بجلی کی وزارت
کورونا وائر س کی دوسری لہر میں موجودہ اضافے کے دوران کووڈ-19 وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے این ٹی پی سی وندھیاچل چارٹس ایک بہترین وسیلہ
Posted On:
07 MAY 2021 8:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 07/مئی- 1202 ۔ ہندوستان میں کووڈ-19 کے معاملات کی تعداد میں ہونے والے زبردست اضافے کو دیکھتے ہوئے این ٹی پی سی وندھیا چل ، جو کہ بجلی کی وزارت کے تحت چلنے والا ایک مرکزی سرکاری شعبہ کاادارہ ہے،اس وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے لئے چند اقدامات کررہا ہے۔ این ٹی پی سی وندھیا اسپتال کو کووڈ-19 سے متاثر ہونے والے ملازمین کے علاج معالجہ کے لئے استعمال کیاجارہا ہے۔
وندھیا چل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب منیر جوہری نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ‘‘ کے ہم نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کامقابلہ کرنے کے لئے اپنے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی ہے۔ اس کے لئے ہم نے ایک کووڈ طبی مرکز، کووڈ آئیسولیشن سینٹر اور کورنٹائن سینٹرز قائم کئے ہیں۔ جن میں ہم نے آکسیجن سے لیس بستروں کا انتظام کیا ہے اور آئیسو لیشن وارڈوں اور قرنطینی مراکز میں بستروں کی تعداد میں اضافہ بھی کیا ہے۔’’
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اپنے ملازمین سے فاصلاتی علاج معالجہ کے لئےای- پرمپش ایپلی کیشن استعمال کرنے کے لئے کہا ہے تاکہ وہ اسپتال جانے کی زحمت سے بچ جائیں اور اپنے آپ کو کووڈ سے متاثر ہونے سے بھی محفوظ رکھیں۔سی ایس آر کے تحت نزدیکی دیہات کے لوگوں کو مفت دواؤں کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔تمام ملازمین اور ان کے کنبے کے افراد کے لئے ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ مدھیہ پردیش حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق تمام کانٹریکٹ ورکرس کے لئے بھی ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہے۔
******
( ش ح ۔س ب ۔رض)
U- 4344
(Release ID: 1717385)
Visitor Counter : 148