ریلوے کی وزارت

34آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں، 137 ٹینکروں میں 2067 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) پہنچا کر اپنے سفر مکمل کیے


ریلوے نے مہاراشٹر کو 174میٹرک ٹن، اترپردیش کو 641 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 190 میٹرک ٹن، ہریانہ کو 229 میٹرک ٹن اور تلنگانہ کو 123 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی

دلی نے 707 میٹرک ٹن آکسیجن حاصل کی

ریلویز آکسیجن ایکسپریس کی ضرورتوں کو پورا کرتا رہے گا، کیونکہ ملک کو ایک ایسے چیلنج کا سامنا ہے جو 100 سال میں ایک بار آتا ہے

Posted On: 05 MAY 2021 5:46PM by PIB Delhi

تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اور نئے حل تلاش کرتے ہوئے بھارتی ریلوے ملک بھر کے مختلف ریاستوں کو رقیق طبی آکسیجن پہنچا کر راحت لانے کے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک بھارتی ریلویز نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کو 137 ٹینکروں میں لگ بھگ 2067 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) پہنچایا۔

اب تک 34 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے پہلے ہی اپنا سفر مکمل کرلیا ہے۔ ہ ہندوستانی ریلویز کی کوشش ہے کہ درخواست کرنے والی ریاستوں کو کم سے کم اور بہت ہی کم وقت میں زیادہ سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) پہنچائی جائے۔

اب تک ہندوستانی ریلویز نے مختلف ریاستوں کو 2067 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او) پہنچائی ہے۔

ریلوے نے مہاراشٹر کو 174 میٹرک ٹن، اترپردیش کو 641 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 190 میٹرک ٹن، ہریانہ کو 229 میٹرک ٹن اور تلنگانہ کو 123 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن پہنچائی، جبکہ دلی نے 707 میٹرک ٹن آکسیجن حاصل  کی۔

.............

ش ح،ح ا، ع ر    

                                                                                                                U-4225


(Release ID: 1716482) Visitor Counter : 198


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi