صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

حکومت ہندنے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک17 کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراک بالکل مفت فراہم کرائی ہیں


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 72لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جانے کے لئے دستیاب ہیں

آئندہ تین دنوں میں ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے علاوہ مزید 46 لاکھ سے زیادہ ٹیکے فراہم کرائے جائیں گے

Posted On: 09 MAY 2021 11:37AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،09 مئی، 2021/

حکومت ہند کے ذریعے  عالمی وبا کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے لئے(جس میں طبی جانچ، متاثرہ افراد کا پتہ لگانا،علاج  و معالجہ اور کووڈ سے متعلق مناسب طرز عمل شامل ہیں) پانچ نکاتی حکمت عملی کوایک  لازمی جزو  کی حیثیت حاصل ہے۔

کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی اصلاح شدہ اور تیز رفتار  تیسرے مرحلے کی حکمت عملی کا نفاذ ملک بھر میں یکم مئی 2021سے شروع کردیا گیا ہے۔  اس مرحلے کے تحت نئی عمر کےمستحق  افراد کے لئے اندراج کا عمل 28 اپریل سے شروع ہوچکا ہے۔امکانی مستفدین از خود کوون پورٹل (cowin.gov.in) یا آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

حکومت ہند نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک17.56 کروڑسے زیادہ (17,56,20,810) ٹیکے  مفت فراہم کرائے ہیں۔ ان میں سے ضائع ہونے والے  ٹیکوں سمیت مجموعی طور پر16,83,78,796 ٹیکے استعمال میں لائے جاچکے ہیں(آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق)۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی کووڈ سے بچاؤ کے72 لاکھ سےزیادہ (72,42,014) ٹیکے لگائے جانے کے لئے دستیاب ہیں۔ منفی بیلنس والی ریاستیں فراہم کئے گئے ٹیکوں کے مقابلے زیادہ  کھپت (ضائع ہوئے ٹیکوں سمیت) دکھا رہی ہیں، کیونکہ انھوں نے مسلح فورسز کو سپلائی کئے گئے ٹیکوں کو شامل نہیں کیا ہے۔

اس کے علاوہ ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آئندہ تین دنوں میں مزید46 لاکھ سے زیادہ (46,61,960) ٹیکےفراہم کرائے جائیں  گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TX1M.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WV1V.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UJ4X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AJE7.jpg

*****

ش ح۔ ن ر (09.05.2021)

U NO: 4321



(Release ID: 1717254) Visitor Counter : 202