جل شکتی وزارت

مرکز نے ریاستوں/مرکز  کے ز یر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 90 فی صد سے زیادہ   احاطے والے گاؤں میں   نل کے پانی کے کنکشنوں  کو ترجیح دیں  جس سے  یہ یقینی بنایا جاسکے کہ   ’کوئی  بھی محروم نہ رہ جائے‘

Posted On: 12 MAY 2021 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 مئی 2021/ قومی جل جیون مشن (این جے جے ایم)  پینے کے پانی اور   صفائی ستھرائی محکموں (ڈ ی ڈی ڈبلیو  ایس) جل شکتی کی وزارت نے   ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ایک مشورہ جاری کیا گیا ہے کہ  جس میں   گھریلو نل کے پانی کنیکشنوں کو  90 فی صد سے زیادہ     احاطہ  کرنے والے  باقی بچے ہوئے  ترجیح کی بنیاد پر   نل کے پانی کے  کنکشن دستیاب کرائیں۔ ریاستوں سے مساوات اور اتحاد کے اصولوں کی  بیناد دپر جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت   ایک گاؤں کے تمام گھروں میں پینے کے لائق  نل کا پانی  مہیا کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔  جے جے ایم کےتحت،  ہر دیہی  کنبے کو  باقاعدگی سے اور  طویل مدتی بنیاد پر   مقرر ہ میں وافر معیار کے ساتھ نل کے پانی کی سپلائی    فراہم کی جانی ہے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ   اس سہولت سے’کوئی بھی محروم نہ رہ جائے۔‘ یہ بھی یاد دلایا گیا کہ  ہر گاؤں کو ، ہر گھر پانی، گاؤں میں تبدیل کرنے کا ہدف ہے۔ کیونکہ   یہ سب مساوات اور   یکجہتی کے نظریے کو  ظاہر کرتی ہے۔   اس کے علاوہ ان کنبوں کے احاطے مہیا کرنے کے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ’ہر گھر جل‘ گاؤں کی تعداد میں بھی سدھار آئے گا ۔

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ  مہیا کی گئی رپورٹ کے مطابق،  ملک میں 21 ہزار سے زیادہ دیہات ہیں ، جہاں پر باقی  بچے ہوئے دس فی صد گھروں میں ابھی گھریلو   نل  کے پانی،  کی سپلائی  کی جانا  باقی ہے۔  اس بات پر  زور دیا گیا ہے کہ موجودہ   پینے کے پانی کی سپلائی نظاموں میں ریٹروفیٹنگ/  اپگریڈیشن  کا کام  شروع کرکے ان کنبوں کو آسانی سے   کوور کیا جاسکتاہے۔ اس  طرح بغیر کی تاخیر کے ترجیح دی جاسکتی ہے اور اس مہینے کے آخر تک  اس کا سو فی صد   احاطہ یقینی بنایا جاسکتاہے۔  اس موضوع کی باقاعدگی سے  جائزہ بھی لیا جائے گا۔

جل جیون مشن مرکزی حکومت کا   ایک اہم پروگرام ہے، جسے ریاستوں کی  شراکت داری میں  نافذ کیا جارہاہےجس کا مقصد  2024 تک    ہر دیہی کنبے کو نل کنکشن کے ذریعہ  پانی مہیا کیا جانا ہے۔  اس مشن کے دو برسوں سے بھی کم عرصے اور کووڈ 19 وبا کے سبب  پیدا ہونے والے  دشواریوں کا  سامنا کرنے کے باوجود 4.17 کروڑ سے زیادہ  گھروں کو نل کنکشن مہیا کئے  گئے ہیں۔ 61 اضلاع  کو گھروں کو نل کنکشن مہیا کئے گئے ہیں۔ 61 ضلعوں،  731 بلاکوں 89 ہزار سے زیادہ  گاؤں کو ’ہر گھر جل ‘ بنایا جاچکا ہے، یعنی ان علاقوں میں  سو فی صد گھروں میں  نل کے پانیکی سپلائی کی جارہی ہے ۔ جس کے  سبب ملک میں 7.41 کروڑ سے زیادہ   (38.6فی صد)  دیہی کنبوں کو اپنے گھروں میں پینے کے لائق نل کا پانی  مہیا ہوورہا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-4435

 



(Release ID: 1718179) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi