کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مسالحوں اور کھانے میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں سے متعلق کوڈیکس کمیٹی (سی سی ایس سی ایچ) نے چار مزید مسالحوں کے لئے کوالٹی کے معیارات  طے کئے

Posted On: 30 APR 2021 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 ؍اپریل : مسالحوں اور کھانے میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں سے متعلق کوڈیکس کمیٹی  ( سی سی ایس سی ایچ) نے  لونگ،  اورگینو، تلسی  اور ادرک کے لئے  کوالٹی کے معیارات کو حتمی شکل دے کر  اسے لاگو کرنے کے لئے سفارش کردی ہے۔ کمیٹی کا پانچواں اجلاس  20 سے 29  اپریل 2021  تک  ورچوئل  طریقے سے  منعقد کیا گیا، جہاں پر  معیارات طے کئے گئے ہیں۔ کمیٹی نے ان چار مسالحوں کے لئے آخری 8 مراحل میں بنائے گئے  نئے معیار کو بھر پور کوڈیکس معیارات کی حیثیت سے    کوڈیکس الیمنٹیریس کمیشن  (سی اے سی)  کے پاس  آخری منظوری  اور اس کو لاگو کرنے کے لئے بھیج دیا   ہے۔

اس اجلاس میں  سی سی ایس  سی ایچ 5  نے   درج ذیل  چار  مسودہ معیارات کو  کوڈیکس معیارات کی حیثیت سے  الیمنٹیریس کمیشن  کے پاس بھیجنے  کی تجویز پر  متفقہ  طور پر رضامندی ظاہر کی:

  خشک لونگ، اوریگینو، تلسی اور ادرک

یہ معیارات  پہلے اختیار کئے گئے چار  معیارات  کے زمرے میں  جلد ہی شامل ہو جائیں گے، جس سے  عالمی مسالحہ  تجارت کی اکائی کے لئے اور ممبر  ممالک کے ذریعے  اپنے قومی  اصولوں کے مطابق  معیارات کو تیار کیا جاسکے۔

کمیٹی نے  درج ذیل  نئی چیزوں  پر بھی  غور وخوض کیا:  چھوٹی  الائچی  اور ہلدی کے لئے کوڈیکس معیاروں کو ترقی دینا  اور خشک میوہ جات اور جامن  زمرے کے تحت آنے والے  مسالحوں کے لئے  گروپ معیار تیار کرنا ہے۔ مسالحوں اور جڑی بوٹیوں کی مانگوں کو پورا کرنے کے لئے کمیٹی کے ذریعے   اپنایا گیا  اجتماعی  طریقہ کار  ایک  ایسی قائدانہ  کوشش ہوسکتی ہے  کہ جو  ان مسالحوں کے لئے معیارات کو حتمی شکل دینے میں درکار  وقت میں  تخفیف  کا باعث بن سکتی ہے۔

اس اجلاس سے  بہت سے  عملی پہلو  اور  بہترین طریقہ کار  نکل کر سامنے آئے۔ جن سے یہ امید ہے کہ  یہ  کوڈیکس برادری میں شامل  دیگر ممالک  کی بھی مستقبل میں  اپنے یہاں  کوڈیکس کمیٹی کے اجلاس  منعقد کرانے کے سلسلے میں  مدد کریں گے۔

اس بار کووڈ – 19  وبا  کے پیش نظر  اس کمیٹی کا  پانچواں اجلاس  ورچوئل طریقے پر منعقد کیا گیا ہے اور ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

