بجلی کی وزارت
بی بی ایم بی نے نانگل میں کووڈ – 19 کے خلاف جنگ محاذکھولا
Posted On:
15 MAY 2021 5:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 15 مئی وزارت بجلی کے تحت بھاکرا بیاس منیجمنٹ بورڈ نے کووڈ وبائی مرض کی دوسری لہرکے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
بی بی ایم بی نے کووڈ 19 سے متاثر مریضوں کا علاج کر کے معاشرے کی خدمت کے لئے بی بی ایم بی اسپتال نانگل ٹاؤن شپ میں کووڈ آئسولیشن سینٹر قائم کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کی ہے اور اس کے ذریعہ اس وائرس سے لڑنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس مخصوص کووڈ آئسولیشن سینٹر میں آکسیجن کی سہولت سے آراستہ 65 آئسولیشن والے بیڈ شامل ہیں۔ یہ اسپتال اس نازک مرحلے کے دوران ملازمین ، ان کے کنبہ کے افراد ، کنٹریکٹ ملازمین کے علاوہ مقامی معاشرے کو بھی بہتر صحت کی خدمات مہیا کررہا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے کورونا کے علامات سے لڑنے کے لیے نیز انہیں ہوم آئسولیشن کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے ابتدائی مشورے/امداد اور ہدایات فراہم کرنے کے لئے نوڈل ڈاکٹر کی سہولت کے ساتھ ہیلپ گروپ تشکیل دیا ہے۔ خصوصی کووڈ ہوم آئسولیشن ٹیم میڈیکل کٹس اور ہوم کوارنٹائن مریضوں کے لئےسبھی ضروری مدد فراہم کر رہی ہے اور یہ مدد کرنے والی ٹیمیں ہمیشہ ان سے رابطے میں رہتی ہیں۔ اسپتال میں تمام مقامی باشندوں کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت بھی مفت فراہم کی جاری ہے۔ روزانہ اوسطا 200 ملازمین ، ان کے کنبے کے افراد، کنٹریکٹ ملازمین نیز عام لوگوں کے لیے بھی ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہے۔ کسی بھی جانی نقصان کی صورت میں ،نانگل اسپتال کا عملہ کووڈ پروٹوکول کے ذریعہ اور رسومات کی پیروی کرکے آخری رسومات میں مدد فراہم کررہا ہے۔
بی بی ایم بی حکومت ہند کی ہدایت نامے کے مطابق بحران کے اس وقت علاقے میں ضروری طبی مدد فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ا ج (
(15.05.2021)
U-4510
(Release ID: 1718994)
Visitor Counter : 158