورنیئر طیارہ کے ذریعہ بحریہ ڈاک یارڈ کے ماہرین کی ٹیموں کو پہنچایا۔ ٹیموں نے آج صبح کمپریسر کی اوورہالنگ کرکے آکسیجن پلانٹوں کی کامیابی کے ساتھ مرمت کی اور کچھ ایڈیپٹر اور معاون آلات کو بدل دیا، جو بحریہ ڈاک یارڈ کے اندر بنائے گئے تھے۔

نیلور میں واقع کرشنا تیجا آکسیجن پلانٹ کا ایک بڑا کرایوجینک پلانٹ ہے جو ایک دن میں 400 جمبوٹائپ سلنڈر چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گزشتہ 6 سال سے بند پڑا ہے۔ بحریہ کی ٹیم نے پلانٹ کی مرمت کی اور صفر سے 186 ڈگری سیلسیس کے کرایوجینک درجہ حرارت کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور بوتلوں کو چارج کرنے کے لئے مطلوبہ آؤٹ پٹ آکسیجن پریسر بھی حاصل کرلیا۔ آؤٹ پٹ کا تجزیہ 98 فیصد آکسیجن، صفر فیصد کاربن مونوآکسائڈ اور 0.01 فیصد کاربن ڈائی آکسائڈ ہے، جو میڈیکل گریڈ آکسیجن کی ضرورتوں کی تکمیل کرتا ہے۔

تروپتی کے قریب شری کالاہستھی میں آکسیجن پلانٹ  وی پی ایس اے ٹیکنالوجی پر مبنی ایک بڑا پلانٹ ہے اور پانچ بار پر 16000 لیٹر فی منٹ پیداوار کرنے کی اہلیت رکھتا ہے (چارجنگ کی بجائے سیدھی لائنوں کو فیڈ دے کر)۔ بحریہ کی ٹیم نے پلانٹ کی مرمت کی اور پلانٹ کے کالم اور نمی کو جذب کرنے کے لئے ضروری ایڈجسٹمنٹ کا کام انجام دے کر 93 فیصد، زیرو فیصد کاربن مونوآکسائڈ اور 0.02 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ سے اوپر میڈیکل گریڈ آکسیجن کے لئے درکار آؤٹ پٹ حاصل کیا۔

دونوں پلانٹوں پر کمانڈر دیپ یان کی قیادت میں بحریہ ڈاک یارڈ وشاکھاپٹنم کی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم کے ذریعہ کام کیا گیا۔ اس ٹیم نے آندھرا پردیش کے محکمہ صحت کی انجینئرنگ ٹیموں کے ساتھ تقریباً 7 دنوں تک انتھک محنت کی اور ضلع کلکٹروں و ضلع انتظامیہ کے مکمل تعاون سے کام کو انجام دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Naval_Dockyard_team_working_on_the_Oxygen_Plant_at_Nellore__5_5L79.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Naval_Dockyard_team_working_on_the_Oxygen_Plant_at_Nellore__3_Q49U.jpg

 

******

 

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4538

16.05.2021



(Release ID: 1719245) Visitor Counter : 171