سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کٹک میں ایم ایس ایم ای ڈی آئی، نے سی ایس آئی آر- سی ایم ای آر آئی کے ذریعے تیارکردہ آکسیجن افزودگی اکائی کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 30 APR 2021 6:08PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر – سی ایم آر آئی کے ذریعے تیار کردہ آکسیجن افزودگی یونٹ کے بارے میں ایم ایس ایم ای اور دیگر صنعت کاروں کے درمیان بیداری پھیلانے کے مقصد سے چلائی  جارہی  ویبینار سیریز کے تحت کٹک میں واقع  ایم ایس ایم ای، ڈی آئی نے آکسیجن بحران کے اس دور میں جمعہ کے روز 30 اپریل 2021 کو ایک ویبینار کا انعقادکیا۔ سی ایس آئی آر- سی ایم ای آر آئی کے ڈائرکٹر پروفیسر (ڈاکٹر)، ہریش ہیرانی نے ویبینار میں کلیدی خطبہ دیا۔ اس ویبینا ر میں ایم ایس ایم ای، کٹک کے ڈائرکٹر جناب پون گپتا اور اسسٹینٹ ڈائرکٹرجناب ایس کے ساہو کے علاوہ اڈیشہ خطے کے ایم ایس ایم ای نمائندوں، صنعت کاروں اور اسٹارٹ –اپس نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H7JX.jpg

 

سی ایس آئی آر- سی ایم ای آر آئی کے ڈائرکٹر پروفیسر ہریش ہیرانی نے ایم ایس ایم ای کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ -19 کے خلاف جاری جنگ میں ملک کا ایم ایس ایم ای شعبہ ایک فیصلہ کن رول ادا کرے گا۔ کووڈ انفیکشن پھیپھڑوں کو کافی حد تک نقصان پہنچا سکتا ہے اور اِس نقصان کی بھرپائی آکسیجن تھیریپی سے کی جا سکتی ہے۔ آکسیجن بحران سے پوری طرح نمٹنے اور اسے قابو میں کرنے کے لئے سی ایس آئی آر- سی ایم ای آر آئی نے ایک آکسیجن افزودگی یونٹ (او ای یو) تیار کی ہے، جو آکسیجن بحران کی سمت میں ایک مضبوط حل فراہم کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی، کووڈ سے پیدا ہوئے حالات کے معمول پر آنے  کے بعد بھی آکسیجن افزودگی یونٹ ، مرض میں مبتلا بزرگوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ آکسیجن کے طبی استعمال کی سمت میں بھی ایک گیم –چینجر ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ جسم سے زہریلے اثرات  کے اخراج میں مدد کرتی ہے۔ مستقبل میں او ای یو ایک ضروری آلہ بن سکتی ہے، اس لئے اس کو کفایتی بنانے اور ملکی سطح پر اس کی تیاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی   او ای یو کو ایک آسان طرز  اور ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جسے آسانی سے دستیاب خام مال سے تیار کیا گیا ہے۔ اگر ایم ایس ایم ای اس کااختراعی طریقے سے استعمال کرے، تو بہترحکمت عملی  کے ساتھ کمرے کے باہر رکھا گیا ایک سنگل ایئر کنپریشر ایک بار میں6-5 مریضوں کو آکسیجن دینے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس تکنیک کو اپنی مخصوص حالت اور ضرورت کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

سی ایس  آئی آر – سی ایم ای آر آئی  تکنیکی تربیت اور خام مال کی شکل میں ایم ایس ایم ای شراکت داروں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے بعد دیکھ بھال اور پریشانی کا ازالہ کرنے کے لئے ورچوئل میٹنگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ کوڈ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ایم ایس ایم ای کے ذریعے درخواست کئے جانے پر  6 فیصد کی رائلٹی کو مکمل طور پر معاف کیا جاسکتا ہے۔

 

کٹک میں واقع ایم ایس ایم ای ، ڈی آئی  کے ڈائرکٹر، جناب  گپتا نے  اس امید کا اظہار کیا کہ سی ایس آئی  آر-سی ایم ای آر آئی کے ذریعہ تیار کردہ آکسیجن افزودگی یونٹ  سے  دوسروں پر انحصاری  میں یقینی طور پر کمی آئے گی۔ انہوں نے تمام ایم ایس ایم ای اور کاروباری افراد سے اپیل کی کہ وہ ادارے کے ذریعے تیار کردہ  اس آلے سے استفادہ کریں۔  انہوں نے سی ایس آئی آر –سی ایم ای آر آئی  سے  اپیل کی کہ ادارے کے ذریعے تیار کردہ زیادہ سے زیادہ ٹکنالوجی  کو ان کے ساتھ مشترک کریں تاکہ ان ٹکنالوجیز کا پھیلاؤ  کاروباری افراد تک کیا جا سکے۔ یہ روزگار میں اضافے کے ساتھ ساتھ  درآمدات  کا متبادل  بھی بن سکتا ہے ، اور اس سے بھی زیادہ اس کا استعمال  لوگوں کی بہتری کے لئے  کیا جاسکتا ہے۔

 

کٹک میں واقع ایم ایس ایم ای، ڈی آئی کے اسسٹینٹ ڈائرکٹر جناب  ایس . کے. ساہو نے ویبینار میں شریک تمام افراد کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  اس طرح کے مختصر  آلے کو تیار کرنے کے لئے سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی  کی کوششوں کی سراہنا کی ۔ یہ آلہ  موجودہ وقت میں ہر گھر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایم ایس ایم ای،ڈی آئی  کٹک صنعت کاروں کے لئے  دستیاب حکومت ہند کی تمام اسکیموں کے ذریعے ایم ایس ایم ای اور کاروباریوں کو  ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

 

ویبینار میں حصہ لینے والے تمام ایم ایس ایم ایز اور  اور کاروباری افراد نے  سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی کے ذریعہ تیار کردہ او ای یو آلے کے تئیں  گہری دلچسپی ظاہر کی۔ تمام شرکاء کو ٹکنالوجی کے بارے میں تفصیلی معلومات  ، اس کی قیمت سے متعلق پہلو ،تیاری کے آغاز کیلئے ضروری پونجی اور سرمایہ ، ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ  کے لئے قانونی اہلیت،  فوری طور پر تیاری کا آغاز کس طرح کیا جائے، بڑے کاروبار سے اس کی ممکنہ مسابقت وغیرہ کے بارے میں جانکاری حاصل  کرنے کے لئے کافی پرجوش تھے۔ سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی کے ڈائرکٹر اور کٹک میں واقع  ایم ایس ایم ای    ڈی آئی کے ڈائریکٹر نے ان سوالات کے جوابات دیئے اور صنعت کاروں کو ان کی کوششوں میں مدد دینے  کا یقین دلایا۔

*************

( ش ح ۔  ک ا(

U. No. 4152

 


(Release ID: 1715673) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi , Tamil