امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پنجاب کے کسانوں کے کھاتے میں ان کی گیہوں کی فصل کی فروخت کے لئے تقریباً 22215.93 کروڑ روپئے پہلے ہی براہ راست منتقل کئے جاچکے ہیں


پہلی مرتبہ پنجاب کے کسانوں کو ان کی ادائیگی براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں کی گئی

بھارت سرکار کی دیکھ ریکھ میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا اور دیگر ایجنسیوں نے 10 مئی 2021 تک اپنے مرکزی پول میں 341.77 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خرید کی ہے، جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں 252.50 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خرید کی گئی تھی

ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021-22 کے دوران کم از کم امدادی قیمت کا نفاذ زوروں پر ہے

مشن ’’ایک قوم، ایک ایم ایس پی، ایک ڈی بی ٹی‘‘ اب مضبوط شکل لے رہا ہے

Posted On: 11 MAY 2021 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11/مئی2021 ۔ یہ پہلی بار ہے جب پنجاب کے کسانوں نے اپنی گیہوں کی فصل کی فروخت کے عوض براہ راست اپنے بینک کھاتوں میں ادائیگی وصول کرنا شروع کردیا ہے۔ تقریباً 22215.93 کروڑ روپئے پہلے ہی پنجاب کے کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست بھیجے جاچکے ہیں۔

موجودہ ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) 2021-22 میں بھارت سرکار موجودہ پرائز سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے مطابق کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر ربیع فصلوں کی خرید کررہی ہے۔

گیہوں کی خرید کا کام پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، چنڈی گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور دیگر ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بحسن و خوبی جاری ہے۔ 10 مئی 2021 تک 341.77 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ گیہوں کی خرید کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں 252.50 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خرید کی گئی تھی۔

10مئی 2021 تک کل 341.77 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خرید میں پنجاب کا تعاون  129.35 ایل ایم ٹی (37.84 فیصد)، ہریانہ کا 80.80 ایل ایم ٹی (23.64 فیصد) اور مدھیہ پردیش کا 97.54 ایل ایم ٹی (28.53 فیصد) تعاون رہا ہے۔

تقریباً 34.57 لاکھ گیہوں کسانوں کو رواں گیہوں خرید عمل سے قبل ہی فائدہ پہنچ چکا ہے۔

اس سال سے سرکاری خرید کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، جب ہریانہ اور پنجاب حکومت نے کم از کم امدادی قیمت کی بالواسطہ ادائیگی سے الگ ہٹ کر بھارت سرکار کی ہدایت کے مطابق سبھی خرید ایجنسیوں کے ذریعہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں آن لائن فنڈ ٹرانسفر کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔  اس سہولت کے سبب پنجاب اور ہریانہ کے کسان پہلی مرتبہ ادائیگی کے لئے اس آن لائن نظام کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، کیونکہ کسان اب گیہوں کی فروخت کے عوض ’’ایک قوم، ایک ایم ایس پی، ایک ڈی بی ٹی‘‘ کے تحت بغیر کسی تاخیر کے براہ راست فائدے حاصل کررہے ہیں۔

اب تک پنجاب کے کسانوں کے کھاتے میں تقریباً 22215.93 کروڑ روپئے اور ہریانہ کے کسانوں کے کھاتے میں تقریباً 12384.11 کروڑ روپئے براہ راست منتقل کئے جاچکے ہیں۔

**************

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4394

11.05.2021



(Release ID: 1717851) Visitor Counter : 163


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Tamil