بجلی کی وزارت

پوسوکو نے پاور پی ایس یو کے 300 ملازمین کی ٹیکہ کاری کرائی

Posted On: 11 MAY 2021 6:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11/مئی2021 ۔ توانائی کی وزارت کے تحت آنے والے سرکاری شعبہ کے مرکزی ادارے انڈین گرڈ آپریٹر  پوسوکو نے آج کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کا اہتمام کیا، جس میں توانائی کی وزارت کے تحت آنے والے مختلف سی پی ایس ای میں کام کررہے 300 ملازمین کی ٹیکہ کاری کی گئی۔

پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن نے 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے اپولو ہاسپیٹل دہلی کے ساتھ اشتراک سے اس مہم کا اہتمام کیا تھا۔ ملازمین کو کووی شیلڈ کی پہلی خوراک کا ٹیکہ لگایا گیا۔

اس مہم میں پوسوکو، پی جی سی آئی ایل، ای ای ایس ایل، این ایچ پی سی، این ٹی پی سی، سی ای اے، سی ای آر سی، ایم او پی سمیت توانائی کے شعبہ کے سی پی ایس ای / اداروں کے ملازمین کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کی ٹیکہ کاری کی گئی۔ اس مہم کی جگہ کٹوریا سرائے، نئی دہلی واقع نیشنل لوڈ ڈسپیچ سینٹر (این ایل ڈی سی) کا دفتر تھا۔

اس مہم کا اہتمام توانائی، جدید و قابل تجدید توانائی کی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور فروغ ہنرمندی و صنعت کاری کی وزارت میں وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ اور سکریٹری (توانائی) جناب آلوک کمار کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

اس موقع پر پوسوکو کے سی ایم ڈی جناب کے وی ایس بابا نے کہا کہ کووڈ-19 کی روک تھام سے متعلق سبھی تدابیر کو اختیار کرنے میں پوسوکو ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور حکومت کی ٹیکہ کاری مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے اس ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، تاکہ توانائی کے شعبے سے وابستہ سبھی ملازمین محفوظ رہیں اور ملک کو کسی رخنہ اندازی کے بغیر بجلی سپلائی کرنے کے لئے تیار رہیں۔

اس مہم کے دوران سماجی فاصلہ، ہاتھوں کی صفائی ستھرائی وغیرہ سبھی حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔ ہر قدم پر مناسب پوسٹروں کی نمائش کی گئی جن پر سبھی طریقہ کار اور احتیاط کا ذکر کیا گیا تھا۔

پوسوکو توانائی کی وزارت کے تحت آنے والا اور بھارت سرکار کی مکمل ملکیت والا ادارہ ہے۔ یہ قابل اعتماد، ہنرمندانہ اور محفوظ طریقے سے گرڈ کا مربوط آپریشن یقینی بنانے کے لئے ذمے دار ہے۔ اس میں پانچ ریجنل لوڈ ڈسپیچ سینٹر (آر ایل ڈی سی) اور  نیشنل لوک ڈسپیچ سینٹر (این ایل ڈی سی) آتے ہیں۔

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4395

11.05.2021



(Release ID: 1717852) Visitor Counter : 150