وزارت خزانہ

کابینہ نے آئی ڈی بی آئی بینک لمیٹڈ میں کلیدی سرمایہ نکاسی اور انتظام کاری اختیارات کی منتقلی کو منظوری دی

Posted On: 05 MAY 2021 4:04PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آئی ڈی بی آئی بینک لمیٹڈ میں کلیدی سرمایہ نکاسی کے ساتھ ساتھ انتظام کاری اختیارات کی منتقلی کو بھی اپنی اصولی منظوری دے دی ہے۔ حکومت ہند اور ایل آئی سی کے ذریعہ فروخت کی جانے والی اپنی اپنی حصہ داری کی حدود کا تعین آر بی آئی کی صلاح سے اس سودے کو مناسب شکل دیتے وقت کیا جائے گا۔

حکومت ہند (جی او آئی) اور ایل آئی سی دونوں کے پاس آئی ڈی بی آئی بینک کے 94 فیصد سے زائد مساوی سرمایہ حصص موجود ہیں (حکومت ہند 45.48 فیصد، ایل آئی سی 49.24 فیصد)۔ ایل آئی سی انتظام کاری اختیارات کے ساتھ فی الحال آئی ڈی بی آئی بینک کا پروموٹر ہے، جبکہ حکومت ہند شریک-پروموٹر ہے۔

ایل آئی سی کے بورڈ نے ایک قرارداد بھی منظور کی ہے کہ ایل آئی سی حکومت ہند کےذریعہ تصور کردہ کلیدی حصہ داری فروخت کے ساتھ ساتھ اپنی حصہ داری کے فروخت کے ذریعہ آئی ڈی بی آئی بینک لمیٹڈ میں اپنی حصہ داری گھٹا سکتی ہے، تاکہ وہ انتظام کاری اختیارات کو چھوڑ سکے یا منتقل کر سکے۔ اس کے ساتھ ہی ایل آئی سی کو اس دوران قیمت، بازار آؤٹ لک، قانونی شرائط اور پالیسی لینے والوں کے مفادات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

ایل آئی سی کا یہ فیصلہ بینک ریگولیٹری مینڈیٹ سے مطابقت بھی رکھتا ہے جس کے تحت اسے اس بینک میں اپنی حصہ داری کم کرنی ہے۔

یہ امید کی جاتی ہے کہ کلیدی خریدار آئی ڈی بی آئی بینک لمیٹڈ کی کاروباری صلاحیت کی زیادہ سے زیادہ ترقی کے لئے اس میں سرمایہ لگائے گا اور نئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کرے گا اور اس کے ساتھ ہی بینک انتظام کاری سے وابستہ بہترین طور طریقوں پر عمل کرے گا۔یہ بھی امید کی جاتی ہے کہ کلیدی خریدار ایل آئی سی اور حکومتی امداد / سرمائے پر کسی بھی طرح انحصاری کے بغیر زیادہ سے زیادہ کاروبار بڑھائے گا۔ لین دین کے ذریعہ حکومت کے مساوی سرمایہ حصص کی کلیدی سرمایہ نکاسی سے حاصل ہونے والے وسائل سے حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کو سرمایہ فراہم کرایا جائے گا جس سے ملک کے شہری مستفید ہوں گے۔

*************

ش ح ۔م ع۔  ک ا

U. No. 4372

 



(Release ID: 1717607) Visitor Counter : 172