جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے کو ملا ’’گرین اورجا ایوارڈ‘‘

Posted On: 11 MAY 2021 6:26PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LS3G.jpg

انڈین رینوایبل اینرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ  (آئی آر ای ڈی اے) کو انڈین چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) نے اس سال کا ’’گرین اورجا ایوارڈ‘‘ دیا ہے۔ آئی آر ای ڈی اے کو یہ ایوارڈ قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے پبلک فائیننسنگ انسٹی ٹیوشن کے طور پر دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب پردیپ کمار داس نے بین الاقوامی شمسی اتحاد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اجے ماتھر سے حاصل کیا۔ اس موقع پر توانائی سے متعلق آئی سی سی قومی ایکسپرٹ کمیٹی کے چیئرمین جناب انل رازدان موجود تھے۔ تقسیم ایوارڈ تقریب کا انعقاد آج ورچول طریقے پر کیا گیا۔

آئی آر ای ڈی اے کو یہ ایوارڈ گرین اینرجی فائیننسنگ کے شعبہ میں اس کے اہم اور ترقیاتی کردار کے لئے دیا گیا ہے۔ آئی آر ای ڈی اے کا انتخاب کرنے کے لئے جیوری کے اراکین کی ستائش کرتے ہوئے جناب داس نے کہا کہ آئی آر ای ڈی اے کی جانب سے یہ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے وہ اعزاز محسوس کررہے ہیں۔ یہ ایوارڈ آتم نربھر بھارت کے قابل احترام وزیر اعظم کے تصور کے خطوط پر قابل تجدید توانائی کے شعبے کے فروغ میں ہمارے زبردست تعاون کا اعتراف ہے۔

مزید برآں جناب داس نے توانائی، جدید و قابل تجدید توانائی کے عزت مآب مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کے تئیں تشکر کا اظہار کیا، جو توانائی اور قابل تجدید توانائی کے شعبہ کی بحیثیت مجموعی ترقی کے لئے تیزی کے ساتھ فیصلہ کرنے کے نکتہ نظر کے ساتھ آئی آر ای ڈی اے کی رہنمائی کرنے اور اسے سہولیات بہم پہنچانے میں انتہائی اہم رول ادا کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے ایم این آر ای کے سکریٹری جناب اندو شیکھر چترویدی اور ایم این آر ای کے دیگر اہلکاروں کا کمپنی کو مسلسل تعاون دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے اس ایوارڈ کو سبھی ایریڈنس کے نام معنون کیا جنھوں نے مسلسل سخت محنت کی اور گزشتہ ایک برس کے دوران کووڈ-19 سمیت متعدد چیلنجوں کے باوجود شاندار کارکردگی کے لئے بہترین کوششیں کیں۔

وبائی صورت حال کے باوجود آئی آر ای ڈی اے نے سال 2020-21 کا اختتام مضبوط صورت حال پر کیا اور 8827 کروڑ روپئے کی رقم تقسیم کی جو اس کے سے لے کر دوسری سب سے بڑی رقم ہے۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ آئی آر ای ڈی اے کے اندر اس آفت کو موقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔

اس موقع پر آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے کووڈ-19 پہلی اور دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے کئے گئے منفرد اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔ اس نے ایک شاندار ’کووڈ کیئر رسپانس ٹیم‘ بنائی ہے جو جون 2020 سے مسلسل کووڈ پوزیٹیو ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کررہی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ 11 مئی 2021 تک کوئی بھی ایسا ملازم نہیں ہے جو کووڈ سے متاثر ہو یا زیر علاج ہو۔ اس مرحلے پر جب پوری دنیا اس وبا سے نبردآزما ہونے کے لئے جدوجہد کررہی ہے، آئی آر ای ڈی اے نے کامیابی کے ساتھ ایک سرگرم اور بروقت کووڈ بندوبست نقطہ نظر کو اپناکر اپنے ملازمین کے لئے ایک محفوظ اور صحت مند ماحول کو یقینی بنایا ہے۔

جدید و قابل تجدید توانائی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت آئی آر ای ڈی اے بھارت میں قابل تجدید توانائی (آر ای) اور توانائی بچت (ای ای) کے لئے مالی مدد دستیاب کرانے والا واحد مخصوص ادارہ ہے۔ اپنے آغاز سے لے کر کمپنی نے آر ای اور ای ای  پروجیکٹوں کے لئے رقم دستیاب کرنے کے لئے بازار تیار کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ گزشتہ برسوں میں آئی آر ای ڈی اے نے مجموعی طور پر 96601 روپئے کے قرض کو منظوری دی ہے، 63492 کروڑ روپئے تقسیم کئے ہیں اور آج تک ملک میں 17586 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے حصول کے لئے مدد دی ہے۔

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4394

11.05.2021


(Release ID: 1717850) Visitor Counter : 246


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Kannada