ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، ہریانہ، راجستھان، دہلی اور اترپردیش کو تقریباً 4200 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کرایا گیا


268 سے زائد ٹینکروں کو لے جایا گیا

68 سے زائد سفر مکمل کیے گئے

کانپور کو اپنی اولین آکسیجن ایکسپریس موصول ہوئی

اب تک مہاراشٹر میں 293 میٹرک ٹن، اترپردیش میں 1230 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 271 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 555 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 123 میٹرک ٹن، راجستھان میں 40 میٹرک ٹن اور دہلی میں 1679 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کرایا جا چکا ہے

Posted On: 09 MAY 2021 4:20PM by PIB Delhi

تمام تر رُکاوٹوں  پر قابو پاکر نئے حل تلاش کرتے ہوئے، بھارتی ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کو رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) فراہم کرکے راحت بہم پہنچانے کے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اب تک، بھارتی ریلوے نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کو 268 سے زائد ٹینکروں میں تقریباً 4200 میٹرک ٹن کے بقدر رقیق طبی آکسیجن فراہم کرایا ہے۔

اب تک 68 آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیاں اپنا سفر مکمل کر چکی ہیں۔

بھارتی ریلوے نے اپنی کوششوں کے ذریعہ خواستگار ریاستوں کو کم سے کم مدت میں ممکنہ حد تک رقیق طبی آکسیجن فراہم کرایا ہے۔

اب تک مہاراشٹر میں 293 میٹرک ٹن، اترپردیش میں 1230 میٹرک ٹن ، مدھیہ پردیش میں 271 میٹرک ٹن ، تلنگانہ میں 123 میٹرک ٹن، راجستھان میں 40 میٹرک ٹن اور دہلی میں 1679 میٹرک ٹن آکسیجن مہیا کرایا جا چکا ہے۔

اب ریلوے کے ذریعہ نئے شہروں کو بھی آکسیجن فراہم کرایا جا رہا ہے، جیسے کانپور کو آج 80 میٹرک ٹن کے بقدر  رقیق طبی آکسیجن فراہم کرایا گیا۔

نئی آکسیجن ایکسپریس کو چلانا ایک تغیر پذیر مشق ہے اور اسی لیے اعداد و شمار ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ سامان سے بھری ہوئی مزید آکسیجن ایکسپریس دیر رات اپنے سفر کا آغاز کریں گی۔

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4327


(Release ID: 1717263) Visitor Counter : 219