وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کے جہاز ایراوت ، کولکاتہ اور تریکنڈ، سنگا پور ،کویت اور قطر سے مانع طبی آکسیجن اور اہم طبی سپلائیز کے ساتھ ہندوستان پہنچ گئے

Posted On: 10 MAY 2021 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی 10 مئی 2021:کووڈ -19 کے خلاف قوم کی جدوجہد کی مدد کرنے کےلئے ، جاری آپریشن ’سمدرا سیتوII‘ کے ایک حصہ کے طور پر ،آئی این ایس کولکاتہ نیو منگلور، آئی این ایس تریکنڈ ممبئی اور آئی این ایس ایراوت آج 10 مئی کو وشاکھاپٹنم پہنچ گئے ہیں۔ یہ تمام جہاز فارس کی کھاڑی اور جنوب مشرقی ایشیاء میں دوست بیرون ممالک سے مائع طبی آکسیجن اور متعلقہ طبی آلات لانے کے لئے، کووڈ راحتی آپریشن  ’سمدرا سیتوII‘کے لئے تعینات 9 بحری جہازوں کا حصہ ہیں۔

آئی این ایس ایراوت سنگا پور سے 8 کرائیوجینک آکسیجن ٹینکوں اور تقریبا 4 ہزار سلنڈروں کے ساتھ ساتھ  دیگر اہم طبی آلات /سپلائیز لے کر وشاکھاپٹنم پہنچ گیا ہے۔

ہندوستانی بحریہ کے جہاز تریکنڈ کو قطر کی بندرگاہ حمد پورٹ سے مانع طبی آکسیجن (ایل ایم او) کرائیوجینک کنٹینرس ممبئی لانے کے لئے تعینات کیا گیا تھا ۔ یہ جہاز 40 ایم ٹی مائع آکسیجن کے ساتھ ممبئی پہنچ گیا ہے۔ سامان کی یہ کھیپ ، کووڈ-19 وباء کے خلاف ہندوستان کی جدوجہد میں مد دکرنے کے لئے فرانس کے مشن ’’آکسیجن سالیڈیریٹی مشن‘‘کا ایک حصہ ہے۔

آئی این ایس کولکاتہ 10 مئی 2021 کو آکسیجن کی 400 بوتلیں اور مائع طبی آکسیجن کے دو 27 ایم ٹی کے کنٹینرس لے کر نیو منگلور بندرگاہ پہنچ گیا ہے جنھیں قطر اور کویت سے جہاز پر لادا گیا تھا۔

ایک جانب  یہ جہاز 3 مختلف ریاستوں میں آکسیجن کی فراہمی کو دستیاب کرانے کے لئے بندرگاہ پہنچ چکے ہیں تو دوسری جانب کویت سے دو بحری جہاز ہندوستان کی راہ پر گامزن ہیں جبکہ ایک جہاز طبی سپلائی حاصل کرنے کےلئے برونئی میں لنگرانداز ہے۔

****

U.No. 4351

ش ح۔ ا ع ۔س ا

 


(Release ID: 1717569) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu