صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستانی حکومت نے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو اب تک 17.15 کروڑ سے زیادہ  ویکسین کی خوراکیں مفت فراہم کیں ہیں


ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس لوگوں کو دی جانے کے لئے اب بھی 89 لاکھ سے زیادہ خوراکیں موجود ہیں

اس کے علاوہ آئندہ 3 دنوں کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید 28 لاکھ سے زیادہ خوراکیں فراہم کی جائیں گی

Posted On: 06 MAY 2021 10:43AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 06/مئی- 1202  ۔   

ہندوستان کی حکومت ایک بھرپور حکومت کے طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے تعاون کے ساتھ کووڈ-19 وبا کے خلاف جنگ کی قیادت کررہی ہیں۔ ٹیکہ کاری ہندوستانی حکومت کی وبا کے تحدید اور نظم ونسق کے  حوالے سے 5 نکاتی حکمت عملی کا ایک لازمی عنصر ہے۔(جس میں جانچ، تشخیص، علاج اور کووڈ کے تعلق سے مناسب طور طریقے شامل ہیں)

 یکم مئی 2021 سے کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی حکمت عملی کے اصلاح شدہ اور تیز رفتار تیسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔28 اپریل سے نئے اہل افراد کی رجسٹریشن کی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔ اہل مستفیدین اپنا اندراج کوون پورٹل(cowin.gov.in) پر کراسکتے ہیں۔یا اس کے لئے آروگیہ سیتو ایپ کا سہارا لے سکتے ہیں۔

ہندوستانی حکومت اب تک ہندوستانی حکومت نے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو اب تک 17.15 کروڑ  سے زیادہ(171542410) ویکسین کی خوراکیں مفت فراہم کیں ہیں۔اس میں سے استعمال میں آنے والی خوراکوں، جس میں ضائع جانے والی خوراکیں بھی شامل ہیں، کی مجموعی تعداد 162610905 ہے۔(آج صبح آٹھ بجے تک موصولہ تفصیلات کے مطابق)

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس لوگوں کو دی جانے کے لئے اب بھی 89 لاکھ سے زیادہ(8931505) خوراکیں موجود ہیں۔جن ریاستوں میں منفی توازن ہے۔ وہاں خوراکوں کی زیادہ کھپت(ضائع ہونا بھی شامل ہے)  دیکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آئندہ 3 دنوں کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید 28 لاکھ سے زیادہ (2890360) خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

 dd.jpg

ff.jpg

aa.jpg

 

bb.jpg

 

 

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 4236



(Release ID: 1716446) Visitor Counter : 207