وزارت دفاع

محافظ دستوں نے، ہندوستان کے خصوصی اقتصادی زون ، ای ای زیڈ میں ،میانمار کے ناجائز شکاریوں کو حراست میں لیا

Posted On: 05 MAY 2021 1:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی 05 مئی 2021: ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے بیرن جزیرہ سے دور ہندوستان کے سمندر میں غیر قانونی طور پر میانمار کے چار ناجائز شکاریوں کو گرفتار کیا ہے۔ 02 مئی 1921 کو صبح کے وقت ، آئی سی جی جہاز ، راج شری نے ، علاقہ میں معمول کی گشت کے دوران ، ساحل کے قریب بیرن جزیرہ سے روانہ ہونے والی ایک کشتی کو دیکھا۔ آئی سی جی جہاز نے کشتی کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تاہم کشتی سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ اس کے بجائے ناجائز شکاریوں نے بیرن کے پتھریلے ساحل پے اپنی کشتی کھائی میں لے جانے اور جزیرہ میں بھاگنے کی کوشش کی ۔ آئی سی جی کے عملے کی پارٹی کی کارروائی کے نتیجے میں دو شکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دیگر جزیرہ کے گھنے جنگلوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جہاز کے عملے نے ضبط کردہ کشتی سے سمندری کیکڑے کچھوے کے خول اور شنکھ کے خولوں سمیت مچھلی کا کیچ بھی برآمد کیا۔ لاپتہ ہونے والے دو ناجائز شکاریوں کو ایک دن بعد 03 مئی 2021 کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار شدہ شکاریوں کو مزید تحقیقات کے لئے 04مئی2021 کو پورٹ بلیئر کی مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ شبہ ہے کہ کچھ ناجائز شکاری ابھی بھی بیرن جزیرے کے گھنے جنگل میں چھپے ہوئے ہیں ۔ آئی سی جی، مقامی پولیس کے ساتھ تعاون سے ، لاپتہ شکاریوں کو گرفتار کرنے کے لئے مشترکہ سرچ آپریشن کررہی ہے۔

آئی سی جی نے 10 دن کے اندر دوسری مرتبہ حراست کی یہ کارروائی کی ہے جو ہندوستان کے سمندری زونس کے اندر ملک کے خودمختار حقائق کے تحفظ کے تئیں ان کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ کووڈ-19 کے ذریعہ درپیش چیلنجوں کے باوجود، آئی سی جی جہاز اور طیارے چوبیسوں گھنٹے گشت پر ہیں ، جو ہندوستان کے میریٹائم زونس میں  کسی بھی طرح کی ناخوشگوار سرگرمی کو ناکام بنانے کے لئے ، ہندوستان کے خصوصی اقتصادی زون( ای ای زیڈ)میں ہر طرح کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

****

U.No. 4214

م ن۔ ا ع ۔س ا

Dated: 05.05.2021

 

 


(Release ID: 1716405) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil