وزارت دفاع
بھارتی بحریہ نے اپنے کووڈ ریلیف آپریشن تیز کئے: 9 جنگی جہاز بیرونی ممالک سے آکسیجن اور طبی آلات لا رہے ہیں
Posted On:
05 MAY 2021 6:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 ؍مئی : بھارتی بحریہ نے کووڈ ریلیف آپریشن سمدر سیتو سیکنڈ میں کو رفتار دی ہے اور خلیج فارس اور جنوب مشرق ایشیا میں واقع دوست ممالک سے لکویڈ میڈیکل آکسیجن اور متعلقہ طبی آلات کی شپ مینٹ کے لئے ممبئی ، وشا کھا پٹنم اور کوچی میں واقع اپنی تینوں بحری کمانوں سے جہازوں کو کام میں لگایا ہے۔
مغربی ساحل سمندر پر بھارتی بحریہ کا جہاز تلوار پانچ مئی کو کرناٹک میں واقع نیو منگلور بندرگاہ میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ جہاز بحرین سے 27 ٹن والے لیکویڈن آکسیجن کے دو ٹینک لایا ہے۔ خلیج فارس میں بھیجا گیا آئی این ایس کولکاتا بھی 27 ٹن والے آکسیجن کے دو ٹینک ، 400 آکسیجن سلینڈر اور 47 کنسنٹریٹر لے کر 5 مئی کو کویت سے روانہ ہو گیا۔ اس کے علاوہ قطر اور کویت جانے کے لئے 4 جنگی جہاز بھی راستے میں ہیں، جو کہ 27 ٹن آکسیجن والے تقریبا 9 ٹینک اور 1500 سے زیادہ آکسیجن سلینڈ ان ملکوں سے لائیں گے۔
مشرقی ساحل سمندر پر بھارتی بحریہ کا جہاز ایراوت آج 3600 سے زیادہ آکسیجن سلینڈر، 27 ٹن آکسیجن والے 8 ٹینک (216 ٹن) ، 10 ہزار ریپڈ اینٹیجن ڈیٹیکشن ٹیسٹ کٹس اور 7 کنسنٹریٹر لے کر سنگا پور سے روانہ ہوگئے ہیں۔ جب کہ آئی این ایس جالشوا قلیل مدتی نوٹس پر طبی ساز سامان لانے کے لئے خطے میں تعینات ہیں۔
کوچی میں واقع جنوبی بحری کمان کا لینڈنگ شپ ٹینک آئی این ایس شاردول لیکویڈ آکسیجن سے بھرے ہوئے تین کرائیوجینک کنٹرینر لانے کے لئے خلیج فارس جار ہا ہے۔ گزشتہ سال بیرونی ممالک میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو لانے کے لئے بھی آئی این ایس جا لشوا اور آئی این ایس شاردول نے آپریشن سمدر سیتو میں شرکت کی تھی
’آپریشن سمدر سیتو سکینڈ‘ کے ایک حصے کے طور پر 9 جنگی جہازو ں کو تعینات کیا جانا حکومت ہند اور بھارتی بحریہ کی ملک میں آکسیجن کی ضرورت کو پورا کرنے کی متعدد کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ ق ر
U-4238
(Release ID: 1716444)
Visitor Counter : 246