صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت عامہ پر ہند-امریکہ مذاکرات


ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے امریکی ہم منصب جناب زیویئر بیسیرا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دونوں ملکوں نے کووڈ اُنیس کیخلاف ساتھ مل کر لڑنے اور دنیا کو اس وبا سے بچانےکا عہدکیا

صحت عامہ کے سیکٹر میں دونوں ملکوں نے مضبوط رشتے قائم کئے ہیں، جس سے کووڈ اُنیس وبا کےاس مشکل دور میں اشتراک و تعاون کو بڑھاوا ملے گا

Posted On: 07 MAY 2021 9:09PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبو د کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعہ کو امریکہ کے صحت اور انسانی خدمات کے وزیر جناب زیویئر بیسیرا کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر بات چیت کی۔

 

بات چیت کے آغاز میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے امریکہ کے صحت اور انسانی خدمات کے وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر جناب بیسیرا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے دو طرفہ اشتراک و تعاون کے شعبے میں مل کر کام کرنے اور کووڈ اُنیس وبا کی وجہ سے دنیا کو درپیش موجودہ چیلنجوں کا حل نکالنے کی سمت میں با قاعدہ مذاکرات کی شروعات کرنے کےلئے جناب بسیرا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XEZF.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WVKE.jpg

جناب بسیرا کے ذریعے پیش کردہ تجاویز پر اتفاق  رائے کا اظہار  کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘ صحت عامہ کے سیکٹر میں دونوں ملکوں نے مضبوط تعلقات قائم کئے ہیں، جس سے کووڈ اُنیس وبا کے اس مشکل دور میں اشترا ک و تعاون کو بڑھاوا ملے گا۔’’

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘‘یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ ہمارے درمیان جو بھی بات چیت اور سمجھوتے ہوئے ہیں، ان کا مثبت اثر صحت کے سیکٹر میں اشتراک اور کووڈ وبا کے خلاف جنگ میں با قاعدہ طور سے نظر آنے لگا  ہے۔ ہم امریکہ کے ذریعے بھیجی گئی طبی امداد کی تعریف کرتے ہیں اور اس مدد کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں’’۔

 

جانے مانے  صحت عامہ کے ماہرین کی نگرانی میں کووڈ اُنیس پر بنے قومی ٹاسک فورس کے تحت کووڈ کے خلاف بھارت  فعال سرگرم اور بہترین نقطہ نظر کے بارے میں بتاتےہوئے وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے ہم منصب امریکی وزیر کو کووڈ سے نمٹنے کی سمت میں بھارت کی کوششوں کی بھی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ ‘‘ جنوری 2020 میں کووڈ کی جانچ کے لئے دستیاب ایک لیباریٹری کے مقابلے میں اب ہم کووڈ وائرس کی جانچ کے لئے تقریبا ً 2500 لیباریٹریوں کے ساتھ جانچ کے بنیادی ڈھانچے کو لگاتار بڑھا رہے ہیں۔ ہم نے آئیسولیشن بیڈ کے معاملے میں 151 گُنا اورآئی سی یو بیڈ کے سیکٹر میں 35 گُنا اضافہ کیا ہے۔ طبی آکسیجن کی لگاتا رسپلائی کو یقینی بنانے کے لئے بھارت کے مختلف علاقوں میں نشان زد  اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی آکسیجن کی مانگ کو پورا کرنے کےلئے آکسیجن کی پیداوار کو بڑے پیمانے پر بڑھایا گیا ہے۔ بھارت میں ٹیکہ کاری کو بڑھاوا دینے کے لئے کووِن 2.0 نام سے ایک خصوصی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈیزائن کیا گیا ہے’’۔

 

کووڈ اُنیس کیخلاف ساتھ مل کر لڑنے اور دنیا کو اس وبا سے بچانے کا عہد کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتے کو ہم ایک ساتھ مل کر آگے لے جائیں گے۔ خاص طور سے اس وبا کے دور میں ، جب عالمی سطح پر صحت خدمات اور متعلقہ نظام دشواریوں کا سامنا کر رہےہیں  اور مقامی، علاقائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پراشتراک و تعاون کے ذریعے  ان چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں’’۔

 

جناب بیسیرا نے کووڈ اُنیس کی وجہ سے امریکہ میں آئے بحران کو یاد کیا اور کووڈ کیخلاف اس جنگ میں بھارت کے لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ امریکہ کے صدر بائڈن کووڈ  اُنیس کیخلاف اس لڑائی میں ساتھ مل کر کام کرنے اور اشتراک و تعاون کرنے کے لئے عہد بند ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037MB5.jpg

اس میٹنگ میں بھارت  کےجوائنٹ سکریٹری (بین الاقوامی صحت اشتراک و تعاون) جناب لو اگروال سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن اینڈ ایڈمنسٹریٹر، ایجنسی فار ٹاکسک سبس ٹینسس اینڈ ڈیزیز رجسٹری امریکہ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر راشیل پال ویلینسکی، گلوبل ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر اور صدر جوبائڈن کے کووڈ اُنیس مشاورتی بورڈ، امریکہ کے رکن ڈاکٹر لائس پیس، کونسلرٹو دا ہیلتھ سکریٹری، امریکہ، محترمہ سارہ ڈیسپریس، بھارت میں امریکہ کے صحت امور کی دیکھ بھال کر رہے ڈاکٹر پریتھا راجہ رمن بھی موجود تھے۔

*************

ش ح ۔م ع۔  ک ا

U. No. 4376



(Release ID: 1717646) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi , Telugu