اسٹیل کی وزارت

اسٹیل پلانٹس نے 4076 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن کی سپلائی کی

Posted On: 05 MAY 2021 6:10PM by PIB Delhi

ملک بھر سے سرکاری اور نجی شعبے کی اسٹیل کمپنیوں نے ملک میں میڈیکل آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ کل ، ان اسٹیل پلانٹوں نے 3680.30 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کو تیار کیا اور 4076.65 ایل ایم او میٹرک ٹن کی  فراہمی کی۔ اس کے مقابلے میں ، 25 اپریل 2021 کو  مختلف ریاستوں کو3131.84 میٹرک ٹن ایل ایم او کی فراہمی کی گئی تھی ۔ وہیں  اپریل کے وسط میں ، یومیہ  اوسطا 1500-1700 میٹرک ٹن ایل ایم او  بھیجا جارہا تھا۔

گذشتہ ہفتے ، اسٹیل اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیرجناب دھرمیندر پردھان نے سرکاری اور نجی شعبے کی اسٹیل کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ متعدد میٹنگیں  کی تھیں۔ انہوں نے اسٹیل پلانٹوں سے میڈیکل آکسیجن کی فراہمی  کو بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش  کی اپیل بھی کی تھی۔ اس کے علاوہ ، وزیر موصوف نے صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لئے آکسیجن سے بھرپور بستروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر کوویڈ کیئر کی سہولیات کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ ، جو سب سے بڑی گھریلو اسٹیل کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے ، ملک میں  رقیق  طبی آکسیجن کی فراہمی کے لئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ بھلائی (چھتیس گڑھ) ، رورکیلا (اوڈیشہ) ، بوکارو (جھارکھنڈ) ، درگا پور اور برن پور (مغربی بنگال) میں اس کے مربوط اسٹیل پلانٹوں سے ایل ایم او کی روزانہ فراہمی اپریل کے دوسرے ہفتے میں لگ بھگ 500 میگا ٹن سے بڑھ کر اس وقت 1100 میٹرک ٹن سے زیادہ ہے۔  کمپنی نے اب تک 50،000 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم اوز کی فراہمی کی ہے۔ اپریل ، 2021 میں ، سیل نے 15 ریاستوں میں 17،500 میٹرک ٹن ایل ایم او کی تقسیم کی ہے۔ ان ریاستوں میں  وہ ریاستیں بھی ہیں جہاں اس کے پلانٹس موجود ہیں۔

کل تک بوکارو ، رورکیلا اور درگاپور  واقع  سیل پلانٹوں سے ملک کے مختلف حصوں کیلئے 950 میٹرک ٹن  سے زیادہ  ایل ایم او لے جانے والی 14 آکسیجن ایکس پریس ٹرینوں کو لوڈ کیا جاچکا ہے۔  سیل پلانٹس کو ٹینکر بھی ملے ہیں ، جنہیں  ایئر لفٹ کیا گیا اور لوڈنگ کے بعد سڑک اور ریل کے ذریعہ ان کی منزلوں  تک  بھیج دیا گیا۔ ریلوے ، ایئرفورس ، اسٹیل پلانٹ اور آکسیجن پلانٹ ٹینکروں کی آمدورفت کے لئے کی جارہی کوششوں کو مربوط کررہے ہیں۔ آج  چار کرایو جونک ٹینکروں کو آسٹریلیا کے پرتھ سے بھارتی فضائیہ   کے ذریعہ ایئر لفٹ کیا گیا۔

 

 

ش ح۔ ع ح ۔ رم

 (U: 4270)

 

 

********

 


(Release ID: 1716762) Visitor Counter : 232