زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

باغبانی کےقومی بورڈ نے سبسڈی کی 1278 درخواستوں کی ریکارڈ منظوری دی


گذشتہ سال کے دوران ، 357 مستفیدین کو سبسڈی جاری کی گئی ہے۔ 921 نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے

Posted On: 10 MAY 2021 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی 10 مئی 2021: وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے ماتحت ایک خودمختار تنظیم، با غبانی کے قومی بورڈ (این ایچ بی) نے، ملک میں ہائی ٹیک کمرشل ہارٹیکلچر کی مربوط ترقی کے لئے، ایک سال کے دوران ان ریکارڈ 1278 سبسڈی کی درخواستوں کی منظوری دے دی ہے جو طویل عرصے سے زیر التوی تھیں۔ اس میں پوسٹ ہارویسٹ اور کولڈ چین بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا شامل ہے۔

 زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت کے مرکزی وزیراور بورڈ کے صدرجناب نریندر سنگھ تومر کی سربراہی میں ، ٹیم این ایچ بی نے اس قابل ستائش کام کو مکمل کرنے کے لئے ایک مہم کے  انداز میں کام کیا ہے۔ سکریٹری ، وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود اور منیجنگ کمیٹی کے چیئرمین جناب سنجے اگروال نے پیشرفت پر باقاعدہ نگاہ رکھی اور این ایچ بی کے عہدیداروں کی مستقل رہنمائی کی۔ وزارت کی براہ راست نگرانی میں ، این ایچ بی نے اسکیموں کی رہنما خطوط ، دستاویزات اور نئی درخواستوں کی کارروائی کے عمل کو آسان بنا کر کاروبار میں آسانی کے لئے بہت سارے اقدامات اٹھائے ہیں۔ گذشتہ ایک سال کے دوران ، 357 مستفیدین سبسڈی جاری کی گئی ہے جبکہ 921 نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5555C7XS.jpg

کرشنا گری ضلع (تمل ناڈو) میں پولی ہاوس کے تحت شملہ مرچ کی کاشت                                سنگلی ضلع  (مہاراشٹر)میں پولی ہاوس کے تحت جربیرہ کی کاشت

این ایچ بی نے، وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کی ایگری انفراسٹرکچر فنڈ اسکیم کے ساتھ اپنی آخری سرمایہ دارانہ سرمایہ کاری سبسڈی اسکیموں میں تبدیلی کی سہولت فراہم کی ہے تاکہ کاشتکاروں اور تاجروں کو قرض پر 3 فیصد سود کی ادائیگی سے فائدہ اٹھانے کے لئے،باغبانی کے شعبے میں کٹائی کے بعد اور کولڈ چین بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے 2.00 کروڑ روپے تک کے قرض کے لئے، کریڈٹ گارنٹی کوریج دی جاسکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/66666JH8Z.jpg

نسک ضلع (مہاراشٹر) میں گریڈنگ پیکنگ یونٹ

این ایچ بی کی آخری سرمایہ کاری کی سبسڈی اسکیمیں نہ صرف نجی شعبے سے باغبانی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کو راغب کررہی ہیں بلکہ یہ ملک میں کم لاگت والے گرین ہاؤس اور کولڈ چین ٹکنالوجی کو مقامی بنانے میں بھی معاون ہیں۔ این ایچ بی کی اسکیمیں تجارتی لحاظ سے اہم پھولوں اور اعلی اقدر والی سبزیوں کی فصلوں کے لئے محفوظ کاشت کے تحت ایک بہت بڑا رقبہ قائم کرنے میں کامیاب رہی ہیں اوران میں ملک میں سرد ذخیرہ کرنے کی ایک بڑی صلاحیت بھی ہے۔ این ایچ بی کی مالی معاونت سے ، ہائی ٹیک تجارتی باغبانی کے تحت 2210 ایکڑ رقبے کے اضافی رقبے ، کھلی اور محفوظ، دونوں کاشت طرح کو باغبانی کے تحت لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ این ایچ بی کی کولڈ اسٹوریج اسکیم کے تحت 1.15 لاکھ ایم ٹی اضافی کولڈ اسٹوریج گنجائش پیدا کردی گئی ہے۔

*****

 

U.No. 4347

ش ح۔ ا ع ۔س ا



(Release ID: 1717568) Visitor Counter : 131