شہری ہوابازی کی وزارت

کورونا کے خلاف لڑائی میں رانچیایئر پورٹ کا تعاون


ضروری طبی آلات اور ساز و سامان کی بلا تاخیر فراہمی جاری

Posted On: 10 MAY 2021 6:01PM by PIB Delhi

کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ملک کے ہوائی اڈوں کو تیار کیا گیا ہے اور اس وبا کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کرکے وہ ملک کی مدد کر رہے ہیں۔رانچی ہوائی اڈے پر طبی آلات اور ضروری ساز و سامان جیسے آکسیجن ٹینکر، آکسیجن کسننٹریٹر، نوزل، کووڈ 19 ویکسین، انجیکشن، ٹیسٹنگ کٹس اور دوائیوں کی آسان نقل و حرکت کی سہولت ہے۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ بھی اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ضروری سامان کی نقل و حرکت کو بغیر کسی تاخیر کے ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔

ملک میں آکسیجن بحران کے خاتمے کے لیے 24 اپریل سے رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے پر یہ تحریک شروع ہوئی تھی اور 8 مئی 2021 تک ہندوستانی فضائیہ کے 100 طیاروں میں مجموعی طور پر 139 آکسیجن ٹینکروں کو لے جایا گیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے جیسے سی -17، سی -130 جے، اے این 32، آئی ایل 76 اور دیگر چھوٹے طیارے باقاعدہ وقفوں سے ضروری سامان کی نقل و حمل میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

 

 

فوٹو: رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے پر ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ

 

اس کے علاوہ، رانچی ہوائی اڈہ کی ٹیم اس مدت کے دوران مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ہدایت کے مطابق کووڈ 19 سے متعلق تمام رہنما خطوط اور پروٹوکول پر عمل پیرا ہے۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ تمام مسافروں، اسٹیکہولڈروں، زائرین اور ملازمین سے مستقل طور پر درخواست کرتی رہی ہے کہ وہ ہمیشہ کووڈ مناسب طرز عملکی پیروی کریں اور بھیڑ کو کم کرنے کے لیے وقت کے وقفوں کو برقرار رکھیں۔ ہوائی اڈے پر موجود تمام افراد کو ماسک پہننے اور سماجی دوری کے قانون کی پیروی کرنے کا سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانوں کا بھی اطلاق ہوتا ہے۔

اس پیغام کو نشر کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر متعدد الیکٹرانک اور مستقل ڈسپلے لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے ہدایات دی جارہی ہیں۔اس مہم کا مقصد کووڈ مناسب طرز عمل کی حوصلہ افزائی اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

                                          **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

U: 4361



(Release ID: 1717715) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu