بجلی کی وزارت
این ایچ پی سی لمیٹیڈ نے کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے لئے اروناچل پردیش حکومت کو کولڈ چین سازوسامان فراہم کرایا
Posted On:
15 MAY 2021 6:16PM by PIB Delhi
این ایچ پی سی لمیٹیڈ کی 2880 میگاواٹ صلاحیت کے دیبانگ کثیر المقاصد پروجیکٹ (اروناچل پردیش) نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت اروناچل پردیش حکومت کو کووڈ -19 ٹیکہ کاری پروگرام کے لئے کولڈ چین سازوسامان فراہم کرایا ہے۔
کل ڈاکٹر ای رومی خاندانی بہبود کے ڈائرکٹر ، اروناچل پردیش حکومت کو 25 آئس لائنڈ ریفریجریٹر پیش کئے گئے۔ اس سے پہلے 7 جنوری 2021 کو اروناچل پردیش حکومت کو 13 ڈیپ فریجر سونپے گئے تھے ۔ دستیاب کرائے گئے کولڈ چین سازوسامان کی لاگت 29.7 لاکھ روپئے ہے۔
این ایچ پی سی لمیٹیڈ بجلی کی وزارت کے تحت آنے والی منی رتن زمرے کی پی ایس یو اور بھارت کی اہم پن بجلی کمپنی ہے۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
15-05-2021
(U: 4516)
(Release ID: 1718990)
Visitor Counter : 161