وزارت دفاع
اوڈیشہ کے ضلع کھوردا میں ہندوستانینیوی کے ذریعہ 150 بیڈ کاکووڈکیئر سنٹر قائم کیا گیا
Posted On:
07 MAY 2021 7:33PM by PIB Delhi
بحریہ کے افسر انچارج (اوڈیشہ) کے زیراہتمام ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ ضلع کھوردا کے کووڈ مثبت مریضوں کے علاج کے لیے قائم کووڈکیئر سنٹر کا افتتاح7 مئی، 2021 کوجنابایس کے موہنتی، ضلع کلکٹر، کھورداکے ذریعہ کیا گیا۔بحریہ کے اسپتال، INHSNivarini میں اضافی 15 بیڈ آکسیجن کی سہولت کے ساتھ 150 بستروں کا علیحدگی مرکز ہلکی علامت والےکووڈ مثبت مریضوں کے علاج کے لیے تیار ہے۔ تمام مریضوں کے لیے مناسب سہولیات اور نگہداشت فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ میڈیکل اتھارٹیز کے ڈاکٹر/ پیرامیڈیکل عملہ اسٹیشن کمیونٹی کے اہلکاروں کے تعاون سے کووڈکیئر سنٹر میں 24x7 کام کریں گے۔
ڈسٹرکٹ کلکٹر نے اپنے خطاب کے دوران کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں تعاون کے ذریعہ اہم کردار ادا کرنے کے لیے ہندوستانی بحریہ کی تعریف کی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع کھوردا کے لیے اس سہولت سے نہ صرف متاثرہ افراد کا بہتر علاج ہو سکے گا بلکہ ہندوستانی بحریہ کی مدد سے ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔کووڈ مثبت مریضوں کو مدد فراہم کرنے کے مشترکہ مقصد کے لیے سول - ملٹری تعاون کی یہ ایک عمدہ مثال ہے۔
**************
ش ح۔ف ش ع-م ف
U: 4290
(Release ID: 1717073)
Visitor Counter : 212