وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) اور ہندوستانی بحریہ (آئی این) کووڈ-19 کی دوسری لہر کے خلاف لڑائی میں جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے

Posted On: 10 MAY 2021 4:55PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی بحریہ کووڈ-19 کی دوسری لہر سے لڑنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے۔

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) ہندوستانی بحریہ کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے طبی سازوسامان پہنچانے کے لئے لاجیسٹک تعاون فراہم کرنے کے لئے انتھک کام کررہی ہے۔ 10 مئی 2021 کی صبح سویرے کو ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ نے ملک کے مختلف حصوں سے 534 اڑانیں بھریں اور کل 6420 میٹرک  ٹن کی گنجائش کے 336 آکسیجن کنٹینرس اور دیگر طبی سازوسامان اور آلات پہنچایا ہے۔

طیارے نے جن شہروں کا احاطہ کیا ان میں جام نگر، بھوپال، چنڈی گڑھ، پانا گڑھ، اندور، رانچی، آگرہ، جودھپور، بیگم پیٹھ، بھونیشور، پنے، سورت، رائے پور، ادے پور، ممبئی، لکھنؤ، ناگپور، گوالیار، وجے واڑہ، بڑودا، دیما پور اور ہنڈن شامل ہیں۔

ہندوستانی فضائیہ نے 1407 میٹرک ٹن کی کل گنجائش 81 کرایوجنیک آکسیجن اسٹوریج کنٹینرس کے ساتھ ساتھ 1252 خالی آکسیجن سلنڈرس، 705 آکسیجن کن سنٹیٹرس اور زیولائیٹ (سانس لینے کا آکسیجن خام مال) اٹھا کر کل 84 اڑانیں بھریں۔ یہ آلات سنگاپور، دبئی، تھائی لینڈ، برطانیہ، جرمنی، بلجیم، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور اسرائیل سے خریدے گئے ہیں۔آپریشن سمدر سیتو-2 کے حصے کے طور پر بھارتی بحری جہازوں آئی این ایس ایراوت، آئی این ایس تری کھنڈ، آئی این ایس کولکاتا، 10 مئی 2021 کو دوست ملکوں سے کووڈ-19 کا اہم طبی سامان کے ساتھ وطن واپس آگیا ہے۔ آئی این ایس تلوار 5 مئی 2021 کو یہا ں پہنچا تھا۔

توقع ہے کہ آئی این ایس کوچی، آئی این ایس تبر، آئی این ایس جلشوا اور آئی این ایس شردول دوست ملکوں سے سلنڈرس اور آکسیجن ٹینکروں سمیت اہم کووڈ-19 میڈیکل اسٹورز یعنی طبی سازو سامان کے ساتھ جلد وطن واپس آئے گا۔

 

..................

     ش ح،ح ا، ع ر

                                                                                                                U-4352



(Release ID: 1717655) Visitor Counter : 185