وزارت خزانہ

(1) ’5.63 فیصد جی ایس 2026‘، (2) ’حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2033‘، (3) ’6.64 فیصد جی ایس 2035‘، اور (4) 6.67 فیصد جی ایس 2050‘ کی فروخت (دوبارہ جاری کرنے) کے لیے نیلامی

Posted On: 03 MAY 2021 5:34PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے (1) قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے 11000 کروڑ روپے (کم از کم) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ’5.63 فیصد سرکاری اسٹاک (جی ایس)، 2026‘، (2) قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے 4000 کروڑ روپے (کم از کم) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ’حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ، 2033‘، (3) قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے 10000 کروڑ روپے (کم از کم) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ’6.64 فیصد سرکاری اسٹاک، 2035‘ اور (4) قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے 7000 کروڑ روپے (کم از کم) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ’6.67 فیصد سرکاری اسٹاک، 2050‘ کی فروخت (دوبارہ جاری کرنے) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس درج بالا سکیورٹیز میں سے ہر ایک کے مدمقابل 8000 کروڑ روپے تک کے اضافی سبسکرپشن کو برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامیاں متعدد قیمت کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے منعقد کی جائیں گی۔ یہ نیلامیاں ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ متعدد قیمت کے طریقوں کا استعمال کرکے 07 مئی، 2021 (جمعہ) کو منعقد کی جائیں گی۔

اسٹاکوں کی فروخت کی نوٹیفائیڈ رقم کے 5 فیصد تک کی رقم سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مقابلہ جاتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو تقسیم کی جائے گی۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں بولیاں ریزرو بینک آف انڈیا کے کور بینکنگ سولیوشن (ای-کوبیر) نظام پر الیکٹرانک فارمیٹ میں 07 مئی، 2021 (جمعہ) کو پیش کی جانی چاہیے۔ غیر مقابلہ جاتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے صبح 11.00 بجے کے درمیان پیش کی جانی چاہیے۔

نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 07 مئی، 2021 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیابی بولی لگانے والوں کے ذریعے ادائیگی 10 مئی، 2021 (پیر) کو کی جائے گی۔

یہ اسٹاک ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ سرکلر نمبر ’’آر بی آئی/19-2018/25‘‘، مورخہ 24 جولائی، 2018 کے تحت جاری ’’مرکزی حکومت کی سکیورٹیز میں کب جاری کردہ لین دین‘‘ سے متعلق رہنما ہدایات کے مطابق ’’کب جاری کردہ‘‘ کاروبار کے لیے اہل ہوں گے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4158



(Release ID: 1715812) Visitor Counter : 114


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Bengali