 اسپائسز بورڈ کے سکریٹری  جناب  ڈی ستھین آئی ایف ایس  نے بتایا کہ بھارت میں  منعقد ہونے والے  اس ورچوئل سیشن کے ذریعے  کوڈیکس کے تحت  تکنیکی  اجلاسوں کو  نئے طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ سی سی ایس سی ایچ  کے آرگنائزنگ  سکریٹریٹ کی  حیثیت سے  اپسائسز  بورڈ انڈیا  بہت  خوش ہے  کہ تازہ ترین اجلاس میں  4 نئے مسالحوں کے لئے  معیارات کو  حتمی شکل دے کر  اس  نے  ایک بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ  سی سی ایس سی ایچ  کے حالیہ اجلاس میں  سب سے زیادہ  لوگوں نے شرکت کی۔ 65  ممبر ممالک سے 275 لوگوں نے اس  پروگرام میں حصہ لیا  ۔ اس کے علاوہ ایک رکن تنظیم  (یورپی یونین) اور 11  بین الاقوامی  مشاہدین پر مشتمل تنظیموں نے بھی  اس میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001COH6.jpg
اس سے قبل فوڈ سیفٹی  اینڈ اسٹینڈرڈس اتھارٹی  آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کی چیئر پرسن  محترمہ ریتا  تیوشیا آئی اے ایس (ریٹائرڈ)  نے  20  اپریل 2021  کو  سی سی ایس   سی ایچ کے پانچویں  اجلاس کا  ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔

سی سی ایس سی ایچ  کوڈیکس کموڈیٹی کمیٹیز   میں سب سے نئی کمیٹی ہے۔ اس کمیٹی  کا چیئر مین  ہندوستان ہے اور  اسپائسز بورڈ انڈیا  اس کا سکریٹریٹ ہے۔ اس کمیٹی کا کام  صارفین کا تحفظ اور  مناسب  تجارتی  طور طریقوں کے  کوڈیکس کے  اصولوں کی روشنی میں  عالمی پیمانے پر  مسالحوں اور کھانے میں استعمال ہونےو الی جڑی بوٹیوں کے لئے  کوالٹی معیارات  کے سلسلے میں  غو ر وخوض کرنا ہے۔ کمیٹی کے موجودہ چیئر مین  ڈاکٹر ایم آر سدرشن ہیں۔ عام طور پر  کمیٹی کا اجلاس  18 مہینے میں ایک بار منعقد ہوا کرتا ہے۔ سی سی ایس ایس سی ایچ  کا  آخری اجلاس  2019  میں   تریوندرم کے  مقام پر  منعقد کیا گیا تھا۔  گزشتہ چار اجلاسوں کے دوران  کمیٹی نے  چار مسالحوں کے لئے  کوڈیکس  کے معیارات  ترتیب دیئے اور ان کو حتمی  شکل بھی دی۔ ان مسالحوں میں خشک  کالی ، سفید  اور ہری مرچ، زیرہ ، اجوائن اور لہسن شامل ہیں۔

سی سی ایس  سی ایچ  اور سی اے سی کے بارے میں

 مسالحوں اور کھانے میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں کے  عالمی معیارات کو توسیع دینے اور معیارات  کی تشکیل کے عمل میں دیگر  بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ  تبادلہ  خیال  کرنے  کی غرض سے  سی سی ایس سی ایچ  کی 2013  میں  تشکیل کی گئی  جس کو   100 سے زیادہ  ممالک کی  حمایت شامل تھی۔ ہندوستان کو  اس کا میزبان ملک مانا گیا  اور اس کمیٹی کے  اجلاسوں کے انعقاد کے لئے  اسپائسز  بورڈ  انڈیا  کو  اس کے سکریٹریٹ کی حیثیت دی گئی۔ اپنے  شروعات کے وقت سے ہی  مسالحوں اور  کھانوں میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں سے متعلق کوڈیکس کمیٹی   مسالحوں اور جڑی بوٹی کے لئے عالمی  کوڈیکس معیارات  برائے  مسالحہ جات  کے حوالے سے  بہت کامیاب رہی ہے۔

1963  میں  تشکیل یافتہ ، کوڈیکس  الیمنٹیریس کمیشن  ( سی اے سی) ایک  بین حکومتی ادارہ ہے،  اقوام متحدہ کے  فوڈ  اینڈ اگریکلچر  آرگنائزیشن (ایف اے او) اور  عالمی ادارہ  صحت  (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ مشترکہ  طور پر  جوائنٹ فوڈ اسٹینڈرڈ  پروگرام کے دائرہ کار  میں رہتے ہوئے قائم کیا گیا، جس کا مقصد  صارفین کی  صحت کا تحفظ کرنا اور  غذائی تجارت میں  مناسب طور طریقوں  کو یقینی بنانا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔س ب۔ ق ر

4147U-



(Release ID: 1715627) Visitor Counter : 307


Read this release in: English , Hindi