سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمہ نے ریسرچ اور ٹیسٹنگ کی سہولیات تک رسائی میں اضافہ کرنے کے لیے بنیادی تجزیاتی آلات والے مراکز قائم کیے ہیں

Posted On: 14 MAY 2021 7:22PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمہ کے ذریعے اعلی سطحی تجزیاتی جانچ کی عام خدمات مہیا کرانے کے لیے کئی اہم تجزیاتی آلات والے مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، اس طرح نقل کرنے سے بچا جا سکے گا اور غیر ملکی ذرائع پر انحصار کم ہو سکے گا۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی- آئی آئی ٹی کھڑگ پور، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی- آئی آئی ٹی دہلی اور بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) وارانسی میں قائم کیے گئے ایسے تین مراکز کو شفاف، کھلی پہنچ کی پالیسی کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمہ کی ’سوفسٹکیٹڈ اینالیٹکل اینڈ ٹیکنیکل ہیلپ انسٹی ٹیوٹ (ساتھی)‘ اسیکم کے تحت شروع کیے گئے یہ مراکز ملک میں مشترکہ، پیشہ ور طریقے سے انتظام شدہ، اور مضبوط سائنس و ٹیکنالوجی بنیادی ڈھانچہ کی ضرورت کو پورا کریں گے، جو تعلیم، اسٹارٹ اپس، مینوفیکچرنگ، سائنس و ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کی تجربہ گاہوں کے لیے آسانی سے دستیاب ہوں گی۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمہ نے آئندہ چار برسوں کے لیے ہر سال پانچ ساتھی مرکز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ساتھی ہمارے اداروں میں مہنگے آلات کی پہنچ، رکھ رکھاؤ، غیر ضروری اور نقل کے مسائل کا حل نکالے گا، جب کہ ضرورت مند، کم خوشحال تنظیموں جیسے صنعت، ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپ اور ریاستی یونیورسٹیوں تک پہنچ بنائے گا۔ یہ مختلف شعبوں میں ترقی، اختراعات اور مہارات کا فائدہ اٹھانے کے لیے اداروں اور تمام موضوعات کے درمیان تعاون کی ایک مضبوط ثقافت کو بھی فروغ دے گا۔

ساتھی پہل کے علاوہ، یونیورسٹیوں اور آئی آئی ٹی میں اعلی کار کردگی کرنے والے 100 شعبوں اور ان کی تحقیقی سہولیات کو عالمی بنچ مارک تک بڑھانے کے لیے کو فراہم کی جا رہی ہے۔ امداد یافتہ شعبوں کی تحقیقی پروفائل کو مینوفیکچرنگ، فضلے کے نمٹارہ، صاف توانائی اور پانی، اسٹارٹ اپ انڈیا وغیرہ میں مہارت کی قومی ترجیحات کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YJVU.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4498



(Release ID: 1718754) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Punjabi