امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

حکومت نے قانونی  پیمائش (پیکجنگ رولس 2011) کے تحت  منظوری کے لئے شرائط میں نرمی کرکے اہم طبی آلات  کی در آمد  کو آسان  بنایا

Posted On: 30 APR 2021 6:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 30 ؍اپریل : موجودہ عالمی وبا   کووڈ – 19  سے پیدا شدہ  صورت حال  کو پیش نظر رکھتے ہوئے  اور  طبی آلات  کی  مانگ کو  پورا کرنے کے لئے  حکومت ہند  کے امور صارفین کے محکمے نے  طبی آلات  کے در آمد کاروں کو  درج ذیل  زمروں کے طبی آلات  کی   در آمد  کے لئے  28  اپریل  2021  سے  تین مہینے کے لئے  اجازت دے دی ہے۔ در آمد کار وں کو  اُن ضوابط کے تحت  لازمی سبھی  اعلانات کرنے ہوں گے، جو در آمدات  ؍  کسٹمز منظوری کے فورا بعد  اور  اسٹامپنگ اور  آن لائن پرنٹنگ کے توسط سے  فروخت سے  پہلے ، یا  جیسی بھی صورت حال ہو:

  1. نیبولائزرس
  2. آکسیجن کنسنٹریٹر
  3. مسلسل مثبت ہوائی  باؤ (سی پی  اے پی) آلات۔
  4.  دو سطحی  مثبت  ہوائی  دباؤ(بی آئی پی اے پی) آلات۔
  5. آکسیجن کنسنٹریٹر مع  فلو میٹر، ریگولیٹر، کنکٹرس اور ٹیوبنگ۔
  6. وکیوم پریشر  سوئنگ ایبزارپشن (وی پی ایس اے) اور  پریشر  سوئنگ  ایبزارپشن (پی ایس اے)، آکسیجن پلانٹس، کرائیوجینگ آکسیجن ایئر  سپریشن یونٹس ( اے ایس یوز)  رقیق  ؍  گیس  والی آکسیجن پیدا کرنے والی۔
  7. آکسیجن  کنسٹر۔
  8. آکسیجن فلنگ سسٹم۔
  9. آکسیجن سلینڈرس مع  کرائیوجینک سیلنڈرس۔
  10. آکسیجن جنریٹرس۔
  11. آکسیجن کی پیداوار ، نقل وحمل، تقسیم اور ذخیرہ کاری  میں کام آنے والے  سازو سامان کی تیاری  میں  استعمال ہونے کے لئے کل پرزے۔
  12.  کوئی بھی دیگر آلہ  جس سے  آکسیجن  تیار کی جاسکے۔
  13. وینٹلیٹرس زبردست فلو  رکھنے والے آلات  کی حیثیت سے کام  کرنے کی صلاحیت رکھنے والے) کمپریشرس مع اپنے  لوازمات کے اور ٹیوبنگ کے ہیومڈی فائر اور  وائرل فیلٹرس۔
  14.  ناک کی نلکی والی مشین  مع  لوازمات ۔
  15. غیر جراحتی  وینٹی لیشن والے ہیلمٹس
  16. آئی سی یو  وینٹی لیٹرس کے لئے  غیر جراحتی  وینٹی لیشن  اورو ناسل ماسک۔
  17. آئی سی یو وینٹی لیٹرس کے لئے غیر جراحتی  وینٹی لیشن  ناسل ماسک۔

 امور صارفین کا محکمہ قانونی پیمائش ایکٹ 2009  پر عمل در آمد کرتا ہے۔ اس قانون کے تحت  پیمائش  اور پیمائشی  آلات سے متعلق  قانونی ضروریات کو   دھیان میں رکھا جاتا  ہے۔ قانونی پیمائش  کا مقصد  ناپ تول کے  تحفظ  اور درستی کے نقطہ نظر سے  ایک عوامی ضمانت  کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ قانونی پیمائش  (پیکج والی  اشیاء) ، قوانین – 2011  کا مقصد  یہ  ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صارفین  پیکنگ سے  پہلے والی  اشیاء کے حوالے سے  ضروری قسم کے ڈکلیریشن سے با خبر ہونے کی بنا پر  بہتر انتخاب کرسکیں۔

یہ ایڈوائزری  مذکورہ بالا  طبی آلات  کی زبردست  مانگ کو  پورا کرنے کے لئے جاری کی گئی ہے اور اس کے لئے  ملک میں  کووڈ  کی  دوسری لہر کے پھیلاؤ کے دوران  ان اشیاء کے حوالے سے تیز رفتار  منظوریاں حاصل کی گئیں۔ حکومت ہند  نے  اس  نرمی کو  ضروری  طبی آلات کو  کسٹم کلیئرنس کے لئے  لیبل کرنے کی اجازت دی ہے۔ لیکن فروخت سے پہلے  ان زندگی بخش آلات  کی  تیز رفتار  منظوری  کے لئے  سہو لت دی گئی ہے۔ اس اجازت نامے کے تحت  طبی آلات بر آمد کرنے والے  بر آمد کاروں کو،  اس طرح کی تمام  بر آمدات  اور  ان کی مقدار  کے بارے میں  ، جس  ریاست میں یہ بر آمد کی گئی ہو، وہاں کے (قومی پیمائش)  کے ڈائریکٹر اور  کنٹرولر کو  بر آمد کاری کے  فورا بعد  مطلع کرنا ہوگا۔

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔س ب۔ ق ر

4148U-



(Release ID: 1715637) Visitor Counter : 191