امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

جاری ربیع مارکیٹنگ سیزن 2022-2021 کے دوران گیہوں کی خریداری میں گزشتہ سال اسی مدت کے دوران ہونے والی خریداری کے مقابلے 49 فیصد کا اضافہ


تقریباً 32.21 لاکھ کسانوں سے ایم ایس پی قیمت پر مجموعی طور پر 323.67 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا گیا

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن کے لئے109.09 لاکھ کسانوں سے ایم ایس پی قیمت پر تقریباً 727.41 لا کھ میٹرک ٹن دھان کی خرید کی گئی

حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ398877 کسانوں سے ایم ایس پی قیمت پر 641251.32 میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خرید کی

Posted On: 07 MAY 2021 6:20PM by PIB Delhi

پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، دہلی،گجرات، جموں اور کشمیر اور بہار کی ریاستوں میں ربیع مارکیٹنگ سیزن 2022-2021 کے لئے گیہوں کی خریداری پرسکون طور پر جاری ہے۔اب تک(6مئی 2021) 323.67 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ مقدار میں گیہوں خریدا جاچکا ہے۔جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 216.01 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا گیا تھا۔حالیہ دور میں ربیع مارکیٹنگ سیزن کی خریداری کے عمل سے تقریباً 32.21 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوچکا ہے۔ یہ ایم ایس پی قیمت63924.56 کروڑ روپے تھی۔

 

2.png1.png

3.png

 خرید والی ریاستوں میں جاری خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 کے دوران دھان کی خریداری خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے۔یہاں 6 مئی 2021 تک 727.41 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید کی گئی(جس میں خریف کی فصل 705.37 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع کی فصل 22.04 لاکھ میٹرک ٹن شامل ہے)۔جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 671.71 لاکھ میٹرک ٹن کی خرید کی گئی تھی۔جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کی خریداری سے جس کی ایم ایس پی قیمت 137334.89 کروڑ روپے تھی،تقریباً 109.09 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ پہنچایا جاچکا ہے۔

 

5.png4.png

 مزید یہ کہ ریاستوں سے ملنے والی تجویز کی بنیاد پر خریف مارکیٹنگ سیزن 2021-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کی 107.31 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی  پرائس سپورٹ اسکیم ( پی  ایس ایس )  کے تحت خریداری کو کچھ ریاستوں کے لئے منظوری دی گئی۔یہ ریاستیں ہیں: تامل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش۔آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں کے لئے 1.74 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا( بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی۔ دوسری ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے بھی پی ایس ایس کے تحت دالوں، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کے لئے تجاویز کے وصول ہونے کے بعد منظوری دی جائے گی، تاکہ  ایف اے کیو  گریڈ  کی ان فصلوں کی سال 2021-2020 کے لئے رجسٹرڈ کسانوں سے مشترکہ کردہ  ایم ایس پی پر براہ راست خریداری کی جاسکے۔

6 مئی 2021 تک اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ حکومت نے3358.97 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قیمت پر 641251.32 میٹرک ٹن مونگ، اڑد، تور،چنا، مسور، مونگ پھلی، رائی کے بیج اور سویا بین کی خریداری کی۔جس سے خریف 2020-2021 اور ربیع 2021 کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ، ہریانہ اور راجستھان کے 398877 کسانوں کو فائدہ حاصل ہوا۔

اسی طرح 6 مئی 2021 تک ایم ایس پی قیمت 52.40 کروڑ روپے کے ساتھ5089 میٹرک ٹن کھوپرا( بارہ ماسی فصل) کی خرید کی گئی۔ جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتیں دالوں اور تلہن کی آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کی طرف سے طے شدہ تاریخ سے شروع ہونے والی خریداری کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔

 

b.pnga.png

 

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 4345


(Release ID: 1717408) Visitor Counter : 216


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi