صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ – 19 سے متعلق سرکاری صحت خدمات اور ٹیکہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لیا


’’کووڈ – 19 سے لڑائی میں ٹیکہ کاری ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے‘‘

Posted On: 12 MAY 2021 7:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12مئی، 2021/صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ہرش وردھن نے 8 ریاستوں کے صحت  کے وزیروں اور پرنسپل سکریٹریز / ایڈیشنل چیف سکریٹریز کے ساتھ بات چیت کی ۔ یہ بات چیت صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے کی موجودگی میں کی گئی۔  ان  ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں روزانہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، شرح اموات بھی زیادہ ہے اور جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والوں کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OH0P.jpg      https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JHZM.jpg

ان میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ ، جموں و کشمیر اور اترا کھنڈ ، ہریانہ، پنجاب، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور تلنگانہ بھی شامل ہے۔ اترا کھنڈ کے وزیراعلیٰ جناب تیرتھ  سنگھ راوت ، ہریانہ کے وزیر صحت جناب انل وج، پنجاب کے وزیر صحت جناب بلبیر سنگھ  سِدّھو، اڈیشہ سے وزیر صحت جناب نب کشور داس ، جھارکھنڈ کے وزیر صحت جناب بنا گپتا، بہار کے وزیر صحت جناب منگل پانڈے بھی ورچول طریقے سے موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B2QG.jpg

صحت کے مرکزی وزیر نے ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کووڈ کے سلسلے کا ذکر کیا اور میڈیکل بنیادی ڈھانچے پر پڑنے والے دباؤ پر توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے وبا کے خلاف لڑائی میں ریاستی انتظامیہ کی طرف سے خود کو وقف کر دینے اور صبر کا مظاہرہ کرنے پر ان کی تعریف کی جو عوام کی بہبود کو یقینی بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پچھلے 24 گھنٹے میں 3.48 لاکھ نئے کیسز درج کیے گئے ہیں لیکن زیر علاج مریضوں میں 11122 کیسز کم بھی ہوئے ہیں۔  زیر علاج مریضوں میں لگاتار کمی کا یہ دوسرا  دن ہے ۔

ٹیکہ کاری مہم کی اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا ’’ٹیکہ کاری کووڈ – 19 کے خلاف ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر بھارت سب سے تیز ملک ہے جس نے 114 دن میں 17 کروڑ ٹیکے لگا کر ایک سنگ میل طے کیا ہے۔  انہوں نے اس حصولیابی میں تعاون دینے پر سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پہلی خوراک کے طور پر 13.66 کروڑ لوگوں کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور دوسری خوراک کے طور پر 3.86  کروڑ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

صحت کے مرکزی وزیر نے بھی کہا کہ نرم روی کے ساتھ  قیمت طے کرنے اور کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ٹیکہ کاری سے متعلق قومی حکمت عملی  اور حکومت ہند کے  وسیلے سے مفت ٹیکہ کاری کو ریاستیں غیر سرکاری چینل کے طور پر استعمال کر سکتی ہے تاکہ وہ اپنی آبادی کو مجموعی ٹیکہ کاری میں شامل کر سکیں۔

کووڈ سے نمٹنے کے مختلف پہلوؤں پر جامع اور تفصیلی بات چیت کی گئی جس میں اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کرنا ، جانچ کے کام میں اضافہ کرنا، وائرس کی منتقلی کو توڑنے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کرنا اور عوام میں کووڈ سے بچاؤ کے ضابطوں پر عمل کے رجحان میں  اضافہ کرنا شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M747.jpg

محترمہ وندنا گرنانی ، اے ایس اینڈ ایم ڈی (این ایچ ایم)،  محترمہ آرتی آہوجا ، اے ایس (صحت)، ایم او ایچ ایف ڈبلیو، ڈاکٹر سجیت کے سنگھ ، این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر  میٹنگ میں موجود تھے۔  ان کے علاوہ میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری صحت ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت اور متعلقہ ریاستوں و مرکز کے  زیر انتظام علاقوں کے نگراں افسران بھی موجود تھے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –4438



(Release ID: 1718295) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia