وزارت خزانہ
سورین گولڈ باند اسکیم 22-2021 (سیریز I) – اجرا کی قیمت
Posted On:
14 MAY 2021 7:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14مئی، 2021/حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر 4(5)-B(W&M)/2021 مورخہ 12 مئی ، 2021 کے مطابق سورین گولڈ بانڈز ، 22-2021 (سیریز I) 17 سے 21 مئی 2021 کی مدت کے لیے کھولی جائے گی۔ جس کی نمٹارے کی تاریخ 25 مئی ، 2021 ہوگی۔ سبسکرپشن مدت کے دوران بانڈ کی اجرا کی قیمت 4777 روپے (چار ہزار سات سو ستھتر روپے ) - فی گرام ہوگی ۔ جیساکہ آر بی آئی نے 14 مئی، 2021 کی اپنی پریس ریلیز میں بھی شائع کیا ہے۔
بھارتیہ ریزرو بینک کے ساتھ صلاح مشورے میں حکومت ہند نے ان سرمایہ کاروں کو اجرا کی قیمت سے 50 روپے فی گرام رعایت کی اجازت دی ہے ۔ جنہوں نے آن لائن درخواست دی ہے اور ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کی ہے۔ اس طرح کے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈ بانڈ کی اجرا کی قیمت 4727 روپے (چار ہزار سات سو ستائس روپے) فی گرام سونا ہوگی۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
14.05.2021
U –4496
(Release ID: 1719002)
Visitor Counter : 149